میری آنکھیں


میری آنکھیں بہت ظالم ہیں
دل پر جبر کرتی ہیں
یہ مجھ پر ظلم کرتی ہیں
انہوں نے سب تباہی کے مناظر
سینت رکھے ہیں
جنھیں لمحہ بہ لمحہ سینچتی ہیں
اور
میری یادوں کے کینوس پر لگا کر
مجھے جبراً دکھاتی ہیں
میرے درماندہ دل کو
کچوکے یہ لگاتی ہیں