بلاگ
( web log ) لفظ ‘ بلاگ’ دراصل ویب لاگ کا مخفف ہے۔
ویب بلاگ کا لفظ جان بارگر نے پہلی مرتبہ 1997 میں استعمال کیا تھا۔اس کے بعد لفظ بلاگ کو پیٹر مر ہولز نے مزاحیہ انداز میں استعمال کیا۔
یہ ایک قسم کی ذاتی ڈائری ہی ہے۔جو آپ انٹر نیٹ پر لکھتے ہیں۔ اس میں آپ اپنی سوچ اور شوق کے مطابق اپنے خیالات ، تجربات اور معلومات لکھتے ہیں اور قارئین سے تبادلہ خیالات کرتے ہیں ۔ بلاگ کئی قسم کے ہوتے ہیں۔یہ حالات ، معلومات ، میڈیکل ، ٹیکنالوجی ، ادب ، شاعری اور روزمرہ ارد گرد ہونے والے واقعات وغیرہ پر لکھے جاسکتے ہیں۔ اس میں تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا سکتی ہیں۔بلاگ دراصل قلبی واردات کا نام ہے جس کے مرکزی کردار آپ خود ہوتے ہیں۔
بلاگ کسے کہتے ہیں؟
لکھی گئی تحریر ، کالم یا مضمون کو بلاگ کہا جاتا ہے جبکہ لکھنے والے کو بلاگر کہتے ہیں۔ بلاگر خود ہی کسی موضوع کا انتخاب کرتا ہے ، اس پر بلاگ لکھتا ہے ، پبلش کرتا ہے اور اسے ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرتا ہے۔
بلاگ لکھنے کا طریقہ
بلاگ لکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے جو کچھ اپنے ارد گرد دیکھیں اور محسوس کریں ؛ ان کو سادہ الفاظ کی شکل دیں اور بلاگ لکھ دیں۔ مثلاً آپ نے کوئی منفرد چیزدیکھی ، اب آپ اس سے کیا نتیجہ نکالتے ہیں؟ ایسا کیوں ہوا ؟ اس کے پیچھے کیا محرکات تھے ؟ اس سے آپ نے اور دوسروں نے کیا اثر لیا ؟ وغیرہ ۔ اسی انداز سے لکھتے چلے جائیں ۔اپنا نقطہ نظر اچھی طرح بیان کریں ۔ من گھڑت باتیں لکھنے سے پرہیز کریں ۔ عام زندگی میں پیش آنے والے واقعات و تجربات کو موضوع بنائیں۔
بلاگ لکھنے کے لئے ہدایات / مشورے
- جو بھی لکھیں مکمل حوالے اور ٹھوس ثبوت کی بناء پر لکھیں۔
- ہمیشہ مثبت سوچ کا مظاہرہ کریں۔
- اپنی سوچ میں لچک رکھیں اوراس کو دوسروں پر ٹھونسنے کی کوشش نہ کریں ۔
- کبھی کوئی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔
- انداز بیان واعظانہ نہیں بلکہ دوستانہ ہو۔جو بھی لکھیں سوچ سمجھ کر لکھیں ۔
- یہ روبوٹک زبان میں نہ ہو بلکہ سادہ اور عام فہم ہو ۔
- معاشرے پر نظر جتنی گہری اور ہمہ گیر ہوگی ؛ بلاگ اتنا ہی جاندار ، معیاری اور دلوں کو موہ لینے والا ہوگا۔
- اپنے لکھے ہوئے پر خود نظر ثانی کریں اور غلطیوں سے پاک کر کے شائع کریں۔
- آغاز کے کچھ جملے بہت اہم ہیں۔یہ تحریر کا حساس ترین حصہ ہے۔اس میں اتنی جان ضرور ہونی چاہیئے کہ قاری کی توجہ اور دلچسپی اپنی جانب کھینچ لے۔
- موضوع کے حساب سے تحریر کا انداز ہونا چاہیئے
- ہلکے پھلکے موضوع کو ہلکا پھلکا رکھنے کے لئے تحریر میں علاقائی طرز گفتگو اور لغت لائی جا سکتی ہے ۔
نمونہ بلاگ
urduweb.org اردو محفل:
اردو بلاگ: عنوان
ریشم کرمانی
تاریخ :
- پیراگراف اول:ایک تمہیدی جملہ لکھ کر فوراً موضوع کی جانب رجوع کریں ۔
- پیراگراف دوم : سوال کے مطابق معلومات کی تفصیل ، ثبوت ، اعداد وشمار اورمشورے پر مبنی تجزیہ پیش کریں۔
- پیراگراف سوم : تیسرے نکتے کی وضاحت کرتے ہوئے نتیجہ تحریر کریںبلاگ نویسی
تاریخ :۔۔۔۔۔۔۔
مشق
- آپ نے پیشہ ورانہ تعلیم کی اہمیت اور افادیت کے موضوع پر ایک سیمینار میں شرکت کی ہے۔ اس سیمینار کے بارے میں بلاگ لکھیں۔آپ اس بلاگ میں درج ذیل نکات شامل کر سکتے ہیں۔
- پیشہ ورانہ تعلیم کی ضرورت اور اہمیت
- چند منفرد پیشے
- آپ کو کون سا پیشہ پسند ہے اور کیوں؟
(آپ کا بلاگ 150 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیئے۔
مواد کے نمبر 6 ، صحیح زبان اور طرز تحریر کے نمبر 8)