ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

الفاظ و تراکیب کو جملوں میں استعمال کرنا

تاریخ: September 30, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, قواعد

الفاظ و تراکیب کو جملوں میں استعمال کرنا

1۔مستقبل: مستقبل  میں اے آئی کا دور ہوگا۔

2۔معمول: ہر بات پر جھگڑا کرنا عائشہ نے معمول بنا لیا ہے۔

3۔اثاثہ: نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

4۔ ادنیٰ و اعلیٰ : اسلام کی نظر میں ہر ادنیٰ و اعلیٰ برابر ہیں۔

5۔ بے مصرف: اپنا وقت بے مصرف کاموں میں ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔

6۔زمین میں گڑ جانا: جھوٹ پکڑے جانے پر طلحہ زمین میں گڑ گیا۔

7۔آسمان ٹوٹ پڑنا: کاروبار ڈوبنے کے بعد احمر پر آسمان ٹوٹ پڑا۔

8۔ ڈھنگ: اسلم کو بات کرنے کا ڈھنگ آتا ہے۔

9۔طوطا چشمی کرنا: سلیم کی طوطا چشمی کے باوجود اکرم نے اس کی مدد کی۔

10۔دیرینہ: کل بازار میں مجھے اچانک اپنا ایک دیرینہ دوست ملا۔

11۔ حقیقت: وقت پڑنے پر سب کی حقیقت سامنے آجاتی ہے۔

12۔دل لگانا: یہ دنیا دل لگانے کی جگہ نہیں ہے۔

13۔گڑگڑا کر :اللّٰہ سے اپنے گناہوں کی گڑگڑا کر معافی مانگنی چاہیئے۔

14۔ انتشار: افواہیں پھیلا کر ملک میں انتشار پیدا نہیں کرنا چاہیئے۔

15۔ رعشہ: بڑھاپے  مین اکثر بزرگوں کے ہاتھوں میں رعشہ آجاتا ہے۔

16۔ لطیفۃغیبی: کامیابی لطیفۃ غیبی سے حاصل ہوتی ہے۔

17۔مداخلت : عمر کی بے جا مداخلت سے بنتا ہوا کام بگڑ گیا۔

18۔سنسنی: قتل کے واقعے کے بعد پورے محلے میں سنسنی پھیل گئی۔

19۔ مرنجان مرنج : شہزاد بھائی سادہ لوح، نیک دل اور مرنجان مرنج انسان ہیں۔

20۔ہُو کا عالم: قبرستان والی سڑک پر سرِ شام ہی ہُو کا عالم ہو جاتا ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *