- ای میل:
- یہ دراصل الیکٹرانک میل کا مخفف ہے۔
- اردو میں اسے برقی ڈاک بھی کہا جاتا ہے
- یہ خط لکھنے کا ہی تسلسل ہے۔
- ای میل چند سیکنڈوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ جاتی ہے۔
- ای میل بھیجنے سے پہلے آپ کو اپنا ایک اکاونٹ بنانا پڑتا ہے۔اسی طرح وصول کرنے والے کا بھی اکاونٹ ہونا چاہیئے۔ یہ ایک پتاہوتا ہے
- ای میل پتا بنانے کے دو طریقے ہیں۔Gmail , Livemail۔
- لائیو میل کو پہلے hotmail کہا جاتا تھا۔دوسری yahoo کہلاتی ہے۔
غیر رسمی ای میل کا خاکہ
- جس کو ای میل لکھی جائے اس کا ایڈریس To: abcd@123.com.pk
- ای میل کا مختصر موضوع پالتو بلی بھیجنے پر شکریہ Subject :
- جس کو ای میل لکھی جائے اس کے مطابق القاب پیاری سہیلی/دوست ! حِنا /علی
- سلام : اسلام علیکم
- ای میل لکھنے کا مقصد ( میں یہ ای میل اس لئے لکھ رہی ہوں کہ ٍ- – – )
- ای میل کے مضمون میں پوچھے گئے 3 نکات کے متعلق تحریر کریں۔( نکات یا پیراگراف کی صورت میں)
- اختتامی جملے ( مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔)
- لکھنے والے کا نام /رشتہ ( آپ کی سہیلی/دوست ؛ ا۔ب۔ج )
- جسے ای میل لکھی جائے اُس کا ای میل ایڈریس
- ای میل کا مختصر موضوع
- القاب
- سلام
- پہلے اشارے کا جواب
- دوسرے اشارے کا جواب
- تیسرے اشارے کا جواب
- اختتامی جملہ
- اختتامیہ
-
To : abcd@1234.com.pk
Subject: عنوان: مستقبل کے عجائب گھر کی سیر
محترم نانا جان!
السلامُ علیکم!
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ہم ان دنوں دبئی کی سیر کو نکلے ہیں۔کل ہم نے دبئی کے نئےعجائب گھر کی سیر کی۔ میں آج کی ای میل اس سیر کا حال بتانے کے لئے لکھ رہا ہوں۔ظہیر ماموں بھی ہمارے ساتھ تھے۔
اس عجائب گھر کو مستقبل کا عجائب گھر کہا جاتا ہے۔یہ عجائب گھر واقعی انسان کو مستقبل میں لے جاتا ہے۔یہاں پہنچ کر ہمیں جدید ترین ٹیکنالوجی دیکھنے اور اس کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔یہ ایک ایسی مشین کی طرح ہے جوانسان کو پل بھر میں خلا میں لے جاتی ہے۔
میرے خیال میں اس عجائب گھر میں ایک شعبہ تمدن یا ثقافت کا بھی ہونا چاہیئے۔جس میں بتایا جائے کہ مستقبل میں دنیا کی ثقافت یا تمدن کیسا ہوگا۔اسی طرح مستقبل میں تعلیم کے شعبے میں کون کون سے نئے موضوعات شامل ہوں گے۔انھیں بھی اس عجائب گھر کا حصہ ہونا چاہیئے۔
بہر حال ، ہم نے نہ صرف اس عجائب گھر کی سیر سے بہت لطف اُٹھایا بل کہ ہمارے علم میں بھی خاصا اضافہ ہوا۔
آپ کا نواسا
ا۔ب۔ج