ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

خوب صورت بَلا۔آغا حشرکاشمیری

تاریخ: September 6, 2026 مصنف: shakra زمرہ: اسباق۔مشقی سوالات, درس و تدریس, مصنفین کے تعارف

تعارف مصنف

  • آغا حشر کاشمیری بنارس میں پیدا ہوئے۔
  • آپ کشمیری خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
  • آپ بنیادی طور پر شاعر تھے؛ احسن لکھنوی کے ڈراموں سے متاثر ہو کر ڈرامہ نگاری شروع کی۔
  • آپ کا پہلا مقبول ڈرامہ“ مریدِ شک ” تھا۔
  • آپ نے اردو ڈراموں کو بازاری پن سے نکال کرخالص ادبی صنف بنایا۔
  • آپ کو زبان پر عبور تھا۔آپ کی بدیہہ گوئی بہت مشہور ہے۔
  • ان کے ڈراموں کی کامیابی میں ان کا شاعرانہ اسلوب بھی کار فرما ہے۔
  • ان کے مکالموں میں مبالغے کا انداز ہے۔لیکن ان کے اثر سے انکار نہیں
  • تصانیف: رستم و سہراب، یہودی کی لڑکی، خوابِ ہستی، اسیرِ حرص، خوبصورت بلا، نیک پروین، پاک دامن وغیرہ۔
  • ڈرامے کا پلاٹآغا حشر کاشمیری ڈراما نگار ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ پائے کے شاعر بھی تھے۔مگر اُنکی شہرت ڈرامہ نگاری ہے۔ انہوں نے سیاسی، مذہبی اور معاشرتی موضوعات پر ڈرامے لکھے۔انہیں اردو کا شیکسپئیر بھی کہا جاتا ہے۔

    خوبصورت بلا ایک طویل ڈرامہ ہے۔اس میں نیکی اور بدی کی کشمکش دکھائی گئی ہے۔شمسہ بدی کی علامت ہے اور توفیق نیکی کی علامت ہے۔شمسہ سلطنت کی خاطر اپنے بھائی کو قتل کر دیتی ہے۔اور اب اپنے بھتیجے کو قتل کر کے سلطنت کے وارث کا نام و نشان مٹا دینا چاہتی ہے۔مگر توفیق اس کے راستے کی رکاوٹ ہے۔وہ حق کی خاطر جان قربان کرنے کو تیار ہے مگر شمسہ کے خوف یا لالچ کے دباؤ میں نہیں آتا۔قتلو خان اور طغرل  بیگ  شمسہ کے وفادار ہیں۔

    آغا حشر نیکی کی زبانی یہ پیغام دیتے ہیں کہ اللہ بڑا رحیم و کریم ہے۔انسان غفلت میں پڑ کر خود کو تباہ کرلیتا ہے۔اللہ توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول کر کے اہے اپنی رحمت سے ڈھانپ لیتا ہے۔

  • نئے الفاظ کے معنی

    • عامیانہ پن۔ بازاری پن
    • قیل و قال۔ ٹال مٹول
    • بادۂ گلگوں۔ سرخ رنگ کی شراب
    • سحاب ۔ بادل
    • عز و جاہ۔ شان و شوکت
    • عداوت۔ دشمنی
    • مگس را۔ مکھیاں اُڑانے والا پنکھا
    • قلزم۔ سمندر
    • ہیچ۔ حقیر
    • طینت۔ عادت
    • اہم سوالات کے جوابات

      2۔ بدی نے اپنی تعریف میں کہا کہ وہ جہا ں بھر کی خوشی ہے، دنیا کی مصیبتوں سے نجات دلاتی ہےاور قسمت کی چابی اس کے ہاتھ میں ہے۔جو اسکے دروازے پر دستک دے گا ؛ وہ اسکی فیا ضی اور سخاوت کی بدولت وہ مالامال ہو جائے گا۔

      3۔ شمسہ نے توفیق سے یہ مطالبہ کیا کہ شہزادہ سہیل کو اس کے حوالے کیا جائے۔تاکہ وہ اس کو قتل کرکے تخت کی تنہا وارث بن جائے۔شہزادہ سہیل اس کا سگا بھتیجا تھا۔ اس نے تخت کے لالچ میں اپنے سگے بھائی کا بھی قتل کر دیا تھا۔اور اب وہ شہزادہ سہیل کو بھی قتل کرنا چاہتی تھی۔

      5۔ توفیق نے عورت کی بڑی جامع اورمکمل تعریف کی۔وہ شمسہ سے مخاطب ہوکر کہنے لگا ” عورت وہ ہے جس میں رحم، شرم، سچائی اور پارسائی ہو۔وہ رشتوں جیسی عادات کی مالک ہو۔

      اہم خالی جگہیں

      • آفتابِ محبت نامی ڈرامہ آغا حشر کاشمیری نے لکھا۔
      • آغا حشر کی بدیہہ گوئی بہت مشہور ہے۔
      • ڈرامہ رستم و سہراب کے خالق آغا حشر ہیں۔
      • شمسہ کے بھائی کا نام برجیس تھا۔
      • قتلو اور طغرل شمسہ کے وفادار تھے۔
      • توفیق برجیس کا وفادار تھا۔
      • نیکی نے کہا ” خداوند کا جلال ہر مقدس ہے۔“
      • بدی نے کہا ” میں ہر جہاں کی خوشی ہوں“۔
      • شمسہ بدی کی علامت ہے۔
      • آغا حشر بنارس میں پیدا ہوئے۔
      • ” خوب صورت بلا ” صنف کے اعتبار سے ” ڈرامہ“ ہے۔
      • شمسہ اپنے بھتیجے کو قتل کرنا چاہتی تھی۔
      • نیکی خدا کے ہاتھ کا بنایا ہوا قلعہ ہے۔
      • مگس مکھی کو کہتے ہیں۔
      • آغا حشر 1879 میں پیدا ہوئے۔
      • بس کر قیل و قال
      • دنیا عاشقوں کا بازار ہے

        سیدہ اُمِ شاکرہ کاظمی

        لیکچرار اردو

        فضائیہ انٹر کالج ، ملیر

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *