ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

درخواست لکھنا/عرائض نویسی

تاریخ: June 24, 2026 مصنف: shakra زمرہ: Uncategorized, قواعد

عرائض نویسی/ درخواست لکھنا

تعریف :      مختلف اداروں ، محکموں یا اسکولوں میں  مختلف مقاصد کے تحت عرضیاں / درخواستیں لکھنا ہمارے روز مرہ معمولات کا حصہ ہیں ۔ درخواست لکھنا ایک فن ہے جو سب سے مختلف ہے ۔اس میں کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔

  1. محتاط انداز :  درخواست میں نہ تو دوستوں کی سی بے تکلفی  اختیار کی جا سکتی ہے  ۔ نہ  تو  حاکمانہ انداز اختیار کیا جا سکتا ہے  نہ ہی غلامانہ  ۔ بلکہ ایک ذمہ دار شہری کی طرح محتاط اندز اپنایا جائے ۔
  2. مختصر اور جامع :      درخواست میں تمام باتوں کو مختصر اور جامع انداز میں تحیر میں لایا جانا چاہیئے ۔ اسے خوامخواہ طول دینا مناسب نہیں ۔کیوں کہ سربراہان کو اتنے طویل مرسلے پڑھنے کی عادت نہیں ہوتی ۔ اس لئے بات مختصر اور جامع انداز میں لکھنی چاہیئے  تاکہ اسے جلد پڑھ کر احکامات جاری کئے جا سکیں ۔
  3. درخواست کی درست شکل :         عرضی کو عرض ہی کی صورت میں لکھا جائے ؛ اسے طویل خط کی شکل نہ دی جائے ۔
  4. عرضی کے لوازمات :        درخواست میں تمام کوئف اور باتوں کا مکمل اندراج ہونا چاہیئے۔ کوئی بات ادھوری نہیں رہنی چاہیئے ۔
  5. ا ندا ز بیا  ن  :    درخواست کی زبان اور انداز بہت سادہ ہو ۔مناسب الفاظ کا استعمال ہو ۔ تاکہ  پڑھتے ہی بات فوراً سمجھ آجائے ۔
  6. آسا ن ا و ر  عا م  فہم  ا لفا ظ  :       درخواست میں مشکل اور ثقیل الفاظ کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے ۔کوئی بات غیر واضح یا مبہم نہ ہو ۔
  7. شائستگی اور خوش ا خلا قی   :             درخواست میں شائستگی اور خوش اخلاقی کا انداز اپنانا چاہیئے  ۔ اگر کوئی اختلاف  یا شکایت ہو تو اسے بھی نہایت متانت ، اخلاق اور شائستگی سے بیان کرنا چاہیئے ۔ بد تہذیبی یا بد اخلاقی خود آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔
  8. لکھنے کا  طر یقہ  :            دائیں اور بائیں جانب مناسب فاصلہ چھوڑ کر اچھی نیلے یا کالے رنگ  والے قلم سے لکھا جائے ۔ دائیں جانب ذرا جگہ چھوڑ کر لکھا جائے تاکہ وہاں احکامات صادر کئے جا سکیں ۔
  9. ر و شنا ئی کا  ا ستعما ل  :         درخواست اچھی روشنائی والے قلم سے لکھی  جائے ۔سرخ یا سبز رنگ کی روشنائی استعمال  نہ کی جائے ۔ کیوں کہ یہ رنگ ادارے کے سربراہ استعمال کرتے ہیں ۔
  10. کا غذ کا  ا نتخاب  :         درخواست لکھنے کے لئے ایک صاف  ، مکمل اور فل اسکیپ کاغذ  کا  انتخاب کریں  ۔ کٹا  پھٹا  یا  مُڑ ا  تُڑ ا کاغذ  غلط  تاثر  ڈا لتا  ہے  ۔

ا ہم  نکا ت  :

  • درخوا ست کی پیشانی پر سربرا ہ ِ  ادارہ کے عہدے کا  نام لکھیں  ۔
  • اگر ” جناب ” کے لفظ سے آغاز کیا ہے تو بعد میں ” صاحب ” نہ لکھیں ۔
  • درخواست کا عنوان ابتدا میں لکھا جاسکتا ہے ۔
  • دوسری سطر کے شروع یا درمیان میں ” جناب عالی ” کے الفاظ لکھے جائیں ۔
  • تیسری سطر کے شروع میں ” گذارش ہے ” لکھ کر مدعا بیان کرنا شروع کر دیں ۔
  • مدعا بیان کرتے وقت نمبر وار باتیں نمایاں کرکے لکھی جاسکتی ہیں ۔
  • آخر میں ” نوازش ” یا شکریہ کے الفاظ لکھ کر سطر کے درمیان میں ” العارض ” لکھا جائے ۔
  • بائیں جانب اپنا نام اور پتا لکھا جاتا ہے، لیکن امتحان میں اسے لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ بلکہ اس کی جگہ ( ا۔ب۔ج )لکھیں۔
  • درخواست کے آخر میں تاریخ لکھنا ضروری ہے ۔
  • درخواست میں ” برائے مہربانی ” کی جگہ ” براہ مہربانی ” لکھ سکتے ہیں ۔ کیونکہ یہ غلط ہے ۔اسی طرح ” مشکور ہوں گا ” کی جگہ ” ممنوں  یا شکر گزار ہوں گا ” لکھنا درست ہے ۔اور تابعدار کی جگہ ” تابع فرمان یا فرماں بردار ” لکھنا درست ہے ۔
  • خاتون پرنسپل کے لئے ” جناب عالیہ ” نہیں بلکہ ” جناب عالی ہی لکھا جائے گا ۔

 

نمونے کی درخواست :                   فیس معافی کی درخواست

 

بخدمت جناب پرنسپل صاحب ،

گورنمنٹ کالج ، ملیر ، کراچی۔

                    جناب عالی !

    گذارش ہے کہ آپ کے زیر ِ سایہ  میں سال اول کا طالب علم ہوں ۔ ہم چھ بہن بھائی ہیں ۔ میں ان سب میں بڑا ہو ں ۔میرے والد ایک غریب مزدور ہیں ۔وہ محنت مزدوری کر کے ہم سب کا پیٹ پالتے ہیں ۔ لیکن وہ میرے تعلیمی اخراجات  برداشت نہیں کر سکتے ۔  جناب میں اپنی جماعت میں اچھا رزلٹ لاتا ہو ں ۔مہربانی فرما کر میری فیس معاف کر دیں ۔ علاوہ ا زیں ہلال احمرفنڈ سے نقد امداد برائے خریداری کتب  و یو نیفارم  عطا کرکے ممنون فرمائیں ۔

            میرے کوائف حسب ذیل ہیں :-

                                                                    العارض  ،

                                                                    ( ا ۔ ب ۔ ج )

بتا ریخ : 22 اپریل 2021                                           متعلم سال اوّل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( مرتب کنندہ : شاکرہ کاظمی )

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *