سائیں بُلھے شاؒہ
از جے . آر . پوری ، ٹی .آر .شنگاری
تبصرہ : کتاب کا نام:- سائیں بُلھے شاہ
مصنفین : جے . آر . پوری، ٹی. آر . شنگاری
تصحیح و تخریج : یوسف مثالی
صفحات کی تعداد : 496
پبلیشر : مشتاق بُک کارنر ، الکریم مارکیٹ ، اردو بازار، لاہور
تبصرہ نگار : شاکرہ کاظمی
؎ بُلھے شاہ اسیں مرنا نا ہیں
گور پیا کوئی ہور !
تعارفِ کتاب: سائیں بُلھے شاہ سترھویں ، اٹھارویں صدی کے کامل صوفی فقیر ہوئے ہیں۔آپ ؒ انتہائی پاکیزہ زندگی اور اعلیٰ درجے کی روحانی رسائی کے سبب مختلف مذہبی عقیدوں میں یکساں مقبول ہیں۔ آپ ؒ پنجاب کے بڑے صوفی شاعر ہیں۔ آپؒ کی شخصیت اور کلام کو خلوص اور عقیدت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
سائیں بُلھے شاہ کا کلام ان کی اپنی زندگی کے دوران قلم بند نہیں کیا گیا۔ انؒ کا سارا کلام بعد میں قوالوں سے اکٹھا کیا گیا۔اس کلام کے ذریعے ان کے روحانی مشاہدات اور تعلیمات کی ایک خوب صورت جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔سائیں ؒ کا کلام روحانی لحاظ سے تو اعلیٰ ہے ہی ؛ادبی نقطہِ نگاہ سے بھی اس کا شمار فن کے بلند ترین درجوں میں کیا جاتا ہے۔ اس میں روحانیت کا عظیم خزانہ موجود ہے۔
مصنفین نے کتاب کو دو واضح حصوں میں تقسیم کیا ہے۔پہلے حصے میں سائیں بُلھے شاہ ؒ کی سوانح حیات اور تعلیم ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں انؒ کے کلام کی ترتیب و تالیف شامل ہے۔جس میں اُنؒ کی تحریر کردہ کافیوں کے علاوہ سہ حرفیاں ، گنڈھاں، اٹھوارے، دوہڑے اور بارہ ماہ شامل ہیں۔ اس کتاب کی تیاری میں چار 4 مختلف کتابوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔
پہلا حصہ : سوانح : سائیں بُلھے شاہ ؒ کا اصلی نام عبداللہ شاہ تھا۔ آپ کی حیات کا دور 1680 سے 1758 ء ، ریاست بہاولپور کہا جاتا ہے۔ آپ کے آباو اجداد تین سو سال پہلے سرخ بخارا سے ملتان آئےاور بہاء الدین زکریا ؒ کے ہاتھ بیعت کی۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں اور اعلیٰ تعلیم قصور میں حاصل کی۔ لیکن عرفان حاصل کرنے کے لئے انھیں ایک لمبی جدوجہد کرنا پڑی اور سخت امتحان سے گزرنا پڑا۔
حق کی جستجو ہی ان کو حضرت شاہ عنایت قادری ؒ کے در پہ لے گئی۔ جن کا تعلق صوفی بزرگ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ سے تھا۔ شاہ عنایت کا ڈیرہ لاہور میں ہی تھا۔ وہ ذات کے آرائیں اور کھیتی باڑی کرتے تھے۔شاہ عنایت کی زیرِ نگرانی سائیں بُلھے شاہ ؒ نے معرفت کی کئی منازل طے کیں۔ بُلھے شاہ ؒ کے کلام میں جا بجا اپنے مُرشد سے عشق اور ان کی تعریف میں عقیدت سے لبریز بیان ملتے ہیں۔بُلھے شاہ ؒ کو بہت مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا کہ ایک عالم فاضل سیّد ایک معمولی آرائیں کو اپنا مُرشد مان لے۔ لیکن بُلھے شاہ ؒ نے بڑی بے خوفی کا مظاہرہ کیااور اپنے مُرشد کا دامن نہ چھوڑا۔
روحانی تعلیم : سائیں بُلھے شاہ ؒ تصوّف کے بلند مرتبے پر تھے۔ وہ انسانی زندگی کے مسائل کو مختلف نقطہِ نظر سے دیکھتے تھے۔اور اپنے کلام کے ذریعے لوگوں کو اس کی تعلیم دیتے تھے۔
1۔ بُلھا کی جاناں میں کون؟
2۔ کر کتن وَل دھیان کُڑے
3۔ نِت پڑھنا ایں استغفار ، کیسی توبہ ہے اے یار
1۔ عشقِ الہیٰ …ذریعہِ نجات : بُلھے شاہ نے اپنے کلام کے ذریعے یہ سمجھایا کہ دنیا کے جال میں پھنسا ہوا انسان کس طرح آزاد ہو سکتا ہے۔جب تک انسان کا دل چوٹ نہ کھائے ، وہ دنیا کی لذّت نہیں چھوڑتا۔اور یہ چوٹ صرف عشق کے ہاتھوں ہی لگ سکتی ہے۔سائیں ؒ کا کلام ایک عاشق کے درد کو ظاہر کرتا ہے۔
1۔نی مینوں لگا عشق او لڑا، روز ازل دا……وچ کڑاہی تل تل پاوے، تلیاں نوں چا تلدا
2۔سانوں آمل یار پیاریا
3۔دل لوچے ماہی یار نوں
4۔ساڈے وَل مُکھڑا موڑ
5۔آ سجن گَل لگ اساڈے…..کیہا جھیڑا لائیو ای
2 ۔ ہمہ اوست :سائیں بُلھے شاہ ؒ کہتے ہیں کہ میرا محبوب ساری مخلوق کا خالق ہے۔وہ اپنا کھیل دیکھ کر مسرور ہوتا ہے۔وہ کائنات کی ہر شے میں سمایا ہوا ہے۔
؎ آپے آہو ، آپے چیتا ، آپے مارن دھایا……آپے صاحب ، آپے بردا، آپے مُل وکایا
مصنفین نے بڑی خوبصورتی سے سائیں بُلھے شاہ ؒ کے کلام میں موجود رموز کو اجاگر کیا ہے اور ان کے نظریات کو واضح کیا ہے۔
1۔ مومن کافر ینوں دو ویں نہ دِسدے ، وحدت دے وِچ آکے
2۔ ہندو نہیں نہ مسلمان…بہئے ترنجن…تج ابھیمان
3۔ سنی نہ، نہیں ہم شیعہ…صلح کل کا مارگ لیا
4۔ بُلھے شاہ ! جوہر چت لا کے …ترک اور ہندو …دوجن تیاگے
3۔ تلاشِ محبوب: بُلھے شاہ ؒ انسان کو خبردار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ خُدا تو تیرے اندر موجود ہے ۔ اور تُو اُسے باہر تلاش کر رہا ہے۔
1۔ جس پایا بھیت قلندر دا….راہ کھوجیا اپنے اندر دا……او واسی اے سُکھ مندر دا…..جتھے کوئی نہ چڑھدی لہندی اے
مصنفین نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ بُلھے شاہ کے کلام کے ذریعے سمجھایا کہ انسانی جسم کے دس دروازے ہیں۔دسواں دروازہ ہی روح کا صدر مقام ہے۔جہاں محبوب ( خُدا) رہتا ہے۔جب تک انسان کو اس دسویں دروازے کا پتہ نہیں ملتا ؛ اس کا اپنے محبوب سے کبھی وصال نہیں ہو سکتا۔
1۔ اس ویہڑے دے نوں دروازے …دسواں گُپت رکھائی….اُس گلی دی میں سار نہ جاناں…جہاں آوے پیا جائی
4۔ روحانی شغل : بُلھے شاہ ؒ کے کلام میں جابجا روحانی شغل کا ذکر ملتا ہے۔ مصنفین نے اس کو بڑی خوبصورتی سے واضح کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ توجہ کو اِدھر سے اُکھاڑ کر اُدھر لگانے کا کام ذکر اور تصوّر کی مدد سے ہی سر انجام دیا جا سکتا ہے۔
