دلفریب مناظر۰۰۰ایک نعمت
واہ میرے رَب۰۰۰!
دُنیا کے حُسن میں اضافے کے لئے
کیسے حسین نظارے تخلیق کیے
کہیں کوہ کی اوٹ میں
سُرمئی گردوں کا گھیرا
کہیں چشمے کی گنگناہٹ
خوش رنگ گُلوں کی روشیں
اور حسین چاندنی راتیں
ساحل کا کنارا۰۰۰
غروبِ آفتاب کا نظارا
پہلی جھڑی ۰۰۰اور دھنک کی کمان
اندھیری رات میں
جگنوؤں کی جھِم جھِم
آموں کے موسم میں کوئل کا کُوکنا
اور کوئی حسین چہرہ۰۰۰چمکتی آنکھیں
ایسے دلفریب مناظر۰۰۰
اتنے حسین نظارے۰۰۰
مجھے نہ پُکارو۰۰۰!
میں اپنے رَب سے ہمکلام ہوں
اے خالقِ دو جہاں !
اتنی رعنائیاں۰۰۰
اتنی نعمتیں۰۰۰
سمجھنے والوں کے لیے
مگر ناسمجھ۰۰۰
اسے برباد کرنے پر تُلے ہیں
See less