ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

کیمبرج۔او لیول۔نوٹ بنانا/تلخیص/خلاصہ۔NOTE MAKING.

تاریخ: August 29, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, کیمبرج

ہدایات

  • متن کو بہ غورپڑھیں اور مصنف کے خیالات سمجھنے کی کوشش کریں۔
  • اہم نکات کو خط کشید کر لیں تا کہ نکات بنانے کا کام آسان ہو جائے۔
  • سوال کو اچھی طرح پڑھیں اور اس کے حصوں پر غور کریں۔
  • نوٹس بنانے میں صرف اہم اور ضروری معلومات ہی درج کریں۔
  • جامع اور کلیدی الفاظ کا استعمال کریں۔
  • غیر ضروری طویل جملے لکھنے سے پرہیز کریں۔
  • مختصر الفاظ میں جامع ، آسان اور مکمل بات بیان کریں تاکہ پڑھتے ہی سمجھ آجائے۔
  • تحریر میں مقررہ الفاظ کی حد کا خیال رکھنا اشد ضروری ہے۔
  • اپنے جواب پر نظرِ ثانی کریں۔
  • تلخیص نگاری کے لئے ذخیرۂ الفاظ کی وسعت اوّلین شرط ہے
  • پیراگراف کو تین سے چار مرتبہ بہ غور مطالعے کے بعد مرکزی خیال سمجھنے کی کوشش کریں۔
  • پورے پیراگراف میں سے اہم نکات نوٹ کر لیں۔
  • غیر ضروری تفصیل، جملوں ، الفاظ کی تکرار،ہم معنی الفاظ، ضرب الامثال، محاورات اور روزمرہ بول چال کے الفاظ کو نظر انداز کریں۔
  • پیرا گراف میں دیئے گئے خیالات کو آسان مگر جامع الفاظ میں بیان کریں۔
  • اپنی رائے، اضافہ یا تنقید سے گریز کریں۔
  • سوالیہ جملوں کو سادہ جملوں میں بدل دیں۔
  • مثالیں، واقعات، اشعار یا ان کا حوالہ دینے سے گریز کریں۔
  • پیراگراف میں دیئے گئے نکات کی ترتیب نہ بدلیں۔
  • تلخیص دیئے گئے پیراگراف کا ایک تہائی 1/3 ہو۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *