ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

قواعد..زبان شناسی۔ متشابہ الفاظ

تاریخ: September 1, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, صرف و نحو, قواعد

متشابہہ الفاظ :

 متشابہ کا مطلب ہے ملتے جلتے الفاظ ۔ایسے الفاظ جن کی ظاہری شکل ملتی جلتی ہو مگر وہ املا ، اعراب اور معانی میں مختلف ہوں۔مثلاً:

  • کلَ : آنے والا دن ،  پُرزہ
  • آب: پانی ، چمک
  • لگن : شوق، محبت برتن کی ایک قسم
  • مار : ایک قسم کی سزا، سانپ
  • بار : دفعہ بوجھ
  • مہر : سورج ، محبت
  • ہار : گلے کا زیور ، شکست
  • بیت : گھر ، شعر
  • کف : جھاگ ، ہتھیلی
  • شملہ : ایک شہر کا نام، سبزی  پگڑی
  • سونا: نیند، دھات
  • دو : عدد2 ، کوئی چیز دینے کیلئے کہنا
  • عصر : زمانہ ، نماز کا وقت
  • آرا : لکڑی چیرنے کا آلہ، رائے
  • حامی ؒ حمایت کرنے والا
  • ہامی : ذمہ لینا
  • نکتہ : باریکی، اشارہ
  • نقطہ : صفر، مرکز، حرف میں استعمال ہونے والےنقطے
  • نذر : مَنّت، تحفہ
  • نظر : بینائی ، دیکھنے کی طاقت
  • سدا : ہمیشہہ
  • صدا : آواز
  • ہَل : زمین کھودنے کا آلہ
  • حل : گھولنا ، سوال حل کرنا
  • آلہ : کسی کام میں استعمال ہونے والا اوزار یا پرزہ
  • اعلیٰ : بلند، بہت عمدہ، بالاتر
  • ارض : زمین
  • عرض : گزارش، چوڑائی
  • آر: موچیوں کا اوزار
  • عار: شرم
  • الم: دکھ،غم
  • عِلم: جھنڈا
  • امارت: دولت مندی
  • عمارت: مکان،مسکن

    مشق : نیچے لکھے ہوئے جملوں میں درست الفاظ چُن کر لکیں۔

    • بابا نے راشد کو…..خوش رہنے کی دعا دی۔(صدا،سدا)
    • علی نے احمد کی مدد کرنے کی …..بھر لی۔(حامی،ہامی)
    • امی کی …..کم زور ہےاسی لئے وہ عینک لگاتی ہیں۔ (نذر،نظر)
    • مرزا ہر بات سے ایک نیا……نکال لیتے تھے۔ (نکتہ،نقطہ)
    • صادق اپنے کھیت میں ……چلا رہا تھا۔(حل،ہل)
    • اللہ تعالیٰ اُس شخص کا اجر ضائع نہیں کرتاجس کا عمل … ہو۔(آلہ، اعلیٰ)
    • میرے …….رہو۔(سات،ساتھ)
    • …….بہت سے لوگوں کو خراب کر دیتی ہے۔( عمارت ، امارت)
    • ……….حاضر کا ایک بڑا فتنہ یہ اسکرین ہے۔(اثر، عصر)
    • میں نے جب گھر آکر گوشت ………تو کلو سے بہت کم نکلا۔(تولا،تولہ)
    • یہ ……..و فریاد ختم کرو۔(نالہ، نالا)
    • اس کام کی ……کرتے رہو تم ایک دن ماہر ہو جاؤ گے۔(مشک،مشق)

      مشق : دی گئی فہرست سے الفاظ چُن کر جملے مکمل کریں۔

      (بار۔ کل۔مہر۔شملہ۔سونا۔دو )

      • دونوں بھائی آپس میں ……و اتفاق سے رہتے تھے۔
      • ……. و ماہ کی روشنی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔
      • مجھ پر ذمہ داری کا یہ …….نہ ڈالو۔
      • کتنی ……کہا ہے کہ کام کے وقت کھیل پر دھیان نہ دیا کرو۔
      • جلدی سے سودا لا …….
      • یہ ………قلم ہیں۔
      • تم ……..کہاں گئے تھے۔
      • اونٹ رے اونٹ تیری کون سی ……….سیدھی۔
      • ………میں بہت سے تفریحی مقامات ہیں۔
      • سردار جی کو …….کھانا بہت پسند ہے۔
      • زیادہ ……..صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔
      • …… ہر زمانے میں بہت قیمتی سمجھا جاتا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *