ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

قواعد کے مطابق جملوں کی درستی ( اصلاحِ اغلاط)

تاریخ: August 29, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, قواعد

ا صلا ح ِ ا غلا ط : قواعد کے مطابق جملوں کی درستی

اِملا کی غلطیاں

# غلط جملہ درست جملہ
1 یہ شارح عام نہیں ہے ۔ یہ شارع  عام نہیں ہے ۔
2 ورزش انسان کو چاک و چوبند رکھتی ہے ۔ ورزش انسان کو چاق و چوبند رکھتی ہے ۔
3 مکدر کا لکھا مٹ نہیں سکتا ۔ مقدر کا لکھا مٹ نہیں سکتا ۔
4 میرا گاؤں دریا کے کنارے واقعہ ہے ۔ میرا گاؤ ں دریا کے کنارے واقع ہے ۔
5 خدا آپ کا ہامی و نا صر ہو ۔ خدا آپ کا حامی و ناصر ہو ۔
6 صدا عیش دوراں دکھاتا نہیں سدا عیش دوراں دکھاتا نہیں
7 برائے کرم مقرر   ا رشاد فر مایئں  ۔ برائے کرم  مکرر   ا رشاد فرمائیں ۔
8 میں نے دکان دار کا حساب بے باک کر دیا ۔ میں نے دکان دار کا حساب بے باق کر دیا ۔
9 اقبال ؔ کے کلام کی نذیر ملنا مشکل ہے ۔ اقبال ؔ کے کلام کی نظیر ملنا مشکل ہے ۔
10 اکرم  تیس ہزار روپے مشاعرہ پاتا ہے ۔ اکرم تیس ہزار روپے مشاہرہ پاتا ہے ۔

تذکیر و تانیث کی غلطیاں

# غلط جملہ درست جملہ
1 میں نے آج کی اخبار نہیں پڑھی ۔ میں نے آج کا اخبار  نہیں پڑھا ۔
2 مجھے کھٹے ڈکار آتے   ہیں  ۔ مجھے کھٹی ڈکاریں آتی ہیں ۔
3 تم نے تو خاندان کا ناک کٹوا دیا ۔ تم نے  تو خاندان کی ناک کٹوا دی ۔
4 حادثے کی خبر سن کر میری ہوش اُ ڑ گئی ۔ حادثے کی خبر سن کر میرے ہوش اُ ڑ گئے ۔
5 گلی میں کیچڑ  پھیلا ہوا ہے ۔ گلی میں کیچڑ پھیلی ہوئی ہے ۔
6 مجھے لاہور کی دو ٹکٹیں دے دیجیئے ۔ مجھے لاہور کی دو ٹکٹ   دے دیجئے ۔
7 پیاز کس بھاؤ بک رہا ہے ۔ پیاز کس بھاؤ بک رہی ہے ۔
8 میرے سر میں درد ہو رہی ہے ۔ میرے سر میں درد ہو رہا ہے ۔
9 دہی بہت کھٹی ہے ۔ دہی بہت کھٹا ہے ۔

واحد  جمع کی غلطیاں

# غلط جملہ درست جملہ
1 کسان نے دس من گیہوں خرید لیا ۔ کسان نے دس من گیہوں خرید لئے ۔
2 مجھے تم سے کوئی توقعات نہیں  ۔ مجھے تم سے کوئی توقع نہیں  ۔
3 اس کی امی کئی سالوں سے بیمار  ہیں ۔ اس کی امی کئی سال سے بیمار ہیں ۔
4 مشکلاتو ں کا مردانہ وار مقابلہ کرو ۔ مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کرو ۔
5 داتا فرید گنج شکر بہت بڑے اولیا اللہ تھے۔ داتا فرید گنج شکر بہت بڑے ولی  اللہ تھے ۔
6 میں نے آپ کا ہر الفاظ غور سے سنا ہے ۔ میں نے آپ کا ہر لفظ  غور سے سنا ہے ۔
7 دونوں فریقین نے آپس میں صلح کر لی ۔ فریقین نے آپس میں صلح کر لی ۔
8 یہاں ہر امراض کا  علاج ہوتا ہے ۔ یہاں ہر مرض کا علاج ہوتا ہے ۔

تکرار الفاظ

# غلط  جملہ درست جملہ
1 میں نے کتاب سے استفادہ حاصل کر لیا ہے ۔ میں نے کتاب سے استفادہ کر لیا ہے ۔
2 آب زم زم   کا  پانی باعث برکت ہے ۔ آب زم زم باعث برکت ہے ۔
3 لیلتہ القدر کی رات ہزار مہینو ں سے افضل ہے ۔ لیلتہ القدر ہزار مہینوں سے افضل ہے ۔
4 پرسوں ضرور بہ ضرور تشریف لایئں ۔ پرسوں ضرور تشریف لائیں ۔
5 اللہ جانے وہ کب واپس لوٹیں ۔ اللہ جانے  وہ کب لوٹیں ۔
6 ایک بڑھیا عورت سڑک پر بھیک مانگ رہی تھی۔ ایک بڑھیا سڑک پر بھیک مانگ رہی تھی۔
7 میں نے گُل ِ داؤدی کا پھول توڑا۔ میں نے گُل ِ داؤدی تو ڑا ۔
8 میں نے ماہ ِ رمضان کے مہینے روزے رکھے ۔ میں نے ماہ ِ رمضان میں روزے رکھے ۔

اِ مالہ کی غلطیاں

# غلط جملہ درست جملہ
1 بچہ کے ہاتھ میں کھلونا ہے ۔ بچے کے ہاتھ میں کھلونا ہے ۔
2 فوجوں  نے قلعہ کا محاصرہ کر لیا ۔ فوجو ں نے قلعے کا محا صرہ کر لیا ۔
3 میں کل چچے کے گھر جاؤ ں گا ۔ میں کل چچا کے گھر جاؤ ں گا ۔
4 باورچی خانہ میں آ گ جل رہی ہے ۔ باورچی خانے میں آگ جل رہی ہے ۔
5 ذرہ ذرہ میں خدا کا نور ہے ۔ ذرے ذرے میں خدا کا نور ہے ۔
6 کتا دیوار کے سایہ میں بیٹھا ہے ۔ کتا دیوار کے سائے میں بیٹھا ہے ۔
7 زندگی کھیل تماشہ کا نام نہیں ۔ زندگی کھیل تماشے کا نام نہیں ۔
8 عامر سادے  مزاج کا آدمی ہے ۔ عامر سادہ مزاج کا  آدمی  ہے ۔
9 میں ایک گھنٹہ سے تمہارا انتظار  کر رہا  ہو ں ۔ میں ایک گھنٹے  سے تمھارا انتظار کر رہا ہو ں ۔

عطف اور اضافت کی غلطیا ں

# غلط جملہ درست جملہ
1 بچے کی چیخ و پکار سن کر لوگ جمع ہو گئے۔ بچے کی چیخ پکار  سن کر لوگ جمع ہو گئے ۔
2 یہ شور و غُل کیسا ہے ۔ یہ شور غُل کیسا ہے ۔
3 وہ صحیح و سلامت پہنچ گئے ۔ وہ صحیح سلامت پہنچ گئے ۔
4 ان دونو ں میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ ان دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔
5 آ پس میں  پیار و محبت سے رہو ۔ آپس میں پیار محبت سے رہو ۔
6 مویشی شدت ِ دھوپ سے ہانپنے لگے ۔ مویشی دھوپ کی شدت سے ہانپنے لگے ۔
7 خدا ہمیں آگِ جہنم سے بچائے ۔ خدا ہمیں  آتش ِ جہنم سے بچائے ۔
8 شدت ِ بھوک سے میرا برا حال ہے ۔ بھوک کی شدت سے میرا بُرا حال ہے

مطابقت کی غلطیاں

# غلط جملہ درست جملہ
1 میں اور وہ  مل کے آیا ۔ میں اور وہ مل کر آئے ۔
2 صندوق اور  الماریاں کتابو ں سے بھرے پڑے ہیں ۔ صندوق  اور الماریاں کتابو ں سے بھری پڑی ہیں ۔
3 قلم اور دوات میز پر ہیں ۔ قلم اور دوات میز پر ہے ۔
4 آپ کب تشریف لاؤ گے ؟ آپ کب تشریف لائیں گے ؟
5 یہ لڑکی بہت اچھی پڑھتی ہے ۔ یہ لڑکی بہت اچھا پڑ ھتی ہے ۔
6 ما ں بیٹی  و ا پس چلی گئی ۔ ما ں بیٹی واپس چلی گئیں ۔
7 عورتو ں نے کہا ، ہم ابھی آتی ہیں ۔ عورتو ں نے کہا ہم ابھی آتے ہیں ۔
8 بازار سے لڑکے اور لڑکیا ں گزر رہے  ہیں ۔ بازار سے لڑکے اور لڑکیا ں گزر رہی ہیں۔
9 آپ یہا ں بیٹھو ، میں ابھی آیا ۔ آپ یہا ں بیٹھیں ، میں ابھی آیا ۔
10 آ پ آؤ گے تو اُ ن کے گھر چلیں گے ۔ آپ آ ئیں  گے تو اُ  ن کے گھر چلیں گے ۔

نے  او ر کو  کی  غلطیا  ں

# غلط جملہ درست جملہ
1 تیرے کو شرم آنی چاہیئے ۔ تجھے شرم آنی چاہیئے ۔
2 کیا آپ نے چڑ یا گھر کو دیکھا ہے ؟ کیا آپ نے چڑیا گھر دیکھا ہے ؟
3 انہو ں نے آج جانا ہے ۔ انہیں آج جانا ہے ۔
4 کیا آپ نے میرا بھائی انور دیکھا ہے ؟ کیا آپ نے میرے بھائی انور کو دیکھا ہے ؟
5 اس نے مجھ کو پوچھا ۔ اس نے مجھ سے پوچھا ۔
6 حمید نے سعید کو بہت کچھ کہا ۔ حمید نے سعید سے  بہت کچھ کہا ۔
7 میں نے اسلم کو خط لکھنا ہے ۔ مجھے اسلم کو خط لکھنا ہے ۔
8 میری کاپی کو میز پر رکھ دو ۔ میری کاپی میز پر رکھ دو ۔
9 بہن نے بھائی کو تھپڑ مارا ۔ بہن نے بھائی کے تھپڑ مارا ۔
10 یہ بات میں آپ کو پہلے ہی کہہ چکا ہو ں ۔ یہ بات میں آپ سے پہلے ہی کہہ چکا ہو ں ۔

روز مرہ کی غلطیا ں

# غلط جملہ درست جملہ
1 پاکستان دن بہ دن ترقی کر رہا ہے ۔ پاکستان روز بہ روز ترقی کر رہا ہے ۔
2 میں ہر روز بے نا غہ سیر کو جاتا ہو ں ۔ میں ہر روز بلا نا غہ سیر کو جاتا ہو ں ۔
3 شریف بچے گالیا ں نہیں نکالتے ۔ شریف بچے گالیا ں نہیں دیتے ۔
4 شور سن کر میری نیند کھُل گئی ۔ شور سن کر میری آنکھ کھُل گئی۔
5 مصیبت کے وقت بڑو ں بڑوں کے ہوش اُڑ جاتے ہیں ۔ مصیبت کے وقت بڑے بڑوں کے ہوش  اُڑ جاتے ہیں ۔
6 پرانی سہیلی  کو یوں اچانک سامنے دیکھ کرارم ہکی بکی رہ گئی پرنی سہیلی کو یوں  اچانک سامنے دیکھ کر ا ر م ہکا  بکا  رہ  گئی ۔
7 لڑ کیاں بازار جاتیں ہیں ۔ لڑ کیاں بازار جاتی ہیں ۔
8 مجھے پچاس روپوں کی سخت ضرورت ہے ۔ مجھے پچاس روپے کی سخت ضرورت ہے ۔

ضرب الا مثال اور محاورہ کی غلطیا ں

# غلط جملہ درست جملہ
1 امتحان نے ندیم کی لیاقت کا بھانڈا توڑ دیا ۔ امتحان نے ندیم کی لیاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔
2 تم نے تو حاتم کی قبر پر پاؤں مار دیا ۔ تم نے تو حاتم کی قبر پر لات مار دی ۔
3 خدا بد کاروں کی رسی لمبی کرتا ہے ۔ خدا بد کاروں کی رسی دراز کرتا ہے ۔
4 کاغذ کی کشتی کب تک بہے گی ؟ کا غذ کی ناؤ کب تک بہے گی ؟
5 غداری کر کے اپنا منہ سیاہ نہیں کرنا چاہیئے۔ غداری کر کے اپنا منہ کالا نہیں کرنا چا ہیئے ۔
6 عقل بڑی کہ گائے عقل بڑی کہ بھینس
7 مزدور سر ِ شام ہی جانور بیچ کر سو جاتے ہیں ۔ مزدور سر ِ شام ہی گھوڑے بیچ کر سو جاتے ہیں ۔
8 غریبوں پر ظلم کیوں کرتے ہو ؟ غریبو ں پر ظلم کیو ں ڈھاتے ہو ؟
9 یہ منہ اور ماش کی دال یہ منہ اور مسور کی دال
10 پانچ میں نہ پندرہ میں تین میں نہ تیرہ میں

نہ ، نہیں اور نہ ہی  کے استعمال کی غلطیا ں

# غلط جملہ درست جملہ
1 اسلم نے میرے مشورے پر عمل نہ کیا ۔ اسلم نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا ۔
2 صفیہ جھو ٹ نہ بولتی تھی ۔ صفیہ جھو ٹ نہیں بولتی تھی ۔
3 بک بک نہیں کرو ۔ بک بک نہ کرو ۔
4 اگر تم محنت نہیں کرتے تو کامیاب نہیں ہوتے ۔ اگر تم محنت نہ کرتے تو کا میاب نہ ہوتے ۔
5 نہ ہی احمد آیا ، نہ ہی سعید پہنچا ۔ نہ ا حمد ہی آیا  ، نہ سعید ہی پہنچا ۔

ہی اور بھی کے استعمال میں غلطیاں

# غلط جملہ درست جملہ
1 تم نے ہی تو مدد کا وعدہ کیا تھا ۔ تم ہی نے تو مدد کا وعدہ کیا تھا ۔
2 یہ شرارت نصیر کی ہو گی ۔ یہ شرارت نصیر ہی کی ہو گی ۔
3 یہا ں کوئی بھی شخص قابل ِ اعتبار نہیں ۔ یہا ں کوئی شخص بھی قابل ِ اعتبار نہیں ۔
4 قائد اعظم جہاں بھی گئے ، لوگو ں نے ا ن کا پر جوش استقبا ل کیا۔ قائد اعظم جہا ں کہیں بھی  گئے  ،  لوگو ں نے  ا ن  کا       پر جوش استقبال کیا ۔
5 جو  کام  کرو  دل  لگا  کر  کرو جو  کام  بھی  کرو  دل  لگا  کر  کرو
6 میں کبھی بھی کشمیر نہیں گیا ۔ میں کبھی کشمیر نہیں گیا ۔

متفرق غلطیاں

# غلط جملہ درست جملہ
1 اسکول کا نتیجہ سو فیصدی رہا ۔ اسکول کا نتیجہ سو فیصد رہا ۔
2 پولیس تحقیق میں مصروف ہے ۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے ۔
3 میں آپ کے غریب خانے پر حاضر ہوا تھا ۔ میں آپ کے دولت کدے پر حاضر ہوا تھا ۔
4 یہ مثل تم پر صادر آتی ہے ۔ یہ مثل تم پر صادق آتی ہے ۔
5 مجھے آپ کی بات سن کر حیرانگی ہوئی ۔ مجھے آپ کی بات سن کر حیرانی ہوئی ۔

( مرتب کنندہ : شاکرہ کا ظمی )

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *