ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

قواعد..زبان شناسی۔ مفرد اور مرکب جملوں کی پہچان

تاریخ: September 1, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, صرف و نحو, قواعد

مفرد جملے :

مفرد جملے میں کسی ایک شخص یا شے کے بارے میں خبر کا ذکر کیا جاتا ہے۔مثلاً:

  • احمد نیک لڑکا ہے۔
  • کراچی ایک بڑا شہر ہے۔
  • تم کوئٹہ جارہے ہو؟
  • کتاب میز پر ہے۔
  • کے ٹو کا پہاڑ بہت بلند ہے۔
  • مرغی دانہ کھا رہی ہے۔
  • الماری ٹوٹ گئی۔
  • شہنیلا نے نیا فراک پہنا۔
  • مہناز جھاڑو دے رہی ہے۔
  • کریم بازار سے سودا لایا۔مرکب جملے :
  • دو یا دو سے زیادہ مفرد جملے مل کر کسی ایک مفہوم کو ادا کریں تو وہ مرکب جملہ کہلاتا ہے۔ایسے جملے جو برابر کی حیثیت رکھتے ہوں ‘ہم رتبہ ‘ جملے کہلاتے ہیں۔ان کو ملانے کےلئے حروفِ  عطف استعمال ہوتے ہیں۔مثلاً: اور، پھر، یا، ورنہ ، نہ ،مگر،بلکہ

    • سورج صبح کو نکلتا ہے اور شام کو غروب ہوتا ہے۔
    • اس نے تیاری کی پھر سفر کے لئے نکل گیا۔
    • اس کی مدد کرو یا نرمی سے منع کرو۔
    • جلدی چلو ورنہ دیر ہو جائے گی۔
    • وہ خود گیا نہ مجھے جانے دیا۔
    • وہ وعدے تو بہت کرتا ہے مگر یاد نہیں رکھتا۔
    • آصف عبادت ہی نہیں بل کہ والدین کی خدمت میں بھی آگے رہتا ہے۔
    • شازیہ جلدی آجاتی مگراس کی گاڑی راستے میں خراب ہوگئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *