گیت 


اُس کو پسند ہے بارش بہت
مجھ کو پسند ہے بارش میں وہ
وہ گنگنائے ، میں گنگناؤں
وہ مُسکرائے ، میں مُسکراؤں
تھم جائیں لمحے، رُک جائیں سانسیں
بھر کے نظر جب دیکھے وہ مجھ کو
اُس کو پسند ہے ہنسنا بہت
مُجھ کو پسند ہے ہنستا ہوا وہ
یہ پیاری باتیں ، یہ شیریں لہجہ
جھلمل سی آنکھیں ، آنکھوں میں سپنا
وہ بولے جائے میں سُنتی جاؤں
میں سُنتی جاؤں اور کھو سی جاؤں
اُس کو پسند ہیں باتیں بہت
مُجھ کو پسند اُس کی باتیں اور وہ
شہزادوں جیسا دلکش سراپا
اُڑتی گھٹا میں بادل کے جیسا
جتنی ہے رونق ، سب اس کے دَم سے
جی چاہے کہہ دوں یہ سب صنم سے
سب کچھ پسند ہے اُس کو بہت
مُجھ کو پسند ہے تو صرف وہ
شاکرہ کاظمی سحؔر