ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

متعلق افعال، ADVERB

تاریخ: August 29, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, صرف و نحو, قواعد

متعلق افعال      (Adverb)

فعل : وہ کلمہ  جس کے معنی  میں کسی کام کا کرنا  ، ہونا ،  پانا یا سہنا پایا جائے ۔ اس میں تینوں زمانوں ( ماضی ، حال ، مستقبل ) میں سے کوئی ایک زمانہ موجود ہو ۔ جیسے :زید پڑھتا تھا ۔ زید پڑھتاہے۔ زید پڑھے گا ۔

متعلق فعل

وہ الفاظ جو فعل کی کیفیت یا حالت میں  تھوڑی سی کمی بیشی کرتے ہیں ۔اس سے مراد وہ فعل  جو اصلی فعل یا صفت کے معنوں میں اضافہ کرکے اسے مزید واضح اور زور دار بنا دے ۔ جیسے : سخت سے سختی ، تیز سے تیزی وغیرہ ۔

الف  ۔ فعل کے ساتھ تبدیلی :

1۔ اکرم سو  گیا ۔                                                        2 ۔ عابد اسکول جا رہا ہے ۔

ب ۔  فاعل کے ساتھ تبدیلی :

1۔ہارون بہت ذہین ہے ۔                                            2۔ انجم بڑا لڑاکا ہے ۔

ج ۔ مفعول کے ساتھ تبدیلی :

1 ۔شاہ جہاں نے عمارتیں بنوائیں ۔                                  2 ۔ غلام عباس نے افسانے لکھے ۔

متعلق فعل کی مزید و ضاحت

1 ۔ منیب نے کتاب خریدی ۔

2 ۔ منیب نے بازار سے کتاب خریدی ۔

3 ۔ منیب نے کل بازار سے کتاب خریدی ۔

4 ۔ منیب نے کل بازار سے اردو کی کتاب خریدی ۔

وضاحت :   ان جملوں کا جائزہ لیں   :-

٭   ۔ پہلے جملے میں منیب فاعل ہے  ، کتاب مفعول ہے اور خریدی  فعل ہے ۔

٭ ۔ دوسرے جملے میں فعل کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے  کہ بازار سے کتاب خریدی ۔

٭  ۔تیسرے جملے میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ  کتاب کل بازار سے خریدی گئی ہے ۔

٭  ۔چوتھے جملے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کتاب اردو کی تھی ۔

لہٰذا وہ الفاظ جو فعل کے معنوں میں  وضاحت کرتے ہیں ” متعلق فعل ” کہلاتے ہیں ۔ ان جملوں میں  ” بازار ، کل ، اردو ” متعلقات ِ فعل ہیں  ؛ جبکہ  ” نے ” علامت ِ فاعل ہے ۔

اقسام

1 ۔ وقت کا متعلق فعل :  وہ صبح سے ورزش کر رہا ہے ۔

2۔ جگہ کا متعلق فعل : وہ گھر سے آیا ہے ۔

3 ۔ حالت یا کیفیت کا متعلق فعل : اس  نے سکون سے نماز پڑھی ۔

4 ۔ مقدار کا متعلق فعل : اس نے ایک کپ چائے پی ۔

5 ۔ معیار کا متعلق فعل : اس نے نئے کپڑےپہنے ۔

مشق

  • کاشان تیزی سے گھر میں داخل ہوا ۔
  • بلندی پر چڑھتے ہوئے ضرار نے اپنے چھوٹے بھائی کا ہاتھ سختی سے پکڑا ۔
  • بڑوں کی باتیں سنجیدگی سے سنا کرو ۔
  • اونچائی پر چڑھتے ہوئے اپنے قدم مضبوطی سے جمانے چاہیئں ۔
  • کوّا بڑی چالاکی سے بلی کے منہ سے روٹی کا ٹکڑا لے اُڑا ۔
  • اپنی کم ہمتی کی وجہ سے نادر کامیاب نہ سو سکا ۔
  • گیند لگنے سے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا ۔
  • نعمان تیزی سے بھاگ گیا ۔
  • عاطف بہت سمجھدار ہے ۔
  • بیٹے کی شادی پر مسز داؤد نے مزے دار کھانے پکوائے ۔
  • ریاض صاحب نے اپنا دو منزلہ مکان بنوایا ۔
  • شیشے کا گلاس ٹوٹ گیا ۔
  • یہ آدمی بہت بے وقوفی کر رہا ہے ۔
  • عید پر میں نے دو جوڑے سلوائے ۔
  • نالائقی اور لا پرواہی سے بہرام فیل ہوگیا ۔             ( مرتب کنندہ : شاکرہ کاظمی)

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *