ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

Punctuations…رموز اوقاف

تاریخ: September 1, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, قواعد

تعریف

رموز رمز کی جمع ہے ۔جس کا مطلب ہے اشارہ کرنا ۔ جبکہ اوقاف وقف کی جمع ہے ۔ جس کا مطلب ہے ٹھہراؤ ۔

اردو میں وہ اشارے یا علا متیں جو کسی تحریر میں ایک جملے کو دوسرے جملے سے یا جملے کے ایک حصے کو دوسرے حصے سے الگ  کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں  رموز اوقاف کہلاتی ہیں ۔

  • ختمہ ۔ جملے کے خاتمے کے لئے
  • سکتہ ، سب سے چھوٹا ٹھہراؤ
  • وقفہ ؛ سکتے سے کچھ زیادہ ٹھہراؤ
  • رابظہ : وقفے سے بھی زیادہ ٹھہراؤ
  • سوالیہ ؟ سوال کے اظہار کے لئے
  • ندائیہ/فجائیہ! مخاطب کرنے/جذبات کے   اظہار کے لئے
  • قوسین(م) جملہ معترضہ کے لئے
  • واوین “ ” قول یا اقتباس کو نمایاں کرنے
  • خط – اعتراض کے لئے
  • تفصیلیہ :- تفصیل ظاہر کرنے کیلئے
  • زنجیرہ ¯v مرکب الفاظ کے اجزاء کو نمایاں کرنے
  • دیےگئے جملوں کو دُرست رموزِ اوقاف کی مدد سے مکمل کیجئے۔

    • ام المومنین حضرت عائشہ ؓ ایک صاحب علم خاتون تھیں۔
    • علامہ اقبالؔ شاعر ہی نہیں ، عظیم مفکر بھی تھے۔
    • حضور ﷺنے فرمایا ، “ دانائی اور حکمت مومن کی گم شدہ میراث ہے۔’’
    • عظیم فلسفیوں اور دانش وروںمیں “ فارابی’’ کا نام سرِ فہرست ہے۔
    • ارقم نے ابتدائی طبی امداد( فرسٹ ایڈ) کی تربیت مکمل کر لی ہے۔
    • قومی پرچم لہرانے کے خاص موقع یومِ آزادی ، یومِ پاکستان ، یومِ دفاع اور یومِ ولادت قائد اعظم ہیں۔
    • خواجہ ناظم الدین مشرقی پاکستان ( موجودہ بنگلا دیش) کے پہلے وزیر اعلیٰ مقرر ہوئے۔
    • باجی ! ماحول کی آلودگی کیا ہوتی ہے؟
    • اوہو ! تم تو ہر وقت ہی کھیلتے رہتے ہو۔
    • چوکی دار غصے سے بولا ، “ جھوٹ میں نہیں ، تُم بول رہے ہو۔’’
    • سبزیوں کے بے شمار فوائد ہیں ؛ ان میں سے چند ایک یہ ہیں :-
    • اُٹھو اور جلدی سے تیار ہو جاؤ —
    • محترمہ فاطمہ جناح کو “ مادرِ ملت’’ کا لقب دیا گیا۔
    • بریانی بنانے کے لئے مجھے درج ذیل اجزاء درکار ہوں گے :-
    • ؏ دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے
    • ارے عائشہ ! تم کہاں بھاگی جا رہی ہو؟
    • قائد اعظم کے معنی ‘عظیم رہنما’ ہیں۔
    • ‘ بھئی کیسی کہانی؟’ دادا نے کہا۔
    • بھوک ، پیاس نے برا حال کر دیا ۔
    • حالیؔ کی کتاب ‘ یادگارِ غالبؔ’ ؛ ا قباؔل کی کتاب ‘ بانگِ درا’اردو کی اعلیٰ کتابیں ہیں ۔
    • کسی نے سچ کہا ہے : دو مُلاؤں میں مرغی حرام۔
    • کھانا پینا اور عیش کرنا : کیا یہی زندگی کا مقصد ہے ؟
    • کیا آپ کھانا کھا چکے ہیں؟
    • افسوس ! میں تمہارا کام نہیں کر سکا۔
    • آہا ! کیا مزے کی دعوت ہے ۔
    • افوہ ! کس قدر گرمی ہے ۔
    • بھئی ، مزہ آ گیا !
    • میرے ہم وطنو !
    • اے ماؤ ، بہنو ، بیٹیو !
    • اسلم کے والد ( اللہ مغفرت کرے) نیک انسان تھے ۔
    • جیسا کروگے ، ویسا بھرو گے۔
    • جتنا گُڑ ڈالو گے ، اتنا ہی میٹھا ہو گا۔
    • کاش! تم تیز دوڑتے۔
    • میں کل شام جناح باغ ( پہلے  گیٹ ) پر آپ کا انتظار کروں گا ۔
    • آپﷺ نے فرمایا ، “ جنت ماں کے قدموں تلے ہے ۔’’
    • اسلم….نہ صرف اسلم بل کہ اُس کا سارا خاندان …. زید کے خلاف ہے ۔
    • لائبریریوں میں اس وقت درج ذیل کتب موجود ہیں :-
    • وقت کی پابندی کے بے شمار فائدے ہیں :-
    • امریکی۔۔روسی صلح نامہ۔۔
    • اللہ ایک ہے ۔
    • ایم۔اے
    • جتنی چادر ہو ، اتنے پاؤں پھیلاؤ۔
    • جن بھی حضور اکرم ؐ کا نام آئے ؛ وہاں درود پاک پڑھنا چاہیئے۔

      دئیے گئے پیراگراف کو رموز اوقاف کی مدد سے مکمل کیجئے۔

      رات کی تاریکی بڑھی ، ہر طرف اندھیرے کی قناتیں تن گئیں ۔ پرندے اپنے اپنے گھونسلوں میں بسیرا لینے لگے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *