ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

کیمبرج، او لیول۔کہانی نویسی۔.STORY WRITING.

تاریخ: August 29, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, کیمبرج

کہانی کی تعریف

کہانی کا مطلب ہے کسی واقعے ، حکایت یا قصے کو اس طرح دلچسپ اور جذباتی انداز میں بیان کرنا کہ قاری اس سے ذہنی اور قلبی تعلق محسوس کرے اور اس کا انجام جاننے کے لئے کہانی کو ایک ہی نشست میں مکمل کرے۔کہانی ایک واقعاتی بیان ہے۔کہانی کہنے کا فن انسان کی فطرت میں شامل ہے۔لوگ صدیوں سے کہانیاں کہتے اور سنتے چلے آرہے ہیں۔

اہمیت

کہانی لکھنا ایک باقاعدہ فن ہے۔اس میں انشا پردازی، خیال کی قوت اور وسیع مطالعہ کہ ضرورت ہوتی ہے۔کہانی سادہ اور پر لطف انداز میں بیان کرنا  زیادہ اہم ہوتا ہے۔

اقسام

طبع زاد کہانیاں: جو مصنف تخیل کی مدد سے لکھے

 تعلیمی کہانیاں: طلبا کو اخلاقی  اسباق سکھانے کے لئے

مزاحیہ کہانیاں :ہنسی مذاق اور دلچسپ واقعات پر مشتمل

فرضی کہانیاں : تخیلاتی اور غیر معمولی واقعات پر مبنی

کہانی کے بنیادی اجزاء

vپلاٹ/ عنوان

vکردار

vفضا

vتجسس

vزبان و بیان/رموز اوقاف/اسلوب/ املاء/طرز بیان

vآغاز و اختتام

کہانی لکھنے کے عنوانات

  • جیسی نیت ویسا پھل
  • مل جل کر کام کرنے کی برکات
  • جھوٹ کا انجام
  • نیکی کا بدلہ ضرور ملتا ہے
  • لالچ کا انجام
  • اتفاق کی برکت
  • وطن کی خاطر ایثار
  • چالاک کوّا
  • چیونٹی اور ٹڈا
  • جیسی کرنی ویسی بھرنی
  • احسان کا بدلہ احسان
  • علی بابا اور چالیس چور…وغیرہ
  • کہانی لکھیے

    1۔کوّے کا انتقام:

    کوّوں کا جوڑا درخت پر…درخت کی جڑ میں سانپ….سانپ کوّوں کے بچے کھا گیا….کوی نے درخت چھوڑنے کو کہا پر کوّا نہ مانا…. کوّا شاہی محل کی منڈیر پر آبیٹھا….کھونٹی پر ہار دیکھا…..ہار چونچ میں دبایا اور محل کی دیوار پر جا بیٹھا….ملازموں نے شور مچایا.. پیادے دوڑے..کوّا اُڑ کر اپنے درخت پر….سانپ جھوم رہا تھا….کوّے نے ہار پھن میں ڈال دیا…..پیادے آ پہنچے… سانپ بِل میں گھس گیا…. پیادوں نے بل کھود ڈالا ….. سانپ کو ما ر دیا…ہار لے کر چلے گئے….خوب انتقام لیا۔

    2۔نادان کی دوستی :

    امیر اور اس کا بندر…امیر سوتا ہے بندر پنکھا جھلتا ہے….ایک مکھی بار بار منہ پر آکر بیٹھتی ہے….بندر تنگ آ جاتا ہے….بندر امیر کا خنجر اُٹھا لیتا ہے…مکھی چہرے پر آ کے بیٹھتی ہے….بندر اس کے منہ پر خنجر مار دیتا ہے…امیر کی ناک کٹ جاتی ہے…نادان کی دوستی میں ناک کٹوائی۔

    3۔ایسے کو تیسا:

    حلوائی کی دکان…دیہاتی کی آمد…ایک مٹھائی کا آرڈر…حلوائی ڈنڈی مارتا ہے…یہ مٹھائی وزن میں کم ہے…تمھیں زیادہ وزن نہ اُٹھانا پڑے….دیہاتی کم پیسے دیتا ہے….یہ تھوڑے ہیں….تمھیں زیادہ گننا نہ پڑیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *