ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

نعت۔سید نفیس شاہ(1933۔2008) اے رسولِ امیںؐ، خاتم المرسلیںؐ، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

تاریخ: September 8, 2026 مصنف: shakra زمرہ: تشریحاتِ غزل و نظم, درس و تدریس, شاعروں کے تعارف

تعارفِ شاعر

  • سید نفیس الحسینی شاہ کا اصل نام انور حسین تھا۔
  • آپ ایک قادر الکلام شاعر تھے۔
  • آپ کے والد ایک نامی گرامی خطاط تھے۔آپ کو یہ فن وراثت میں ملا اور نفیس رقم کے نام سے مشہور ہوئے۔
  • آپ خطِ نفیسی کے موجد تھے۔
  • حکومتِ پاکستان کی طرف سے آپ کو ستارہِ امتیاز اور صدارتی تمغا برائے حُسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔
  • آپ کو مکہ مکرمہ کے ایک دروازے پر خطاطی کی سعادت حاصل ہوئی۔
  • آپ عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوتؐ کے مرکزی نائب امیر تھے۔
  • برگِ گُل سمیت آپ کی کئی کتابیں اور فن پارے شائع ہو چکے ہیں۔
  • نعت کا مرکزی خیال

    سید نفیس شاہ کی یہ نعت محبت اور عقیدتِ ؐ سے لبریز ہے۔وہ کہتے ہیں کہ حضور ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ حضوراکرم ﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ حضورﷺ کی بے مثال شخصیت اور اعلیٰ ترین اوصاف کا ذکر کرتے ہوئےشاعر  کہتے ہیں کہ آپﷺ کا مثل کوئی نہیں۔نہ ماضی میں اور نہ ہی مستقبل میں ہو سکتا ہے۔ حضورﷺ کی عظمت اور رفعتوں کا ذکر کرتے ہوئے شاعر کہتے ہیں کہ آپؐ  سید الاولین اور سیدالآخرین ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہترین صفات سے مزین کیا ہے اور آپ ﷺ کا سکہ تمام عالم میں رواں ہے۔اللہ نے آپﷺ کا مقام تمام جہانوں میں سب سے بلند قرار دیا ہے۔

    مماثل اشعار

    vکوئی مِثل مصطفیٰؐ کاکہیں تھا نہ ہے نہ ہوگا

      کسی اور کا یہ رتبہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا

    vکی محمد ؐ سے وفا تُو نے تو ہم ترے ہیں

      یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم ترے ہیں

    vپھُوٹا جو سینۃ شبِ تارِ الست سے

      اُس نور ِ اوّلیں کا  اُجالا تمہی تو ہو

    vمحمد ؐ کی محبت دینِ حق میں شرطِ اوّل ہے

      اِسی میں ہو اگر خامی تو ایماں نا مکمل ہے

    محاسنِ اشعار

    Øمرکبِ اضافی

    Øمرکبِ عطفی

    Øصنعتِ تکرار

    Øصنعتِ تضاد

    Øصنعتِ تلمیح

    Øلقب

    Øاستفہامیہ انداز

    Ø

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *