“وہ لوگ بہت یاد آتے ہیں”
(
والدین کے نام
)
وہ لوگ بہت یاد آتے ہیں
جنھوں نے ہماری راہوں سے
سارے کانٹوں کو سمیٹ لیا
اور سارے پھول بکھیر دیئے
وہ لوگ بہت یاد آتے ہیں
میرے دُکھ کو سَدا اپنا سمجھا
تکلیف پہ میری وہ روئے
اور حوصلوں کو پھر تازہ کیا
وہ لوگ بہت یاد آتے ہیں
منزل پہ مجھے پہنچانے کو
اپنے آرام کو چھوڑ دیا
ہر گام پہ میرے ساتھ کھڑے
وہ لوگ بہت یاد آتے ہیں
شاکرہ کاظمی سحؔر
See less