متضاد /ضد/اُلٹ الفاظ
متضاد الفاظ سے مراد ایسے الفاظ ہیں جو ایک دوسرے کے برعکس /مخالف /ضد / اُلٹ ہوں۔
الفاظ۔ متضاد
- اُلفت ،محبت ۔ نفرت
- اقرار ۔ انکار
- ابتدا ۔ انتہا
- اتفاق ۔ نفاق
- اتحاد ۔ انتشار
- ارض ۔ سما
- افراط ۔ قلت
مشق؛ خط کشید الفاظ کے متضاد لکھ کراقتباس دوبارہ لکھیے۔
- زویا ایک رحم دل لڑکی ہے۔ وہ بہت خوش مزاج اور محنتی بھی ہے۔ اس کے والدین غریب ہیں۔ وہ ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے۔ گھر کے کام کاج میں بھی بہت سلیقہ مند ہے۔ وہ ہمیشہ صاف ستھری رہتی ہے اور گھر کو بھی سنوار کر رکھتی ہے ۔
- جھوٹ کبھی……..کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
- ہر عروج کو …………..ہے۔
- میں اس وقت کسی کی تائید یا ………… قا ئل نہیں کر سکتی۔
- مجھے اس پرچے کے ہر سوال کا ………….. آتا ہے۔
- آگے کی تعلیم سہل نہیں بہت ……….ہے۔
- علم کی روشنی ………….کے ………کو دور کرتی ہے۔
-
- مشق ؛ دی گئی عبارت میں متضاد الفاظ کے جوڑوں کی نشان دہی کر کے خط کشید ہ کیجیے۔ کسی تین جوڑوں کو جملوں میں استعمال کیجیے۔
دینو ایک عام اور گم نام سا کسان تھا۔ گزرتے وقت کے ساتھ اس نے سخت محنت کر کے بہت ترقی کی اور اپنے گاؤں میں ایک خاص مقام حاصل کیا ۔اب وہ ایک مشہور کسان ہے۔ وہ اپنے گاؤں کے لوگوں کے لئے بالخصوص اور دیگر لوگوں کے لئے بالعموم ایسے کام کرتا ہے جو ان کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ وہ ضرورت مند لوگوں کی خفیہ مدد کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ خیر اور بھلائی کے کام اعلانیہ نہیں کرنے چاہیئں۔ ناجائز کاموں سے دور رہتے ہوئے صرف جائز کاموں پر توجہ دینی چاہیئے۔
- مشق ؛ دیکھنے میں معمولی سا لڑکا غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک نکلا۔
- اعلیٰ اخلاقی صفات ادنیٰ شخص کو بھی بلند درجے پر فائز کر دیتی ہیں۔
- ریل کے نچلے درجے سےاوپر کے درجے تک تمام سیٹیں خالی تھیں۔
- شہرت کی بلندی سے پستی تک کے سفر سے اس نے بہت کچھ سیکھا۔
- گندگی کو دور کرنا اور صفائی کا خیال رکھنا نصف ایمان ہے۔
- ظالم کو ہمیشہ مظلوم کی بد دُعا سے ڈرنا چاہیئے۔
متضاد الفاظ متضاد الفاظ متضاد الفاظ متضاد الفاظ جوانی پیری کمی بیشی اطاعت بغاوت بَر بحر انکسار تکبر گل خار مجاز حقیقت گرانی ارزانی عذاب ثواب طرب حزن مُفر مضر خیانت امانت کل جز برآمد درآمد مخدوم خادم غریب امیر قبح حُسن شب روز سکون حرکت خاک آب بلندی پستی رنج راحت اقلیت اکثریت غلام آقا تحقیر توقیر تریاق زہر اخلاف اسلاف بھاٹا جوار شیرینی تلخی جزا سزا ادبار اقبال تنزلی ترقی مہر قہر ذلت عزت تسکین تشویش تعجیل تاخیر گریہ خندہ مملوک مالک جہالت علم مذمت تعریف شر خیر کذب صدق جلوت خلوت بخیل سخی حرام حلال رغبت نفرت باطل حق غم خوشی کفر ایمان زوال عروج محکوم حاکم دوزخ جنت انجام آغاز ضعف قوت غیب حاضر جاہل عالم