سقرا ط ۔ مہد ی ا فا د ی
تعا ر فِ مصنف : (1875-1921)
- مہدی افادی ایک منفرد انشا پرداز ، امتیازی خصوصیت کے حامل صاحبِ طرز ادیب اور رومانوی تحریک کی بنیاد رکھنے والوں میں شمار کئے جاتے تھے ۔
- ا ن کی تحریروں میں زندہ دلی ، روانی ، جمالیاتی نقطۂ نظر ، عقلیت ، شگفتگی اور شادابی ہے ۔
- آپ ادب میں کلاسیکی روایات کا ا حترا م کرتے ہوئے جدّت کے پرستار تھے ۔
- مہدی افادی نے بہت سے لوگوں کے اثرات کو قبول کیا ۔ جن سے آپ کے ذاتی مراسم بھی تھے ۔اِن میں سرسید ، حالی ، شبلی ، سلمان ندوی ، عبدا لماجد دریا بادی ا ور ناصر علی وغیرہ شامل ہیں ۔
- تصانیف : ا فادا تِ مہدی ، حکمائے یونان پر سرسری نظر۔
مضمون
- مضمون نثر کی وہ صنف ہے جس میں کسی ایک موضوع کے بارے میں تمام معلو ما ت کو ایک خاص منطقی ترتیب میں جوڑ کر حتمی نتیجے پر پہنچا جاتا ہے ۔
- مضمون نویسی کے لوازما ت : مشاہدے کی وسعت ۔ مطالعے کی وسعت ۔ غور و فکر اور تنقید
- مضمون کے حصے : تعارف یا تمہید ۔ نفسِ مضمون ۔ نتیجہ
- ا ِقسا م : شخصی مضامین ۔ علمی ، سائنسی ، ادبی مضامین ۔ حالاتِ حاضرہ پر مبنی مضامین ۔ مذہبی مضامین ۔ عمومی مضامین ۔
کچھ سبق کے بارے میں
یہ سبق ایک مضمون ہے۔اِس میں مصنف مہدی افادی نے یونان کے مشہور فلاسفر اور دانش ور ‘’ سقراط’’ کی زندگی اور شخصیت کا احاطہ کیا ہے۔ سقراط یونان کا مشہور عالم تھا۔وہ ایتھنز ( یونان کا دارالسلطنت ) میں پیدا ہوا۔باپ کو دیکھ کر بُت تراشی شروع کی۔ابتدا میں ملکی قانون کے مطابق فوج میں شامل ہوکر جنگوں میں حصہ لیا۔یہاں اس کا تعلق ذنوفن اور ایلسی باڈیز (شاگرد) سے ہوا۔لڑائی سے فارغ ہوکر فلسفے کی طرف راغب ہوا اور سادگی اختیار کی۔اپنے شاگردوں کو وہ باغوں یا دریاؤں کے کنارے فلسفے کے مشکل مسائل آسانی سے سمجھا دیا کرتا تھا۔اُس کی شہرت ہر طرف پھیل گئی۔لوگ اُس سے حسد کرنے لگے۔ایک شاعر نے اس پر ہجوّ لکھی کہ وہ لڑکوں کے اخلاق خراب کر رہا ہے اور بغاوت پر اُکسا رہا ہے۔اِسی بِنا پر اس پر مقدمہ چلایا گیا اور موت کی سزا سنائی گئی۔اسے بچانے کے لئے جیل سے فرار کا منصوبہ بھی بنایا گیا لیکن اس نے انکار کردیا۔اسے زہر کا پیالہ پینے کو دیا گیا جسے اس نے بہ خوشی پی لیا۔اس کے مرنے کے بعد ایتھنز کے لوگوں کو بہت شرمندگی ہوئی۔ اس کی عمر اس وقت 71 سال تھی۔اس کی بیوی بہت بد مزاج عورت تھی۔اس لئے اس میں کمال کی برداشت پیدا ہوگئی۔اِس کے اقوال عقل و دانش سے بھرپور ہیں۔
خالی جگہیں
- مہدی افادی کا اصل نام مہدی حسن تھا ۔
- سقراط ا یتھنز میں پیدا ہوا ۔
- لڑائی سے فراغت کے بعد سقراط نے فلسفیانہ تحریریں لکھیں ۔
- سقراط کے نزدیک کسی چیز کا پسِ انداز کرنا ایک فضول کام ہے ۔
- سقراط کی طبیعت نے تیزی کے ساتھ فلسفے کا اثر قبول کیا ۔
- سقراط ایک جاہل شخص کو و ا جب ا لر حم سمجھتا تھا ۔
- سقرا ط کا باپ ا یک بت ترا ش تھا ۔
- سقراط کی سوانح عمری ذ نو فن ا و ر ا فلا طو ن نا می ا س کے شاگردوں نے لکھی ہے ۔
- جیل میں سقرا ط کو زہر کا پیا لہ پینے کو دیا گیا ۔
اعراب لگائیں
- جَمَا دَ ا ت پَیر وِ ی رَ شک و حَسَد اِ ستَقلَا ل ذِ لَّت
( مر تب کنند ہ : شا کر ہ کا ظمی )