ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

Comprehension . . . تفہیم نگاری

تاریخ: September 1, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, قواعد

تفہیم کے لئے درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں

  • سوال کے جواب تحریر کرنے سے پہلے کم از کم دو سے تین مرتبہ پیراگراف کو بہ غور پڑھ لیں۔
  • اہم نکات کو ذہن نشین کر لیں۔
  • سوالات توجہ سے پڑھیں اور ایک مرتبہ پھر پیرا گراف پڑھ لیں۔
  • جوابات کا خاکہ ذہن میں تیار کر لیں۔
  • جواب حتی الا مکان اپنے الفاظ میں لکھیں۔پیراگراف میں دئیے گئے الفاظ اور جملوںکو لکھنے سے گریز کریں۔
  • جوابات جامع ، مکمل اور مختصر ہونے چاہیئں۔
  • زبان و بیان اور جملوں کی ساخت درست رکھیں۔
  • جوابات مکمل لکھیں ۔ایسا نہ ہو کہ مختصر لکھنے میں آپ جواب ادھورا چھوڑ دیں۔
  • جوابات لکھ لینے کے بعد انہیں دوبارہ پڑھیں اور اگر کوئی غلطی رہ گئی ہو تو درست کرلیں 
  • مشق :نادیدہ متن : صبر و برداشت: (شہد کی تیاری ایک نہایت محنت طلب کام ہے ۔۔۔جوابات
  • نادیدہ متن1۔ محنت طلب: محنت کی ضرورت ، لگاتار : مسلسل ،

    اجتماعی : اکٹھا ہونا /اتفاق رائے،  پیچیدہ  : الجھا ہوا / مشکل

    ہم آہنگی : ایک جیسے خیالات  ، پسِ پشت ڈالنا : نظر انداز /لاپرواہی

    تعمیری : اصلاحی /ترقی کے کام ، تنازعات : جھگڑا/اختلاف

    2۔چیونٹیاں اور شیر منظم اور متحد ہوکر کام کرتے نظر آتے ہیں۔

    3۔متحد ہو کر کام کرنے میں اختلافِ رائے کی وجہ سے مشکلات آسکتی ہیں۔لیکن ان کو پسِ پشت ڈال کر اجتماعی فائدے کی خاطر صبر اور برداشت سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    4۔ مل کر کام کرنے  میں ٹیم لیڈر کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیئے۔ اپنے ذمے کا کام وقت پر مکمل کرنا چاہیئے۔

    5۔ ( جواب خود لکھیں)

    مشق:نادیدہ متن: ( پرچم تیار کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔۔۔

    سوالات کے جوابات

    1۔قومی پرچم تیار کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ وہ حکومتِ پاکستان کے منظور شدہ ڈیزائن کے ہو بہو ہو۔

    2۔ قومی پرچم خاص مواقع پر لہرایا جا سکتا ہے۔جیسے یومِ پاکستان، یومِ آزادی۔ یومِ دفاعِ پاکستان، یومِ پیدائش قائد اعظم   اور جب کبھی حکومت اعلان کرے۔

    3۔قومی پرچم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے ضروری ہے کہ اسےاحتیاط سے اتارا جائے،پرچم کو گرا کر،جھکا کر، زمین سے چھوتا ہوا نہ   لے جایا جائے۔

    4۔ہمارا قومی پرچم ملک کی عظمت کا  امتیازی نشان ہے۔یہ عزت و وقار کی علامت ہے۔قومی پرچم پاکستانی قوم کا فخر ہے۔ 

     مشق: نادیدہ متن: بھینس موٹی اور خوش طبع ہوتی ہے

    سوالات کے جوابات

    1۔یہ مضمون مزاحیہ انداز سے لکھا گیا ہے۔

    2۔ اس نثر پارے میں ایک کہاوت استعمال کی گئی ہے  ۔“ بھینس کے آگے بین بجانا“۔

    3۔بھینس کے بچے شکل صورت میں ننھیال ددھیال دونوں پر جاتے ہیں، لہٰذا فریقین ایک دوسرے پر تنقید نہیں کر سکتے۔بھنیس کا حافظہ کم زور ہے، اسے کل کی بات آج یاد نہیں رہتی۔بھینس کو بین سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    4۔ ( اسے خود لکھیں)

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *