مفرد جملے :
مفرد جملے میں کسی ایک شخص یا شے کے بارے میں خبر کا ذکر کیا جاتا ہے۔مثلاً:
- احمد نیک لڑکا ہے۔
- کراچی ایک بڑا شہر ہے۔
- تم کوئٹہ جارہے ہو؟
- کتاب میز پر ہے۔
- کے ٹو کا پہاڑ بہت بلند ہے۔
- مرغی دانہ کھا رہی ہے۔
- الماری ٹوٹ گئی۔
- شہنیلا نے نیا فراک پہنا۔
- مہناز جھاڑو دے رہی ہے۔
- کریم بازار سے سودا لایا۔مرکب جملے :
-
دو یا دو سے زیادہ مفرد جملے مل کر کسی ایک مفہوم کو ادا کریں تو وہ مرکب جملہ کہلاتا ہے۔ایسے جملے جو برابر کی حیثیت رکھتے ہوں ‘ہم رتبہ ‘ جملے کہلاتے ہیں۔ان کو ملانے کےلئے حروفِ عطف استعمال ہوتے ہیں۔مثلاً: اور، پھر، یا، ورنہ ، نہ ،مگر،بلکہ
- سورج صبح کو نکلتا ہے اور شام کو غروب ہوتا ہے۔
- اس نے تیاری کی پھر سفر کے لئے نکل گیا۔
- اس کی مدد کرو یا نرمی سے منع کرو۔
- جلدی چلو ورنہ دیر ہو جائے گی۔
- وہ خود گیا نہ مجھے جانے دیا۔
- وہ وعدے تو بہت کرتا ہے مگر یاد نہیں رکھتا۔
- آصف عبادت ہی نہیں بل کہ والدین کی خدمت میں بھی آگے رہتا ہے۔
- شازیہ جلدی آجاتی مگراس کی گاڑی راستے میں خراب ہوگئی۔