ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

شاہ عبد الطیف بھٹائی: غلام رسول مہر (۱۸۹۵۔۱۹۷۱)

تاریخ: September 6, 2026 مصنف: shakra زمرہ: اسباق۔مشقی سوالات, درس و تدریس, مصنفین کے تعارف

تعارف مصنف: غلام رسول مہر (۱۸۹۵۔۱۹۷۱)

  • غلام رسول مہر ایک صحافی، اخبار نویس، مؤرخ، محقق، نقاد، مترجم، ماہرِ غالبیات اور ماہر اقبالیات تھے۔
  • تاریخی واقعات کو تحقیق اور دلائل کے ساتھ لکھا۔
  • اندازِ بیان علمی ، ادبی اور دل نشین تھا۔
  • صحافت کا آغاز ’ زمیندار ‘ اخبار سے کیا۔
  • مولانا عبدالمجید سالک کے ساتھ مل کر اخبار ’ انقلاب ‘ جاری کیا۔
  • مذہب، تاریخ ، سیاست، تہذیب، تمدن، ادب اور سیرت نگاری پر سو سے ذیادہ کتب لکھیں۔
  • تاریخِ پاکستان، تاریخِ سندھ، طبقاتِ ناصری،تبرکاتِ آزاد، خطوطِ غالب،نقشِ نوادر، اقبالیات، تاریخِ اسلام وغیرہ چند اہم کتب ہیں۔
  • سبق کے اہم نکات:
  • یہ مضمون ’ تاریخِ سندھ‘ سے لیا گیا ہےجسے مولا نا غلام رسول مہر نے لکھا ہے۔
  • شاہ عبداللطیف بھٹائی سندھی زبان کے عظیم صوفی شاعر تھے۔
  • شاہ صاحب ۱۱۰۱ ھ میں ہالا حویلی میں پیدا ہوئے اور ۱۱۶۵ھ کو بھٹ میں وفات پائی،وہیں مدفون ہیں۔
  • شاہ عبداللطیف کے والد شاہ حبیب تھے جو سید عبدالکریم کی اولاد میں سے تھے۔
  • والد کی وفات کے بعد آپ نے ریت کے ایک ٹیلے پر ایک نئے موضع کی بنیاد رکھی ،جو بھٹ کے نام سے مشہور ہوا۔آپ نے ساری زندگی وہیں گزاری۔انتقال کے دو سال بعدغلام شاہ خان نے آپ کا مقبرہ بنوایا۔
  • شاہ صاحب کی شادی ان کے ایک دوست کی صاحب زادی سے ہوئی لیکن ان کی کوئی اولاد نہ ہوئی۔
  • آپ کلہوڑوں کے دور میں پیدا ہوئے۔ نور محمد کلہوڑہ کو لوگوں نے ورغلایا۔لیکن اسے آپ کی قدرومنزلت  اور خلوص پر یقین تھا۔
  • آپ کے والد شاہ حبیب صاحب وجد و حال تھا۔
  • قرآن مجید، مثنوی مولانا روم اور شاہ کریم کی بیتیں ہمیشہ آپ کے پاس ہوتی تھیں۔
  • شاعری کے ذریعے آپ نے لوگوں کو اچھا انسان بننے کے گُر سکھائے۔
  • آپ کا روحانی کمال اپنی انتہا کو پہنچا ہوا تھا۔آپ کے مرید دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے تھے۔
  • آپ کا مجموعۃ کلام “شاہ جو رسالو” کے نام سے مشہور ہے۔
  • ہر سال آپ کا عرس 14 صفر المظفر کو بڑی شان و شوکت اور عقیدت سے منایا جاتا ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *