رسید لکھنا
رسید فارسی لفظ ہے ۔اس کے لغوی معنی پہنچنا کے ہیں ۔اصطلا ح میں رسید ایسی تحریر کو کہتے ہیں جو کسی چیز کے وصول کرنے پر لکھی جاتی ہے ۔ روپے پیسے کے لین دین ، کسی زمین جائیداد یا کسی قیمتی چیز کے لین دین اور رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں رسید لکھنا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ قانونی معاملات میں رسید کے بغیر کوئی مالی دعویٰ قابلِ قبول نہیں ہوتا ۔ اس کا حکم قرآن مجید میں بھی ہے ۔
رسید لکھنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں ۔مختلف جگہوں پر یہ مختلف انداز سے لکھی جاتی ہے ۔روز مرہ اشیاء کی خریداری پردکان دار بھی رسید لکھ کر دیتا ہے ۔ سپر اسٹورز پر الیکٹرانک رسید دی جاتی ہے ۔ عدالتی کا غذ ( اسٹامپ پیپر ) پر بھی رسید لکھی جاتی ہے ۔ سادہ کاغذ پررسید لکھ کر عدالتی ٹکٹ لگائے جاتے ہیں ۔ غرض کوئی بھی طریقہ ہو ؛ رسید بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔یہ تعلقات میں بگاڑ ، دھوکہ اور کشیدگی سے بچاتی ہے ۔
طریقۂ کار :
- آغاز ” باعث تحریر آنکہ ” سے کرتے ہیں ۔
- عنوان اور رسید لکھنے کا مقصد لکھتے ہیں ۔
- فریقین کا نام مع ولدیت ، پتہ اور شناختی کارڈ نمبر لکھتے ہیں ۔
- جس شے کا لین دین کیا جا رہا ہو اس کی مکمل معلومات لکتے ہیں ۔
- رقم کا اندراج ہندسوں اور لفظوں میں کرتے ہیں۔
- اس کے علاوہ اصل رقم کا نصف بھی ہندسوں اور لفظوں میں درج کیا جاتا ہے ۔
- رسید کا مضمون ” فقط ” لکھ کر ختم کر دیا جاتا ہے َ
- محرر کا نام ، دستخط اور تاریخ لکھی جاتی ہے ۔
- دو گواہان کے نام مع ولدیت ، پتہ ، شنا ختی کارڈ نمبر اور دستخط لکھے جاتے ہیں ۔
رسید کے لئے اہم عنوانات :
- رسید برائے وصولی کرایۂ مکان
- رسید برائے فروخت مکان و وصولی رقم / گاڑی/موٹر سائیکل/ پلاٹ
- رسید برائے وصولی قرض حنہ
- رسید برائے فروخت ایک راس گائے/ ایک شاخ بھیڑ
- رسید برائے وصولی کتب وغیرہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔( مرتب کنندہ شاکرہ کاظمی )
نمونے کی رسید
باعث ِ تحریر آنکہ
رسید برائے فروختگی کار و وصولی رقم
منکہ مسمّی محمد نسیم ولد محمد شمیم شناختی کارڈ نمبر (۔۔۔۔۔) ساکن مکان نمبر 135 ، گلی نمبر7 ، ماڈل کالونی ، ملیر کراچی ، نے اپنی گاڑی سوزوکی مہران ، ماڈل 2009 ، رجسٹر نمبر ٹی ایس ایچ 719 ، جیسی ہے جہاں ہے کی بنیاد پر کامران علی ولد رجب علی شناختی کارڈ نمبر (۔ ۔ ۔ ۔) ساکن مکان نمبر 99 ، محلہ اکبر والا ، صادق آباد کراچی کو مبلغ پانچ لاکھ ( ۔/600000) نصف جس کے مبلغ تین لاکھ ( ۔/300000) ہوتے ہیں میں فروخت کرکے رقم وصول کرلی ہے اور رسید لکھ دی ہے تاکہ سند رہے اور بہ وقت ضرورت کام آئے فقط۔
گواہ نمبر ۔1 العبد گواہ نمبر ۔2
محمد سلمان ولد محمد حفیظ محمد نسیم ولد محمد شمیم اشفاق الحسن ولد محمد حیات
پتہ /شناختی کارڈ نمبر / دستخط دستخط مع تاریخ پتہ / شناختی کارڈ نمبر/دستخط