ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

SENTANCE TRANSFORMATION (exercises).جملوں کی ساخت میں تبدیلی(مشقیں)

تاریخ: September 25, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, قواعد, کیمبرج

فعلِ مجہول کے جملوں سے فعلِ معروف کے جملوں میں تبدیلی

اس سال شاہی قلعے کی سیاحت کی گئی

٭اس سال سیاحوں نے شاہی قلعے کی سیر کی

2۔ میرے دوستوں کے ذریعے گم شدہ بچوں کو گھر پہنچا دیا گیا

٭میرے دوستوں نے گم شدہ بچوں کو گھر پہنچا دیا

3۔کل ٹیلی وژن کے ذریعے تعطیلات کی خبر سنا دی جائے گی

٭ ٹیلی وژن کل تعطیلات کی خبر سنائے گا

4۔نرس سے مریض کو دوا پلوائی گئی

٭ نرس نے مریض کو دوا پلائی

واحد سے جمع جملوں میں تبدیلی

1۔اس مسئلے کی وجہ آپ کے علم میں ہے

٭ان مسائل کی وجوہات آپ کے علم میں ہے

2۔میں نے ایک ملک دیکھا ہے

٭ میں نے کئی ممالک دیکھے ہیں

3۔کشمیر کی وادی بہت خوب صورت ہے

٭کشمیر کی وادیاں بہت خوب صورت ہیں

4۔عبد الستار ایدھی نے قابلِ قدر خدمت سر انجام دی

٭عبدالستار ایدھی نے قابلِ قدر خدمات سر انجام دیں

متضاد الفاظ سے جملوں میں تبدیلی

1۔وہ جنگ سے کبھی کامیاب نہ لوٹا

٭وہ جنگ سے ہمیشہ ناکام لوٹا

2۔یہ دوا نقلی ہے اسی لیے بے کار ہے

٭یہ دوا اصلی نہیں ہے اسی لیے کار آمد نہیں ہے

مترادفات سے جملوں میں تبدیلی

1۔آسمان پر قمر اپنی خوب صورتی دکھا رہا تھا

٭آسمان پر چاند اپنی خوب صورتی دکھا رہا تھا

2۔آپ نے بہت بہترین تصّور پیش کیا ہے

٭آپ نےبہت عمدہ خیا پیش کیا ہے

3۔وہ طلسماتی غار کا بھید پا کر خوش تھا

٭ وہ جادوئی غار کا راز حاصل کرکے بہت پر مسرور تھا

4۔فلک پر نجوم جگمگا رہے تھے

٭ آسمان پرستارےچمک رےر تھے

زمانے یا صورتِ حال میں تبدیلی سے جملوں میں تبدیلی

1۔ہم نے گرمیوں کی چھٹیاں مری میں گزاریں

٭ ہم  گرمیوں کی چھٹیوں میں مری گئے

2۔پہاڑوں میں رہنے والے لوگ پرسکون زندگی گزارتے ہیں

٭ پہاڑوں میں رہنے والوں کی زندگی پر سکون گزرتی ہے

3۔اردو میں دلچسپی کی وجہ سے وہ کامیاب ہوا

٭ اس کی امتحان میں کامیابی کی وجہ اردو میں دلچسپی ہے

4۔ ہم بہت تیز بھاگ کر وہاں پہنچے

٭ ہمیں وہاں پہنچنے کے لیے بہت بھاگنا پڑا

لاحقے کے استعمال والے جملوں میں تبدیلی

1۔بد اندیش کو کبھی کامیابی نہیں ملتی

٭برا چاہنے والے کو کبھی کامیابی نہیں ملتی

2۔ سرو کا درخت ایک قد آور درخت ہے 

٭ سرو کا درخت ایک اونچے قد والا درخت ہے

3۔ وہ جاں باز ہے کبھی شکست تسلیم نہیں کرے گا

٭وہ جان کی پرواہ نہ کرنے والا شخص ہے 

4۔پرانے وقتوں میں جب جنگ ہوا کرتی تھی تو علم بردار اگے آگے چلتے تھے

٭ پرانے وقتوں میں جب جنگ ہوا کرتی تھی تو پرچم اٹھانے والے آگے آگے چلتے تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *