ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

کلامِ سحرؔ۔غزل۔ خواہشوں کا ایک دریا اور میں

تاریخ: October 22, 2026 مصنف: shakra زمرہ: اشاعت, غزلیات, کلامِ سحر
غزل 🌷🍃🌷🍃
خواہشوں کا ایک دریا اور میں
حسرتوں کا ایک طوفاں اور میں
دھیمے دھیمے مُسکرانا زیرِ لب
آنسوؤں کا اک تلاطم اور میں
ہر خوشی وابستۂ غم ہو گئی
دفترِ رنج و الَم ہے اور میں
ز ند گی نیر نگئ حُسنِ خیا ل
اِس طرف بنجر زمیں ہے اور میں
کس قدر دُشوار ہے اپنی نفی
اِک عذابِ آگہی ہے اور میں
زیست کرنے کے عجب سامان ہیں
دنیا داری ، دل گرفتہ اور میں
اُس کی ساری عادتیں معلوم ہیں
جانبِ دھوکہ سفر ہے اور میں
اب تلاشِ ذات ہے پیشِ نظر
اِک سفر صحرا بہ صحرا اور میں
ہو گیا بے فیض اَب دل کا چلن
اِک صدا بارِ دگر ہے اور میں
دوریاں نزدیکیاں مُد غم ہوئیں
ایک سایا، ایک تُم اور ایک میں
کاش لوٹا دے میرا ماضی کوئی
میرا بچپن ، میری گُڑیا اور میں
🍃🌷شاکرہ کاظمی سحؔر

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *