ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

ڈائری لکھنا /روز نامچہ

تاریخ: July 7, 2026 مصنف: shakra زمرہ: قواعد

ر و ز  نا مچہ /  ڈ ا ئر ی  لکھنا

اردو صحافت میں یہ صنف فارسی ادب سے دا خل ہوئی ہے ۔ڈائری لکھنے کا رواج بہت قدیم ہے مغل شہنشا ہ اس کا شغف رکھتے تھے ۔  ” تزک ِ جہانگیری ” بھی روزنامچے کی طرز پر لکی جاتی تھی ۔

        ایک شخص دن بھر میں پیش آنے والے واقعات کو مختصراً لکھتا رہتا ہے ۔ اسی کو روز نامچہ کہتے ہیں ۔ اس میں حساب کتاب ، روزنامہ ، روزانہ اخبار ، رسالہ ، وہ  ر جسٹر  جس میں  روزانہ کے راستے یا فا صلے درج ہو ں  یا روزانہ واقعات کا ر جسٹر  بھی شامل ہیں   ۔

        اردو ادب میں پہلا  روزنامچہ  ” حکیم محمد حسین ” نے لکھا ۔ جنھیں بہادر شاہ ظفر  نے  اپنا سفیر بنا کر برطانیہ بھیجا ۔اردو ادب میں سر سید احمد خان ، اور سجاد حیدر یلدرم نے بھی کئی روز نامچے لکھے ۔اس صنف نے ذیادہ ترقی تو نہیں کی ۔ مگر آج کل اس پر توجہ دی جا رہی ہے  ۔

حکیم  ا لا  مت  محمد  سعید  کی  شخصیت    ا ن  کی  ڈ ا ئر ی  میں

روزنامچہ ذا تی یاداشتوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہوتا ہے ۔حکیم محمد سعید نے یاداشتوں کو قومی سرمایہ بنا دیا ۔ اس میں ان کی شخصیت  کے مختلف پہلوؤں  کے علاوہ اور بھی بہت کچھ  ہے ۔ یہ ڈائری ہر ماہ شائع ہوتی تھی  اور تاریخ وار لکھی جاتی تھی ۔ یہ ایک نمائندہ اور ماڈل ڈائری ہے ۔ اس میں ان کے اخلاق و کردار ، معمولات ، وطن سے محبت ، اسلام سے لگاؤ ، عبادات سے شغف ، ایثار و قربانی ، محروم طبقہ سے محبت ، سماجی بہبود کے کامو ں میں دلچسپی  ، ان کا وسیع حلقۂ احباب  اور سیاسی بصیرت ابھر کر سامنے آتی ہے ۔ وہ اپنے ذاتی تعلقات کو ذاتی مفادات کے بجائے قومی ، دینی اور ملکی مفاد کے لئے استعمال کرتے تھے ۔

ا ہم  عنو ا  نا  ت

  • ایک طالب علم / امی جان کی /بنک آفیسر  /پروفیسر / استاد / سیاستدان/وکیل / کارخانہ دار  /ایک رکشہ ڈرائیور / مزدور / مالی/ دکان دار  / ٹریفک کانسٹیبل  /سپاہی  /بنک کے  گارڈ کی ایک دن کی ڈائری

ہد ا یا ت

  • روزنامچے میں لکھے جانے والے واقعات صحیح ، حقیقی اورر سچے ہونے چاہیئں ۔
  • اس میں الفاظ کا استعمال سادہ ، اور واقعات میں رنگ آمیزی نہ ہو ۔
  • روز نامچے میں فلسفے یا سیاست کا تذکرہ نہ ہو ۔
  • تمام واقعات تفصیل وار لکھنے چاہیئں ۔
  • اس میں تمام اشغال کا ذکر بھی کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بینک آفیسر کی ایک دن کی ڈائری

19 اپریل 2021

        آج بہت تھکا دینے والا دن تھا ۔بینک میں معمول سے ذیادہ رش رہا ۔کھانے کا وقت بھی مشکل سے ملا ۔آج کیش بیلینس کرنے  میں بھی مسئلہ ہو گیا ۔پانچ ہزار کا فرق نکلا ۔ اسے بیلینس کرتے کرتے بارہ بج گئے ۔ اللہ اللہ کر کے بیلینس  برا بر ہوا  ۔ سب نے شکر ادا کیا ۔ تمام دن آنکھیں اور دمغ استعمال کر کر کے بُری طرح تھک گیا ہو ں ۔ ۔ ۔ بس اب ایک آرام دہ لمبی نیند چاہیئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وکیل کی ایک دن  کی ڈائری

17 ، اپریل 2021

        عدالت میں آج چودھری حشمت کے وکیل سے جر ح ہوئی ۔ اچھی مکالمہ بازی  رہی ۔ میں نے بھی اسے لاجواب کردیا ۔ اگلی پیشی پر وہ یقیناً جھو ٹے گواہ پیش کرے گا ۔ ۔ ۔ میں بھی مضبوط دلائل تیار کرو ں گا ۔  ۔ ۔ ۔ کل دس بجے منشی حیات صاحب سے ملنا ہے ۔ ۔ ۔ پھر عدالت جا کر کریم صاحب سے کا غذات تیار کروانے ہیں ۔

طالب علم کا ایک دن کا روزنامچہ

10 ، اپریل 2021

        آج صبح جلد خود ہی آنکھ کھل گئی ۔ فجر کی اذان سنائی دے رہی تھی ۔ امی جان بھی حیران تھیں کہ میں کیسے اُٹھ گیا  ۔ ۔ ۔ ۔ نماز فجر ادا کی ۔ ۔ ۔باہر لان میں گھاس پر ننگے پاؤں چلنے لگا ۔ ۔ ۔بڑا اچھا محسوس ہوا ۔ ۔ ۔ امی جان نے کہا کہ ایسا کرنا صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے ۔  ۔ ۔بینائی کو بھی طاقت ملتی ہے ۔ ۔ ۔ تھوڑی دیر بعد امی جان نے ناشتے کے لئے آواز دی ۔ ۔ ۔پرا ٹھے تو امی سے بہتر کوئی نہیں  بنا سکتا ۔ ۔ ۔آج 14 ، اگست  ہے ۔ ٹی وی آن کر کے بیٹھ گیا  ۔ 8 بجے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی  ، قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ ہم سب گھر والوں نے ساتھ کھڑے ہوکر بلند آواز سے ترانہ پڑھا ۔  ۔ ۔ سارا دن ملی ترانے سنتے گزارا ۔ ابا جان نے بھی قیام پاکستان کے متعلق باتیں بتا ئیں  ۔ اللہ پاکستان کی حفا ظت کرے اور سدا قائم رکھے ( آمین ) ۔ ۔ ۔ ۔ پاکستان  ۔ ۔ ۔ زندہ باد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( مرتب  کنندہ  :  شاکرہ  کا ظمی )

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *