ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

کیمبرج۔او لیول،روداد نویسی/رپوٹ لکھنا/رپور تاژ۔STORY WRITING.

تاریخ: August 29, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, کیمبرج

رودا د نویسی   / رپوٹ لکھنا  / رپورتاژ

روداد کے معنی کاروائی  یا حقیقت ِ حال کے ہیں ۔کسی شخص کے ذاتی مشاہدے اور حالات و واقعات کی تفصیل کو روداد کہتے ہیں۔آنکھوں دیکھا حال تحریر کرنا بھی روداد کہلاتا ہے۔روداد عدالتی کاروائی یا مقدمے کی کیفیت کو بھی کہتے ہیں۔کسی جلسے ، مشاعرے ، ادبی محفل ، تفریحی یا تعلیمی دورے ، حادثے یا کسی تقریب  میں پیش آنے والے واقعات  کا آنکھوں دیکھا حال ترتیب وا ربالکل ویسے ہی مگر اختصار سے لکھنا روداد نویسی کہلاتا ہے۔

طریقہ و ترتیب

  • واقعہ کیا تھا : تقریری مقابلہ
  • کب ہوا : تاریخ ، موقع
  • کہاں ہوا : جگہ ، مقام
  • کون کون شامل تھا : شرکاء ، ساتھی ، عہدے دار
  • پروگرام کی ترتیب : آغاز ، دررمیانی حصہ ، اختتام
  • اہم نکات : اہم باتیں مختصراً بیان کریں۔ جیسے تقاریر کی اہم باتیں، حاضرین کا ردِ عمل، متاثر کرنے والی بات ، صدرِ مجلس کی تقریر کی خاص باتیں وغیرہ۔رودا د نو یسی کی اقسام
    • تاثراتی رودا د : کسی محفل یا تقریب کا ذکر کیا جائے تو وہ انداز واقعاتی ہوتا ہے ۔اسے تاثراتی رپوٹ کہتے ہیں۔
    • اخباری رپوٹ : کسی اخباری رپورٹر کا کسی واقعے یا حادثے کا اجمالی جائزہ اپنے اخبار کے ذریعے شائع کرنا  اخباری روداد کہلاتی ہے۔
    • سکریٹری کی روداد : کسی تقریب یا میٹنگ کی کاروائی کو تحریری صورت میں پیش کرنا سکریٹری کی روداد کہلاتی  ہے۔ روداد نویسی کے لئے ہدایات
      • روداد لکھتے وقت آسان زبان استعمال کریں ۔ یہ ایک کہانی جیسی چیز ہوتی ہے۔
      • روداد لکھتے وقت حقائق کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔یہ اصل واقعات کی تفصیل کا ریکارڈ ہے۔
      • مقررین اور حاضرین کے اصل الفاظ ہی لکھنے چاہیئں کیوں کہ الفاظ کی تبدیلی سے معنی بدل جاتے ہیں۔اس میں ذاتی تاثرات شامل نہیں کرنے چاہیئں۔
      • تاثرات کی نوعیت وسیع تر ادبی اور تنقیدی ذوق ، تخلیقی اور تحقیقی رویوں پر مبنی ہونی چاہیئے۔
      • تقریب کا ذکر مختصر اور جامع ہونا چاہیئے ، غیر ضروری تفصیل سے بچنا چاہیئے۔
      • تاریخ، وقت، مقام، تلاوت صدر مجلس ، آغاز اور اختتام کا ذکر کرنا ضروری ہے۔
      • واقعات کی ترتیب و تسلسل کا خیال رکھنا چاہیئے۔رودا د نویسی کے لئے اہم موضوعات
        • اسکول/کالج یں جلسے تقسیم اسناد/ انعامات/ ذہنی آزمائش کے مقابلے/ تقریری/قراٗت/ نعت خوانی کے مقابلے کے انعقاد  کی  رودا د ۔
        • کسی ادبی تقریب / مشاعرے/کتاب کی رونمائی کی روداد۔
        • کھیلوں کے سالانہ مقابلوں / کرکٹ میچ کی روداد۔
        • ایک دلچسپ مباحثے/ بیت بازی کی روداد۔
        • یومِ قائد اعظم/ اقبال/ یومِ پاکستان/ یومِ دفاع کی روداد۔
        • کسی روڈ ایکسیڈنٹ / زلزلہ/سیلاب /طوفان/حادثہ کی روداد۔
        • کسی تفریحی سفر/ تاریخی مقام کی سیر/ساحلِ سمندر پر پکنک کی روداد۔
        • اسکول/کالج میں دی جانے والی سہولیات پر رپوٹ
        • اسٹوڈنٹ کونسل کی میٹنگ کی رپوٹرپوٹ نویسی۔نمونہ

          آپ  نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک تفریحی مقام کا تعلیمی دورہ  کیا ہے۔ اس کے بارے میں ایک رپوٹ لکھئے۔

          ذیل میں دئے گئے رپوٹ کے اہم نکات ضرور شامل کیجئے۔

          • تعلیمی دورے کے مقاصد
          • تعلیمی دورے کے فوائد
          • تعلیمی دوروں کے حوالے سے تجاویز

          تاریخ : 4 جنوری 2025

          تعلیمی دورے طلباء کے لئے کئی اعتبار سے مفید  ثابت ہوتے ہیں۔ ایک علاقے کے طلباء کو دوسرے علاقے کے لوگوں اور طلباء کے ساتھ مل کر نہ صرف علاقے کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں بل کہ آپس کے روابط اور تعلقات بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

          پچھلے دنوں ہم نے گلگت بلتستان کے تفریحی شہر اسکردو کا تعلیمی دورہ کیا۔اس دورے کے دوران ہمارے میزبانوں کی مہمان نوازی ہماری توقعات سے کہیں بڑھ کر تھیں۔مزید یہ کہ اس دوران ہمیں اسکردو کے لوگوں کے رہن سہن ، لباس، زبان اور کھانوں کے بارے میں نہ صرف گراں قدر معلومات حاصل ہوئیں بل کہ انہیں قریب سے دیکھنے کا موقع بھی ملا۔

          مزید برآں ، ہمیں وہاں کے رہائشی طلباء سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔پہاڑی دیہات کے طلباء کی محنت اور علم کی لگن قابلِ ستائش ہے۔

          ضرورت اس امر کی ہے  کہ ایسے دورے ہوتے رہیں ۔ اس حوالے سے حکومت کو ذرائع آمد و رفت  اور مواصلات  پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے۔تا کہ ذیادہ سے ذیادہ طلباء کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں آسانی ہو۔ نیز اس ضمن میں حکومت کو  تعلیمی اداروں کی مالی معاونت بھی کرنی چاہیئے۔اس طرح کے تفریحی دورے نہ صرف طلباء کی صلاحیتوں کو جِلا بخشتے ہیں بل کہ ان کی معلومات اور تجربات میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

          رپوٹر

          ا۔ب۔ج/ ناظم علی

          مشق نمبر: 2

          آپ  ایک مشہور رسالے ‘ادب و فن ‘ کے لئے ایک رپوٹ تحریر کریں۔ جس میں اپنے شہر میں ہونے والے کتب میلے کی تفصیلات بتائیں۔

          اپنی رپوٹ میں درج ذیل نکات ضرور شامل کریں:

          • کتب میلے کے انتظامات
          • بچوں اور بڑوں کی یکساں دلچسپی
          • ادب کے فروغ میں ایسی نمائش کی اہمیت

          آپ کی رپوٹ تقریباً 150 الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیئے۔

          مواد کے نمبر: 6

          زبان و بیان : 8

          مشق نمبر :3

          لاہور میں بسنت کے دوران ہونے والی پتنگ بازی سے متعدد حادثات ہو رہے ہیں۔مقامی اخبار کے مدیر کو ایک رپوٹ لکھ  کر حادثات کی تفصیلات بتائیے۔

          اپنی رپوٹ میں درج ذیل نکات ضرور شامل کریں۔

          • خونی ڈور سے ہونے والے جان لیوا حادثات
          • شہریوں کی ذمہ داری
          • روک تھام کے لئے اقدامات

          آپ کی رپوٹ 150 الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیئے۔

          مواد کے نمبر : 6

          زبان و بیان کے نمبر : 8

          مشق نمبر :4

          آپ کے شہر میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔مقامی اخبار کو رپوٹ لکھیں۔جس میں اس مسئلے کے تمام پہلوؤں کو اجاگر یں۔

          اپنی رپوٹ میں درج ذیل نکات کو ضرور شامل کریں۔

          • خوف و دہشت کا ماحول
          • پولیس کی غیر ذمہ داری
          • روک تھام کے لئے تجاویز

          آپ کی رپوٹ 150 الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیئے۔

          مواد کے نمبر : 6

          زبان و بیان کے نمبر : 8

          مشق نمبر :5

          آپ اسکول کے طلباء کے ساتھساحلِ سمندر کی سیر کو گئےاور آپ لوگوں کو وہاں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ سیاحت کے افسر کو ایک رپوٹ لکھیں  جس میں ساحل پر ناکافی سہولیات کی نشان دہی کیجئے۔

          آپ اس رپوٹ میں درج ذیل نکات شامل کر سکتے ہیں۔

          • ساحل پر گندگی اور کوڑا کرکٹ
          • مہنگے داموں اشیاء کی فروخت
          • حفاظتی اقدامات کی عدم دستیابی

          آپ کی رپوٹ 150 الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیئے۔

          مواد کے نمبر : 6

          زبان و بیان کے نمبر : 8

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *