ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

FUNDAMENTAL CLASSES.بنیادی کلاسز ۔/ابتدائی کلاسز

تاریخ: August 31, 2026 مصنف: shakra زمرہ: Uncategorized, درس و تدریس
  • ہم اپنی جماعت میں بیٹھے معمول کے مطابق پڑھ رہے تھے۔احسن اپنی کتاب پر انگلیاں پھیرتا اور بولتا جا رہا تھا۔میں جلدی جلدی لکھتا جا رہا تھا۔ہم سب اسی طرح کام کر رہے تھے۔دفعتاً جماعت میں کچھ ہلچل سی ہوئی۔کچھ اجنبی بچوں کے بولنے کی آوازیں آئیں۔ان کے ساتھ کچھ بڑوں کی آوازیں بھی تھیں جو بچوں کو آہستہ بولنے اور خاموش رہنے کی تلقین کر رہے تھے۔وہ بچے ہمارے قریب آگئے لیکن ہم اپنے کام میں محو رہے۔اس کے بعد ہمیں آرٹ کلاس میں بھی جانا تھا۔جہاں آج کل ہم باریک رسیوں سے خوبصورت چیزیں بنانا سیکھ رہے تھے۔میں نے ایک چھوٹی کرسی بُننی شروع کی تھی جسے آج مکمل کرنا تھا۔
  • یا رب تُو ہے سب کا آقا

 سب کا مالک سب کا داتا

( املا ہو گی)

حروفِ تہجی (37 حروف)

ا۔ب۔پ ۔ت۔ٹ۔ث

ج۔چ۔ح۔خ

د۔ڈ۔ذ

ر۔ڑ۔ز۔ژ

س۔ش۔ص۔ض۔ط۔ظ۔ع۔غ

ف۔ق۔ک۔گ

ل۔م۔ن۔و۔ہ۔ء

ی۔ے

 ھ ( ہائے مخلوط)

ب،ھ : بھ ۔ بھالو ، بھاگنا ،بھوننا

پ ،ھ : پھ ۔ پھول ،پھیلنا ،پھوڑا

ت ، ھ : تھ ۔ تھالی ، تھوڑا ، جتھا

ٹ ، ھ : ٹھ۔ ٹھیلا ، کٹھورٹھٹھرنا،ٹھنڈ، ٹھمکا ،گٹھلی

ج ، ھ : جھ ۔ جھنڈا ، جھولا ،جھٹکا

چ ، ھ :چھ ۔چھڑی ، چھتری ،کچھار

د ، ھ : دھ ۔ دھول ،  دھڑام ،دھماکا ،

ڈ ، ھ : ڈ ھ ۔ ڈ ھول  ، ڈھیلا ،ڈھوڈا ، ڈھال

ڑ ، ھ : ڑھ۔ٹیڑھا ، گڑھا ،  بڑھیا ،بوڑھا ،پڑھنا ،    ریڑھی

 ک ، ھ : کھ ۔ کھلونا ، کھڑا ، رکھنا

گ ، ھ : گھ ۔ گھو ڑا ، گھومنا ،گھاس

 ل ، ھ  :لھ ۔ ملھار ، ملھی

م ، ھ : مھ ۔ تمھیں

ن ، ھ : نھ  ۔ننھیال ،منھ ، مینھ

  • حروف جوڑنا
  • ک، ب : کب
  • ب ، ک : بک
  • ب ، ج ، ھ: بجھ
  • چ، ب ، ا : چبا
  • س ، د : سد
  • س ، ر : سر
  • ب ، ص ، ا : بصا
  • ب ، ج ، ا : بجا
  • چ ، چ ، ا : چچا
  • م،ت،ع،ل،ق : متعلق
  • م،خ،ت،ص،ر: مختصر
  • پ ،ی ، چ ، ھ ، ا : پیچھا
  • ن ، ی ، چ ، ے : نیچے
  • ب ، ج ، ا ، ء ، ے : بجائے
  • ب ، غ ، ل : بغل
  • ذ ، ہ ، ن : ذہن
  • د،ی،ک،ھ،ی،ں : دیکھیں
  • گ،ی،ر : گیر
  • س،ن،ب،ھ،ا،ل : سنبھال
  • ت،ش،ر،ی،ح : تشریح
  • ب،ہ،ک،ا،و،ے : بہکاوے
  • ل،ک،ھ،ے : لکھے

    دیکھ کر لکھیں

    1۔حمد ایسی نظم کو کہتے ہیں  جس میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ، یکتائی اور صفات کا ذکر ہو۔

    2۔نعت ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں حضرت محمد ؐ کے اوصاف ِ حمید کا ذکر ہو۔

    3۔ ملّی نغمہ ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں وطن اور قوم کی محبت، ولولوں اور جذبوں کا ذکر ہوتا ہے۔

    4۔منا جات ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں اللہ تعالیٰ سے مدد یا   دُعا مانگی جائے۔

    5۔قصیدہ ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں کسی بادشاہ یا اربابِ اقتدار کی خوش نودی حاصل کرنے یا  کسی کی فرمائش  پر لکھی جاتی ہے۔

    خدا کا نام روشن ہے، خدا کا نام پیارا ہے

    دلوں کو اس سے قوّت ہے، زبانوں کو سہارا ہے

    ………..

    محمد مصطفیٰؐ ، محبوبِ داور ، سرورِ عالم

    وہ جس کے دم سے مسجودِ ملائک بن گیا آدم

    ………

    پرچم ہے چاند تارا

    سورج وطن ہمارا

    ……….

    لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنّا میری

    زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

    ( املا لی جائے گی)

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *