کنایہ کی تعریف
کنایہ کے لفظی معنی پوشیدہ بات یا رمز و اشارہ کے ہیں ۔علم بیان کی اصطلاح میں جب کوئی لفظ اپنے مجازی معنوں میں استعمال ہو اور اس کے حقیقی معنی بھی مراد لئے جائیں تو اسے کنایہ کہتے ہیں ۔
مثال : سفید پوش طبقہ ، پیٹ کا ہلکا ہونا ، تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو
کنایہ قریب اور کنایہ بعید کا فرق
| کنایہ قریب | کنایہ بعید |
| وہ کنایہ جو فوری سمجھ آ جائے ۔
؎ کیوں سُنے عرض ِ مضطرب مومن ؔ صنم آخر خدا نہیں ہوتا صنم کا کنایہ محبوب کے لئے استعمال ہوا ہے ۔ 1۔ وہ پیٹ کا ہلکا ہے ۔ جو راز کی بات کو راز نہ رکھ سکے ۔اس کے لئے یہ کنایہ استعمال ہوا ہے ۔ |
وہ کنایہ جو فوری سمجھ میں نہ آئے ۔مثلاً
صبح آیا جانب ِ مشرق مگر اِک نگار آتشیں رُخ سر کھُلا اس شعر میں ”نگار آتشیں رخ ” کا کنایہ سورج کے لئے ہے ۔ تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں ” تر دامنی ” کا کنایہگناہوں سے بھیگے دامن کے لئے استعمال ہوا ہے ۔ |
( تیار کردہ : شاکرہ کاظمی )