عرائض نویسی/ درخواست لکھنا
تعریف : مختلف اداروں ، محکموں یا اسکولوں میں مختلف مقاصد کے تحت عرضیاں / درخواستیں لکھنا ہمارے روز مرہ معمولات کا حصہ ہیں ۔ درخواست لکھنا ایک فن ہے جو سب سے مختلف ہے ۔اس میں کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔
- محتاط انداز : درخواست میں نہ تو دوستوں کی سی بے تکلفی اختیار کی جا سکتی ہے ۔ نہ تو حاکمانہ انداز اختیار کیا جا سکتا ہے نہ ہی غلامانہ ۔ بلکہ ایک ذمہ دار شہری کی طرح محتاط اندز اپنایا جائے ۔
- مختصر اور جامع : درخواست میں تمام باتوں کو مختصر اور جامع انداز میں تحیر میں لایا جانا چاہیئے ۔ اسے خوامخواہ طول دینا مناسب نہیں ۔کیوں کہ سربراہان کو اتنے طویل مرسلے پڑھنے کی عادت نہیں ہوتی ۔ اس لئے بات مختصر اور جامع انداز میں لکھنی چاہیئے تاکہ اسے جلد پڑھ کر احکامات جاری کئے جا سکیں ۔
- درخواست کی درست شکل : عرضی کو عرض ہی کی صورت میں لکھا جائے ؛ اسے طویل خط کی شکل نہ دی جائے ۔
- عرضی کے لوازمات : درخواست میں تمام کوئف اور باتوں کا مکمل اندراج ہونا چاہیئے۔ کوئی بات ادھوری نہیں رہنی چاہیئے ۔
- ا ندا ز بیا ن : درخواست کی زبان اور انداز بہت سادہ ہو ۔مناسب الفاظ کا استعمال ہو ۔ تاکہ پڑھتے ہی بات فوراً سمجھ آجائے ۔
- آسا ن ا و ر عا م فہم ا لفا ظ : درخواست میں مشکل اور ثقیل الفاظ کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے ۔کوئی بات غیر واضح یا مبہم نہ ہو ۔
- شائستگی اور خوش ا خلا قی : درخواست میں شائستگی اور خوش اخلاقی کا انداز اپنانا چاہیئے ۔ اگر کوئی اختلاف یا شکایت ہو تو اسے بھی نہایت متانت ، اخلاق اور شائستگی سے بیان کرنا چاہیئے ۔ بد تہذیبی یا بد اخلاقی خود آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔
- لکھنے کا طر یقہ : دائیں اور بائیں جانب مناسب فاصلہ چھوڑ کر اچھی نیلے یا کالے رنگ والے قلم سے لکھا جائے ۔ دائیں جانب ذرا جگہ چھوڑ کر لکھا جائے تاکہ وہاں احکامات صادر کئے جا سکیں ۔
- ر و شنا ئی کا ا ستعما ل : درخواست اچھی روشنائی والے قلم سے لکھی جائے ۔سرخ یا سبز رنگ کی روشنائی استعمال نہ کی جائے ۔ کیوں کہ یہ رنگ ادارے کے سربراہ استعمال کرتے ہیں ۔
- کا غذ کا ا نتخاب : درخواست لکھنے کے لئے ایک صاف ، مکمل اور فل اسکیپ کاغذ کا انتخاب کریں ۔ کٹا پھٹا یا مُڑ ا تُڑ ا کاغذ غلط تاثر ڈا لتا ہے ۔
ا ہم نکا ت :
- درخوا ست کی پیشانی پر سربرا ہ ِ ادارہ کے عہدے کا نام لکھیں ۔
- اگر ” جناب ” کے لفظ سے آغاز کیا ہے تو بعد میں ” صاحب ” نہ لکھیں ۔
- درخواست کا عنوان ابتدا میں لکھا جاسکتا ہے ۔
- دوسری سطر کے شروع یا درمیان میں ” جناب عالی ” کے الفاظ لکھے جائیں ۔
- تیسری سطر کے شروع میں ” گذارش ہے ” لکھ کر مدعا بیان کرنا شروع کر دیں ۔
- مدعا بیان کرتے وقت نمبر وار باتیں نمایاں کرکے لکھی جاسکتی ہیں ۔
- آخر میں ” نوازش ” یا شکریہ کے الفاظ لکھ کر سطر کے درمیان میں ” العارض ” لکھا جائے ۔
- بائیں جانب اپنا نام اور پتا لکھا جاتا ہے، لیکن امتحان میں اسے لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ بلکہ اس کی جگہ ( ا۔ب۔ج )لکھیں۔
- درخواست کے آخر میں تاریخ لکھنا ضروری ہے ۔
- درخواست میں ” برائے مہربانی ” کی جگہ ” براہ مہربانی ” لکھ سکتے ہیں ۔ کیونکہ یہ غلط ہے ۔اسی طرح ” مشکور ہوں گا ” کی جگہ ” ممنوں یا شکر گزار ہوں گا ” لکھنا درست ہے ۔اور تابعدار کی جگہ ” تابع فرمان یا فرماں بردار ” لکھنا درست ہے ۔
- خاتون پرنسپل کے لئے ” جناب عالیہ ” نہیں بلکہ ” جناب عالی ہی لکھا جائے گا ۔
نمونے کی درخواست : فیس معافی کی درخواست
بخدمت جناب پرنسپل صاحب ،
گورنمنٹ کالج ، ملیر ، کراچی۔
جناب عالی !
گذارش ہے کہ آپ کے زیر ِ سایہ میں سال اول کا طالب علم ہوں ۔ ہم چھ بہن بھائی ہیں ۔ میں ان سب میں بڑا ہو ں ۔میرے والد ایک غریب مزدور ہیں ۔وہ محنت مزدوری کر کے ہم سب کا پیٹ پالتے ہیں ۔ لیکن وہ میرے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ۔ جناب میں اپنی جماعت میں اچھا رزلٹ لاتا ہو ں ۔مہربانی فرما کر میری فیس معاف کر دیں ۔ علاوہ ا زیں ہلال احمرفنڈ سے نقد امداد برائے خریداری کتب و یو نیفارم عطا کرکے ممنون فرمائیں ۔
میرے کوائف حسب ذیل ہیں :-
العارض ،
( ا ۔ ب ۔ ج )
بتا ریخ : 22 اپریل 2021 متعلم سال اوّل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( مرتب کنندہ : شاکرہ کاظمی )