تعریف :
مختلف اداروں ، محکموں یا اسکولوں میں مختلف مقاصد کے تحت عرضیاں /درخواستیں لکھنا ہمارے روزمرہ معمولات کا حصہ ہیں۔یہ ایک فن ہے جو سب سے مختلف ہے۔ اس میں کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
- محتاط انداز
- مختصر اور جامع
- درخواست کی درست شکل
- لوازمات
- اندازِ بیان
- آسان اور عام فہم
- شائستگی اور خوش اخلاقی
- لکھنے کا طریقہ
- روشنائی کا استعمال
- کاغذ کا انتخاب
اہم نکات
- درخواست کی پیشانی پر سربراہِ ادارہ اور اس کے عہدے کا نام لکھیں۔
- اگر جناب سے آغاز کیا ہے تو بعد میں صاحب نہ لکھیں ۔
- درخواست کا عنوان ابتدا میں لکھا جا سکتا ہے۔
- دوسری سطر کے شروع یا درمیان میں ‘ جناب عالی’ کے الفاظ لکھے جائیں۔
- تیسری سطر کے شروع میں ‘ گذارش ہے’ لکھ کر مُدعا بیان کیا جائے۔
- مُدعا بیان کرتے وقت نمبروار باتیں نمایاں کر کے لکھی جا سکتی ہیں۔
- آخر میں ‘ شکریہ ‘ یا ‘ نوازش’ کے الفاظ لکھ کر سطر کے درمیان میں ‘ العارض’ لکھا جائے۔
- بائیں جانب اپنا نام اور پتا لکھا جاتا ہے ؛ لیکن امتحان میں اسے لکھنے کی ضرورت نہیں ، بلکہ اس کی جگہ ( ا ۔ ب۔ ج ) لکھیں۔
- درخواست کے آخر میں تاریخ لکھنا ضروری ہے۔
درخواست کے لئے الگ الگ موضوعات ہوتے ہیں۔ ان کو مدِ نظر رکھ کر تحریروں میں بھی تبدیلی ہوتی ہے۔درخواست سرکاری ، تعلیمی ، ادبی معاملات پر ہوتی ہے۔ اس میں تفصیل سے لکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی؛ بلکہ مختصر انداز میں اپنی بات لکھی جاتی ہے۔درخواست ذاتہ اور اجتماعی دونوں طرح سے لکھی جا تی ہے
بہ خدمت جناب پرنسپل صاحب ،سٹی اسکول ، کراچی۔
موضوع : فیس معافی کی درخواست
جناب ِ عالی !
گذارش ہے کہ آپ کے زیر ِ سایہ میں جماعت ….کا طالب علم ہوں ۔ہم چھ بہن بھائی ہیں۔میں ان سب میں سب سے بڑا ہوں۔میرے والد صاحب ایک غریب مزدور ہیں۔ وہ محنت مزدوری کر کے ہم سب کا پیٹ پالتے ہیں۔لیکن وہ میرے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔جناب میں اپنی جماعت میں اچھا رزلٹ لاتا ہوں۔مہربانی فرما کر میری فیس معاف کردیں۔تا کہ میں اپنی پڑھائی جاری رکھ سکوں۔
علاوہ ازیں ہلالِ احمر فنڈ سے نقد امداد برائے خریداری کتب اور یو نیفارم عطا کرکے ممنون فرمائیں۔
میرے کوائف حسب ذیل ہیں:-
….
العارض ،
( ا۔ب۔ج )
متعلم جماعت :…. تا ریخ ……