؎ بُلھیا رَب دا کی پاؤنا …اِدھروں پٹنا …اُدھروں لاؤنا
اس روحانی شغل سے حاصل ہونے والی یہ دولت وقتِ رحلت کام آئے گی۔ بُلھے شاہ ؒ نے اس کو اکٹھا کرنے کی بار بار تاکید کی ہے۔
؎ بُلھا ایتھے رہن نہ مِلدا…روندے پِٹدے چلے…اِکو نام اوسے دا خرچی….پیسہ ہور نہ پَلّے
میں سپھنا سب جگ بھی سپھنا …ہور سپھنا لگے بیانا….خاکی خاک سیئوں رُل جانا
5۔ مرُ شد : بُلھے شاہ ؒ نے متعدد بار اپنے کلام میں اپنے مر ُ شد سے محبت و عقیدت کا ذکر کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ مرُ شد ہیبحر حیات کی لہروں پھنسی بےبس روح کو پار لگانے والا ملاح ہے۔
1۔ بُلھے شاہ دی سنو حکایت…ہاری پھڑیاں ہوگ ہدایت …میرا مرشد شاہ عنایت…اوہ لنگھائے پار
2۔ ہادی مینوں سبق پڑھا یا… اوتھے غیر نہ آیا جایا …مطلق ذات جمال وکھایا …وحدت پایا شور نی… ہُن میں ہو گیا ہور دا ہور نی
6۔ علم اور روحانیت : سائیں بُلھے شاہ ؒ نے اپنے کلام کے ذریعے لوگوں کو سمجھایا کہ روحانی تجربے کو علم پر ترجیح حاصل ہے۔علمِ سینہ کو علمِ سفینہ پر عظمت حاصل ہے۔
؎ کیوں پڑھنا ایں گڈ کتاباں دی…سر چانئیں پنڈ عذاباں دی…اگے پنڈا مشکل بھارا اے….اِ الف پڑھو چھٹکارا اے…بن حافظ حفظ قرآن کریں…پھر نعمت وچ دھیان کریں
شریعت اور روحانیت کے بارے میں بُلھے شاہ ؒ کا نظریہ ہے کہ دنیا میں ہر مذہب کی بہت سی شریعتیں رائج ہیں۔لیکن کامل فقیر کی نظر میں سب یکساں ہیں۔
دوسرا حصہ : کلام کی ترتیب و تالیف :
سائیں بُلھے شاہ ؒ کا کلام زیادہ تر کافیوں کی صورت میں ہے۔ زبان عام طور پر پنجابی ہے۔مگر کچھ کافیوں میں سادہ بھاشااور ہندوی دونوں زبانیں استعمال کی گئی ہیں۔ آپ نے بارہ ماہ ، اٹھوارے، سی حرفیاں اور دوہڑے بھی لکھے ہیں۔جو عشق اور ہجر کے رنگ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ان میں کئی لطیف روحانی مشاہدات سہل زبان میں بیان کئے گئے ہیں۔آپ نے بہت سے تشبیہیں اور استعارے عام پنجابی زندگی سے لئے ہیں۔یہ عشقِ الہیٰ کا پُر زور کلام ہے جسے آپؒ نے صاف اور سادہ زبان میں بیان کیا ہے۔آپؒ کے کلام میں اپنی ہی شوخی اور نازک خیالی ہے ۔کلام میں پُر زور جذبات کی روانی ہے۔جس میں بے خودی، مستی، خمار اور لطیف شوخی نمایاں ہے۔یہ کلام جس قدر عام فہم اور دلکش ہے؛ اتنا ہی سنجیدہ اور پُر معنی بھی ہے۔یہ دل کی گہرائیوں میں اُترتا چلا جاتا ہے۔اور اسے بار بار پڑھنے کو دل چاہتا ہے۔
نمونہِ کلام :
بُلھا کیہہ جاناں میں کون…
نہ میں مومن وچ مسیتاں …نہ میں وچ کفر دیاں ریتاں…نہ میں پاکاں وچ پلیتاں…نہ میں موسیٰ نہ فرعون…….بُلھا کیہہ جاناں میں کون…
نہ میں اندر بید کتاباں…نہ وچ بھنگاں نہ شراباں…نہ وچ رنداں مست خراباں…نہ وچ جاگن نہ وچ سون……..بُلھا کیہہ جاناں میں کون…
نہ وچ شادی نہ غم ناکی… نہ میں وچ پلیتی پاکی…نہ میں آبی نہ میں خاکی…نہ میں آتش نہ میں پون……..بُلھا کیہہ جاناں میں کون…
نہ میں عربی نہ لاہوری…نہ میں ہندی شہر نگوری…نہ میں ہندو ترک پشوری…نہ میں رہندا وچ ندون……بُلھا کیہہ جاناں میں کون…
نہ میں بھید مذہب دا پایا…نہ میں آدم حوّا جایا…نہ میں اپنا نام دھرایا…نہ وچ بیٹھن نہ وچ بھون…….بُلھا کیہہ جاناں میں کون…
رانجھا رانجھا کردی ُہن میں آپے رانجھا ہوئی…
رانجھا رانجھا کردی ہُن میں آپے رانجھا ہوئی……سَدّو مینوں “دھیدو رانجھا”، ہیر نہ آکھو کوئی
رانجھا میں وچ میں رانجھے وچ، غیر خیال نہ کوئی……میں نئیں او آپ اے، اپنی آپ کرے دل جوئی
جو کُجھ ساڈے اندر وَسّے۔ ذات اساڈی ہوئی……جس دے نال میں نیونیھ لگایا، اوہو جیسی ہوئی
چِٹّی چادر لا سُٹ کُڑئیے، پہن فقیراں لوئی……چِٹی چادر داغ لگیسی، لوئی داغ نہ کوئی
تخت ہزارے لے چل بُلھیا ، سیالیں ملیں نہ ڈھوئی……رانجھا رانجھا کردی ُ ہن میں آپے رانجھا ہوئی
تیرے عشق نچایا کرتَھیّا تَھیّا
تیرے عشق نچایا کر تَھیّا تَھیّا…
تیرے عشق نے ڈیرا میرے اندر کیتا…بھر کے زہر پیالہ میں تے آپے پیتا…جھبدے بوڑیں وے طبیبا…نئیں تے میں مر گئی آں …تیرے عشق نچایا کر تَھیّا تَھیّا…
چھپ گیا وے سورج باہر رہ گئی آ لالی…وے میں صدقے ہوواں دیویںؐ مڑ جے وکھالی…پیرا میں بھُل گئی آں …تیرے نال نہ گئی آں… تیرے عشق نچایا کر تَھیّا تَھیّا…
ایس عشق دی جھنگی وچ مور بولیندا…سانوں قبلہ تے کعبہ سوہنا یار دسیندا …سانوں گھائل کرکے …پھر خبر نہ لئی آ… تیرے عشق نچایا کر تَھیّا تَھیّا…
بُلھا شوہ نے آندا مینوں عنایت دے بوہے…جس نے مینوں پوائےچولے سادے تے سوہے…جاں میں ماری اے اڈّی …مل پیا اے وہیا… تیرے عشق نچایا کر تَھیّا تَھیّا…
حرفِ آخر : مصنفین نے سائیں بُلھے شاہ ؒ کے کلام کو دیگر کامل پیروں فقیرقں کے کلام کی روشنی میں مطالعہ کرنے کی کوشش کی ہے۔اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان کامل فقیروں کیبولی اور محاورہ بےشک جدا جدا ہے ۔ لیکن سب نے ایک ہی لافانی حقیقت کو بیان کیا ہے۔روحانی حقیقت کو اپنی اپنی زبان میں الگ الگ پیرائے میں بیان کیا ہے۔خدا کو کئی ناموں سے پُکارا ہے۔خدا نے ہر انسان کے اندر کئی روحانی قوتیں اور قیمتی خزانے جمع کر رکھے ہیں۔ یہ کامل فقراء اس خزانے کو حاصل کرنے کا راز بتاتے اور انداز سکھاتے ہیں۔
سائیں بُلھے شاہ ؒ نے اپنے کلام میں سیدھی سادی عملی ترکیب کا پُر زور اور دل کش طریقہ اپنایا ہے۔یہ ترکیب بلا امتیاز مذہب و ملّت دنیا کے تمام انسانوں کی مشترکہ جائیداد ہے۔
؎ جے تو ساڈے آکھے لگیں ، تینوں تخت بہاواں گے…جس نوں سارا عالم ڈھونڈے ، تینوں آن ملاواں گے
زُہدی ہو کے زُہد کماویں ، لے پیا گل لاوے گا …حجاب کریں درویشی کو لوں ، کَد تک حکم چلاویں گا
شاکرہ کاظمی