ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

منظور۔ سعادت حسن منٹو

تاریخ: September 6, 2026 مصنف: shakra زمرہ: اسباق۔مشقی سوالات, درس و تدریس, مصنفین کے تعارف

سعادت حسن منٹو

تعارف مصنف: سعادت حسین معروف افسانہ نگار اور خاکہ نگار تھے۔طالب علمی کے دوران انگریزی ناول پڑھتے رہتے تھے جس سے ان کی انگریزی بہت اچھی ہو گئی۔آل انڈیا ریڈیو کے لئے اسکرپٹ لکھے۔اردو افسانہ کو بین الا قوامی سطح تک پہنچانے میں منٹو کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔آپ کی تحریر کی نمایاں خصوصیات  میں تیکھا پن، ندرت، بے باکی،سادگی اور انقلابی میلانات قابلِ ذکر ہیں۔

تصانیف: منٹو کے افسانے،افسانے اور ڈرامے، لذتِ سنگ، ٹھنڈا گوشت، خالی بوتلیں  خالی ڈبے، نمرود کی خدائی اور پھندے وغیرہ۔

تعارفِ  سبق

اس افسانے میں سعادت حسن منٹو نے ایک دس سالہ لڑکے منظور کی جرأت مندی ، حوصلے  اور ہمت کی داستان بیان کی ہے۔جس نے ٹانگوں سے معذور ہوتے ہوئے بھی زندہ دلی سے زندہ رہنے کا فن سیکھ لیا تھا۔اس کی اپنی زندگی غموں اور دکھوں سے عبارت تھی لیکن  وہ ہر لمحہ دوسروں  میں خوشیاں بانٹتا تھا۔ اسی وجہ سےہسپتال  میں اس کے ساتھ والے بیڈ پر  پڑے اختر کو  اپنی  بیماری سے لڑنے اور مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا ہوا۔ موت کا ایک وقت مقرر ہے، لیکن زندگی کو زندہ دلی سے گزارنے والےدوسروں کو زندگی سے پیار کرنا سکھا جاتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *