ا صلا ح ِ ا غلا ط : قواعد کے مطابق جملوں کی درستی
اِملا کی غلطیاں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | یہ شارح عام نہیں ہے ۔ | یہ شارع عام نہیں ہے ۔ |
| 2 | ورزش انسان کو چاک و چوبند رکھتی ہے ۔ | ورزش انسان کو چاق و چوبند رکھتی ہے ۔ |
| 3 | مکدر کا لکھا مٹ نہیں سکتا ۔ | مقدر کا لکھا مٹ نہیں سکتا ۔ |
| 4 | میرا گاؤں دریا کے کنارے واقعہ ہے ۔ | میرا گاؤ ں دریا کے کنارے واقع ہے ۔ |
| 5 | خدا آپ کا ہامی و نا صر ہو ۔ | خدا آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ |
| 6 | صدا عیش دوراں دکھاتا نہیں | سدا عیش دوراں دکھاتا نہیں |
| 7 | برائے کرم مقرر ا رشاد فر مایئں ۔ | برائے کرم مکرر ا رشاد فرمائیں ۔ |
| 8 | میں نے دکان دار کا حساب بے باک کر دیا ۔ | میں نے دکان دار کا حساب بے باق کر دیا ۔ |
| 9 | اقبال ؔ کے کلام کی نذیر ملنا مشکل ہے ۔ | اقبال ؔ کے کلام کی نظیر ملنا مشکل ہے ۔ |
| 10 | اکرم تیس ہزار روپے مشاعرہ پاتا ہے ۔ | اکرم تیس ہزار روپے مشاہرہ پاتا ہے ۔ |
تذکیر و تانیث کی غلطیاں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | میں نے آج کی اخبار نہیں پڑھی ۔ | میں نے آج کا اخبار نہیں پڑھا ۔ |
| 2 | مجھے کھٹے ڈکار آتے ہیں ۔ | مجھے کھٹی ڈکاریں آتی ہیں ۔ |
| 3 | تم نے تو خاندان کا ناک کٹوا دیا ۔ | تم نے تو خاندان کی ناک کٹوا دی ۔ |
| 4 | حادثے کی خبر سن کر میری ہوش اُ ڑ گئی ۔ | حادثے کی خبر سن کر میرے ہوش اُ ڑ گئے ۔ |
| 5 | گلی میں کیچڑ پھیلا ہوا ہے ۔ | گلی میں کیچڑ پھیلی ہوئی ہے ۔ |
| 6 | مجھے لاہور کی دو ٹکٹیں دے دیجیئے ۔ | مجھے لاہور کی دو ٹکٹ دے دیجئے ۔ |
| 7 | پیاز کس بھاؤ بک رہا ہے ۔ | پیاز کس بھاؤ بک رہی ہے ۔ |
| 8 | میرے سر میں درد ہو رہی ہے ۔ | میرے سر میں درد ہو رہا ہے ۔ |
| 9 | دہی بہت کھٹی ہے ۔ | دہی بہت کھٹا ہے ۔ |
واحد جمع کی غلطیاں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | کسان نے دس من گیہوں خرید لیا ۔ | کسان نے دس من گیہوں خرید لئے ۔ |
| 2 | مجھے تم سے کوئی توقعات نہیں ۔ | مجھے تم سے کوئی توقع نہیں ۔ |
| 3 | اس کی امی کئی سالوں سے بیمار ہیں ۔ | اس کی امی کئی سال سے بیمار ہیں ۔ |
| 4 | مشکلاتو ں کا مردانہ وار مقابلہ کرو ۔ | مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کرو ۔ |
| 5 | داتا فرید گنج شکر بہت بڑے اولیا اللہ تھے۔ | داتا فرید گنج شکر بہت بڑے ولی اللہ تھے ۔ |
| 6 | میں نے آپ کا ہر الفاظ غور سے سنا ہے ۔ | میں نے آپ کا ہر لفظ غور سے سنا ہے ۔ |
| 7 | دونوں فریقین نے آپس میں صلح کر لی ۔ | فریقین نے آپس میں صلح کر لی ۔ |
| 8 | یہاں ہر امراض کا علاج ہوتا ہے ۔ | یہاں ہر مرض کا علاج ہوتا ہے ۔ |
تکرار الفاظ
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | میں نے کتاب سے استفادہ حاصل کر لیا ہے ۔ | میں نے کتاب سے استفادہ کر لیا ہے ۔ |
| 2 | آب زم زم کا پانی باعث برکت ہے ۔ | آب زم زم باعث برکت ہے ۔ |
| 3 | لیلتہ القدر کی رات ہزار مہینو ں سے افضل ہے ۔ | لیلتہ القدر ہزار مہینوں سے افضل ہے ۔ |
| 4 | پرسوں ضرور بہ ضرور تشریف لایئں ۔ | پرسوں ضرور تشریف لائیں ۔ |
| 5 | اللہ جانے وہ کب واپس لوٹیں ۔ | اللہ جانے وہ کب لوٹیں ۔ |
| 6 | ایک بڑھیا عورت سڑک پر بھیک مانگ رہی تھی۔ | ایک بڑھیا سڑک پر بھیک مانگ رہی تھی۔ |
| 7 | میں نے گُل ِ داؤدی کا پھول توڑا۔ | میں نے گُل ِ داؤدی تو ڑا ۔ |
| 8 | میں نے ماہ ِ رمضان کے مہینے روزے رکھے ۔ | میں نے ماہ ِ رمضان میں روزے رکھے ۔ |
اِ مالہ کی غلطیاں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | بچہ کے ہاتھ میں کھلونا ہے ۔ | بچے کے ہاتھ میں کھلونا ہے ۔ |
| 2 | فوجوں نے قلعہ کا محاصرہ کر لیا ۔ | فوجو ں نے قلعے کا محا صرہ کر لیا ۔ |
| 3 | میں کل چچے کے گھر جاؤ ں گا ۔ | میں کل چچا کے گھر جاؤ ں گا ۔ |
| 4 | باورچی خانہ میں آ گ جل رہی ہے ۔ | باورچی خانے میں آگ جل رہی ہے ۔ |
| 5 | ذرہ ذرہ میں خدا کا نور ہے ۔ | ذرے ذرے میں خدا کا نور ہے ۔ |
| 6 | کتا دیوار کے سایہ میں بیٹھا ہے ۔ | کتا دیوار کے سائے میں بیٹھا ہے ۔ |
| 7 | زندگی کھیل تماشہ کا نام نہیں ۔ | زندگی کھیل تماشے کا نام نہیں ۔ |
| 8 | عامر سادے مزاج کا آدمی ہے ۔ | عامر سادہ مزاج کا آدمی ہے ۔ |
| 9 | میں ایک گھنٹہ سے تمہارا انتظار کر رہا ہو ں ۔ | میں ایک گھنٹے سے تمھارا انتظار کر رہا ہو ں ۔ |
عطف اور اضافت کی غلطیا ں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | بچے کی چیخ و پکار سن کر لوگ جمع ہو گئے۔ | بچے کی چیخ پکار سن کر لوگ جمع ہو گئے ۔ |
| 2 | یہ شور و غُل کیسا ہے ۔ | یہ شور غُل کیسا ہے ۔ |
| 3 | وہ صحیح و سلامت پہنچ گئے ۔ | وہ صحیح سلامت پہنچ گئے ۔ |
| 4 | ان دونو ں میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ | ان دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ |
| 5 | آ پس میں پیار و محبت سے رہو ۔ | آپس میں پیار محبت سے رہو ۔ |
| 6 | مویشی شدت ِ دھوپ سے ہانپنے لگے ۔ | مویشی دھوپ کی شدت سے ہانپنے لگے ۔ |
| 7 | خدا ہمیں آگِ جہنم سے بچائے ۔ | خدا ہمیں آتش ِ جہنم سے بچائے ۔ |
| 8 | شدت ِ بھوک سے میرا برا حال ہے ۔ | بھوک کی شدت سے میرا بُرا حال ہے |
مطابقت کی غلطیاں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | میں اور وہ مل کے آیا ۔ | میں اور وہ مل کر آئے ۔ |
| 2 | صندوق اور الماریاں کتابو ں سے بھرے پڑے ہیں ۔ | صندوق اور الماریاں کتابو ں سے بھری پڑی ہیں ۔ |
| 3 | قلم اور دوات میز پر ہیں ۔ | قلم اور دوات میز پر ہے ۔ |
| 4 | آپ کب تشریف لاؤ گے ؟ | آپ کب تشریف لائیں گے ؟ |
| 5 | یہ لڑکی بہت اچھی پڑھتی ہے ۔ | یہ لڑکی بہت اچھا پڑ ھتی ہے ۔ |
| 6 | ما ں بیٹی و ا پس چلی گئی ۔ | ما ں بیٹی واپس چلی گئیں ۔ |
| 7 | عورتو ں نے کہا ، ہم ابھی آتی ہیں ۔ | عورتو ں نے کہا ہم ابھی آتے ہیں ۔ |
| 8 | بازار سے لڑکے اور لڑکیا ں گزر رہے ہیں ۔ | بازار سے لڑکے اور لڑکیا ں گزر رہی ہیں۔ |
| 9 | آپ یہا ں بیٹھو ، میں ابھی آیا ۔ | آپ یہا ں بیٹھیں ، میں ابھی آیا ۔ |
| 10 | آ پ آؤ گے تو اُ ن کے گھر چلیں گے ۔ | آپ آ ئیں گے تو اُ ن کے گھر چلیں گے ۔ |
نے او ر کو کی غلطیا ں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | تیرے کو شرم آنی چاہیئے ۔ | تجھے شرم آنی چاہیئے ۔ |
| 2 | کیا آپ نے چڑ یا گھر کو دیکھا ہے ؟ | کیا آپ نے چڑیا گھر دیکھا ہے ؟ |
| 3 | انہو ں نے آج جانا ہے ۔ | انہیں آج جانا ہے ۔ |
| 4 | کیا آپ نے میرا بھائی انور دیکھا ہے ؟ | کیا آپ نے میرے بھائی انور کو دیکھا ہے ؟ |
| 5 | اس نے مجھ کو پوچھا ۔ | اس نے مجھ سے پوچھا ۔ |
| 6 | حمید نے سعید کو بہت کچھ کہا ۔ | حمید نے سعید سے بہت کچھ کہا ۔ |
| 7 | میں نے اسلم کو خط لکھنا ہے ۔ | مجھے اسلم کو خط لکھنا ہے ۔ |
| 8 | میری کاپی کو میز پر رکھ دو ۔ | میری کاپی میز پر رکھ دو ۔ |
| 9 | بہن نے بھائی کو تھپڑ مارا ۔ | بہن نے بھائی کے تھپڑ مارا ۔ |
| 10 | یہ بات میں آپ کو پہلے ہی کہہ چکا ہو ں ۔ | یہ بات میں آپ سے پہلے ہی کہہ چکا ہو ں ۔ |
روز مرہ کی غلطیا ں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | پاکستان دن بہ دن ترقی کر رہا ہے ۔ | پاکستان روز بہ روز ترقی کر رہا ہے ۔ |
| 2 | میں ہر روز بے نا غہ سیر کو جاتا ہو ں ۔ | میں ہر روز بلا نا غہ سیر کو جاتا ہو ں ۔ |
| 3 | شریف بچے گالیا ں نہیں نکالتے ۔ | شریف بچے گالیا ں نہیں دیتے ۔ |
| 4 | شور سن کر میری نیند کھُل گئی ۔ | شور سن کر میری آنکھ کھُل گئی۔ |
| 5 | مصیبت کے وقت بڑو ں بڑوں کے ہوش اُڑ جاتے ہیں ۔ | مصیبت کے وقت بڑے بڑوں کے ہوش اُڑ جاتے ہیں ۔ |
| 6 | پرانی سہیلی کو یوں اچانک سامنے دیکھ کرارم ہکی بکی رہ گئی | پرنی سہیلی کو یوں اچانک سامنے دیکھ کر ا ر م ہکا بکا رہ گئی ۔ |
| 7 | لڑ کیاں بازار جاتیں ہیں ۔ | لڑ کیاں بازار جاتی ہیں ۔ |
| 8 | مجھے پچاس روپوں کی سخت ضرورت ہے ۔ | مجھے پچاس روپے کی سخت ضرورت ہے ۔ |
ضرب الا مثال اور محاورہ کی غلطیا ں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | امتحان نے ندیم کی لیاقت کا بھانڈا توڑ دیا ۔ | امتحان نے ندیم کی لیاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ |
| 2 | تم نے تو حاتم کی قبر پر پاؤں مار دیا ۔ | تم نے تو حاتم کی قبر پر لات مار دی ۔ |
| 3 | خدا بد کاروں کی رسی لمبی کرتا ہے ۔ | خدا بد کاروں کی رسی دراز کرتا ہے ۔ |
| 4 | کاغذ کی کشتی کب تک بہے گی ؟ | کا غذ کی ناؤ کب تک بہے گی ؟ |
| 5 | غداری کر کے اپنا منہ سیاہ نہیں کرنا چاہیئے۔ | غداری کر کے اپنا منہ کالا نہیں کرنا چا ہیئے ۔ |
| 6 | عقل بڑی کہ گائے | عقل بڑی کہ بھینس |
| 7 | مزدور سر ِ شام ہی جانور بیچ کر سو جاتے ہیں ۔ | مزدور سر ِ شام ہی گھوڑے بیچ کر سو جاتے ہیں ۔ |
| 8 | غریبوں پر ظلم کیوں کرتے ہو ؟ | غریبو ں پر ظلم کیو ں ڈھاتے ہو ؟ |
| 9 | یہ منہ اور ماش کی دال | یہ منہ اور مسور کی دال |
| 10 | پانچ میں نہ پندرہ میں | تین میں نہ تیرہ میں |
نہ ، نہیں اور نہ ہی کے استعمال کی غلطیا ں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | اسلم نے میرے مشورے پر عمل نہ کیا ۔ | اسلم نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا ۔ |
| 2 | صفیہ جھو ٹ نہ بولتی تھی ۔ | صفیہ جھو ٹ نہیں بولتی تھی ۔ |
| 3 | بک بک نہیں کرو ۔ | بک بک نہ کرو ۔ |
| 4 | اگر تم محنت نہیں کرتے تو کامیاب نہیں ہوتے ۔ | اگر تم محنت نہ کرتے تو کا میاب نہ ہوتے ۔ |
| 5 | نہ ہی احمد آیا ، نہ ہی سعید پہنچا ۔ | نہ ا حمد ہی آیا ، نہ سعید ہی پہنچا ۔ |
ہی اور بھی کے استعمال میں غلطیاں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | تم نے ہی تو مدد کا وعدہ کیا تھا ۔ | تم ہی نے تو مدد کا وعدہ کیا تھا ۔ |
| 2 | یہ شرارت نصیر کی ہو گی ۔ | یہ شرارت نصیر ہی کی ہو گی ۔ |
| 3 | یہا ں کوئی بھی شخص قابل ِ اعتبار نہیں ۔ | یہا ں کوئی شخص بھی قابل ِ اعتبار نہیں ۔ |
| 4 | قائد اعظم جہاں بھی گئے ، لوگو ں نے ا ن کا پر جوش استقبا ل کیا۔ | قائد اعظم جہا ں کہیں بھی گئے ، لوگو ں نے ا ن کا پر جوش استقبال کیا ۔ |
| 5 | جو کام کرو دل لگا کر کرو | جو کام بھی کرو دل لگا کر کرو |
| 6 | میں کبھی بھی کشمیر نہیں گیا ۔ | میں کبھی کشمیر نہیں گیا ۔ |
متفرق غلطیاں
| # | غلط جملہ | درست جملہ |
| 1 | اسکول کا نتیجہ سو فیصدی رہا ۔ | اسکول کا نتیجہ سو فیصد رہا ۔ |
| 2 | پولیس تحقیق میں مصروف ہے ۔ | پولیس تفتیش میں مصروف ہے ۔ |
| 3 | میں آپ کے غریب خانے پر حاضر ہوا تھا ۔ | میں آپ کے دولت کدے پر حاضر ہوا تھا ۔ |
| 4 | یہ مثل تم پر صادر آتی ہے ۔ | یہ مثل تم پر صادق آتی ہے ۔ |
| 5 | مجھے آپ کی بات سن کر حیرانگی ہوئی ۔ | مجھے آپ کی بات سن کر حیرانی ہوئی ۔ |
( مرتب کنندہ : شاکرہ کا ظمی )