ترکیب ِ نحوی ( جملے کے اجزائے ترکیبی )
ہر جملے کے دو حصے ہوتے ہیں ۔جن کا آپس میں تعلق ہوتا ہے ۔ اس تعلق کو قواعد میں اسناد کہتے ہیں ۔ جس شخص یا چیز کا تعلق ہو اسے ” مسند ” اور جس کے سا تھ تعلق ہو اسے ” مسند الیہ ” کہتے ہیں ۔مسند الیہ ہمیشہ نام ہوتا ہے ۔مسند کبھی اسم اور کبھی فعل ہوتا ہے ۔
1۔ جملہ اسمیہ / خبریہ : ا یسا جملہ جس میں مسند اور مسند الیہ دونوں اسم ہوں اسے اسمیہ جملہ کہتے ہیں ۔اس کے تین اجزاء ہوتے ہیں
مبتدا خبر فعل ناقص
مثال : علی بہادر ہے ۔
مسند الیہ / مبتدا : علی
مسند / خبر : بہادر
فعل ناقص : ہے
2 ۔ جملہ فعلیہ : وہ جملہ جس میں مسند فعل اور مسند الیہ اسم ہو فعلیہ جملہ کہلاتا ہے ۔
مثال : فراز نے خط لکھا ۔
فاعل : فراز
فعل : لکھا
مفعول : خط