ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

جملے بنا کر تذکیر و تانیث کا فرق واضح کرنا

تاریخ: May 5, 2026 مصنف: shakra زمرہ: قواعد

جملے بنا کر تذکیر و تانیث کا فرق واضح  کرنا

حقیقی تذکیر و تا نیث  :  انسانوں ، جانوروں اور جانداروں کی تذکیر و تا نیث کو حقیقی کہا جاتا ہے ۔

غیر حقیقی  تذکیر و تا نیث :     اس سے مراد وہ تذکیر و تانیث ہے جس کے اسموں سے نر اور مادہ کی پہچان نہ ہو  بلکہ اہل زبان کے محاورہ سے اس کی پہچان ہو ۔

مذکر الفاظ اور ان کا جملوں میں استعمال :

# لفظ جملہ
1 تار اکرام صاحب کا تار آیا ہے ۔
2 مزاج آج والد صاحب کا مزاج بہت خراب ہے ۔
3 لالچ لالچ کا انجام بہت بُرا ہوتا ہے ۔
4 قلم میرا پسندیدہ قلم ٹوٹ گیا ۔
5 انتظار میں دو گھنٹے سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں ۔
6 مرہم اویس نے اپنے زخموں پر مرہم لگایا ۔
7 درد مریم کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے ۔
8 ذکر اس نے خدا کا ذکر کیا۔
9 دہی دہی بہت کھٹا ہے ۔
10 ٹکٹ عباد نے خط پر ٹکٹ لگایا۔
11 پرہیز ہمیں تیز مصالحے دار کھانوں سے پر ہیز کرنا چاہیئے ۔
12 جھاگ سرف کے پانی میں بہت ذیادہ جھاگ تھا ۔
13 جی میرا ناران کاغان کی سیر کرنے کا جی چاہتا ہے ۔
14 قبض مریض کو قبض ہو رہا ہے ۔
15 مرض سلیم کو دمے کا مرض لاحق ہے ۔
16 ہوش مریضہ کو جلد ہی ہوش آگیا ۔
17 اخبار میں نے آج کا اخبار پڑھ لیا ۔
18 کلام اقبال ؎ کے کلام میں عمل اور جدوجہد کا پیغام ملتا ہے ۔
19 چرچا اول آنے پر ابراہیم کا چرچا پورے گاؤں میں ہوگیا ۔
20 میل دھونے سے کپڑوں کا میل چلا گیا ۔
21 ماضی مسلمانوں کا ماضی بہت شان دار ہے ۔
22 عیش اُسامہ آج کل دبئی میں عیش کر رہا ہے ۔
23 ہاتھ ہاتھ ہے اللہ کا بندۂ مومن کا ہاتھ
24 گلاس مجھ سے شیشے کا گلاس ٹوٹ گیا ۔
25 دانت گرنے سے کامران کا دانت ٹوٹ گیا ۔

موئنث الفاظ اور ان کا جملوں میں استعمال :

# الفاظ جملے
1 محراب مسجد کی محراب میں فانوس لگے ہوئے ہیں۔
2 جھاڑو سارہ نے جھاڑو خریدی۔
3 سوچ میری سوچ مثبت ہے ۔
4 سائیکل میں نے کل ایک نئی سائیکل خریدی ۔
5 بسم اللہ ہر کام کی ابتدا بسم اللہ پڑھ کر کرنی چاہیئے۔
6 پیاز سالن پکانے کے لئے امی جان نے پیاز کاٹی ۔
7 پتنگ زین کی پتنگ کٹ گئی ۔
8 بہشت ہر مسلمان بہشت جانے کی خواہش رکھتا ہے ۔
9 ڈکار کامران نے کھانے کے بعد ایک بڑی سی ڈکار لی ۔
10 ناک نزلے کی وجہ سے وجاہت کی ناک سرخ ہو رہی ہے ۔
11 دوا ملیریا کی دوا بہت کڑوی ہوتی ہے ۔
12 میز شیشے کی میز ٹوٹ گئی ۔
13 کیچڑ برسات میں ہر جگہ کیچڑ  پھیلی ہوئی ہے ۔
14 گھاس مالی نے باغ کی زائد گھاس کاٹ لی ۔
15 گیند بچے ٹینس کی گیند سے کرکٹ کھیل رہے تھے۔
16 جنگ آج کل جدید اسلحے سے جنگ لڑی جاتی ہے ۔
17 چھت تیز بارش  سے کمزور چھت گر گئی ۔
18 معراج نماز مومن کی معراج ہے ۔
19 وعظ  ماں کی اخلاقی وعظ و نصیحت سے ارحم اچھا انسان بن گیا ۔
20 غزل میرؔ کی غزل میں درد و سوز ہوتا ہے ۔
21 لکڑی  میں نے لکڑی کی میز خریدی۔
22 فوج سرحد پر فوج   کی ذمہ داری بہت سخت ہوتی ہے ۔
23 محنت اوّل آنے کے لئے شبانہ نے بہت محنت کی ۔
24 سیر صبح کی سیر بہت لطف دیتی ہے ۔
25 تعلیم طلبا ء کو اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہیئے ۔

( تیار کردہ : شاکرہ کاظمی )

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *