اردو
سوال نمبر 1 : درج ذیل مصادر کو بطور امدادی فعل اپنے جملوں میں استعمال کریں ۔ (5)
| آنا | 1 | ||
| پڑنا | 2 | ||
| لینا | 3 | ||
| رکھنا | 4 | ||
| چاہنا | 5 |
سوال نمبر 2 : درج ذیل جملوں کو امدادی فعل کی مدد سے مکمل کریں ۔ (5)
| ہجوم میں میرا دَم گھُٹنے ــــــــــــــ | 1 |
| طلبا ء یک زبان ہو کر بول ــــــــــــــــــــ | 2 |
| شاعروں نے شاعری کو غارت کر ـــــــــــــــــــــــــــــ | 3 |
| میں نے سلیم کو زمین پر پٹخ ــــــــــــــــــــــــ | 4 |
| میں وکیل بننا ــــــــــــــــــــــــــ ہوں ۔ | 5 |
سوال نمبر 3 : درج ذیل جملوں میں معاون فعل کی نشان دہی کریں ۔ (5)
| ابرار معاشرے میں اپنا وقار کھو بیٹھا ۔ | 1 | |
| کاش تم یہ میچ جیت سکو ۔ | 2 | |
| لالو کے بھائی اُسے پکڑ لائے ۔ | 3 | |
| میں یہ ضغیم ناول نہیں پڑھ پایا ۔ | 4 | |
| آندھی چلنے سے درخت گر پڑا ۔ | 5 |
( مرتب کنندہ : شاکرہ کاظمی )