الفاظ و تراکیب کو جملوں میں استعمال کرنا
| جملے | الفاظ | |
| پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ | مستقبل | 1 |
| معمول کے مطابق وہ صبح کی نماز کے بعد ورزش کرتا ہے۔ | معمول | 2 |
| نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ | اثاثہ | 3 |
| اسلام کی نظر میں ہر ادنیٰ و اعلیٰ برار ہیں۔ | ادنیٰ و اعلیٰ | 4 |
| بے مصرف کاموں میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔ | بےمصرف | 5 |
| سب کے سامنے اپنا جھوٹ پکڑا جانے پر وہ زمین میں گڑ گیا۔ | زمین میں گڑ جانا | 6 |
| کاروبار ڈوبنے کے بعد احمر پر آسمان ٹوٹ پڑا۔ | آسمان ٹوٹ پڑنا | 7 |
| اسلم کو بات کرنے کا ڈھنگ ہے | ڈھنگ | 8 |
| سلیم کی طوطا چشمی کے باوجود ندیم نے ضرورت پڑنے پر اس کی مدد کی۔ | طوطا چشمی کرنا | 9 |
| رشید نے مکان خرید کر اپنی دیرینہ خواہش پوری کی۔ | دیرینہ | 10 |
| یہ حقیقت ہے کہ محنت میں عظمت ہے۔ | حقیقت | 11 |
| دنیا دل لگانے کی جگہ نہیں ہے۔ | دل لگانا | 12 |
| رحمت نے گڑگڑا کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ | گڑگڑاکر | 13 |
| ملک دشمن عناصر افواہیں پھیلا کر انتشار پیدا کر نا چاہتے ہیں۔ | انتشار | 14 |
| بڑھاپے کے باعث نور دین کے ہاتھوں میں رعشہ آگیا۔ | رعشہ | 15 |
| ترقی لطیفۂ غیبی سے حاصل ہوتی ہے۔ | لطیفۂ غیبی | 16 |
| دوسروں کے کاموں میں بےجا مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔ | مداخلت | 17 |
| قتل کے واقعے کے بعد پورے محلے میں سنسنی پھیل گئی۔ | سنسنی | 18 |
| خوف کی وجہ سے نعمان وحشتناک طریقے سے چیخنے لگا۔ | وحشتناک | 19 |
| بازار میں میری اچانک پرانے دوست سسے مد بھیڑ ہو گئی۔ | مدبھیڑ | 20 |
| قبرستان والی سڑک پر سرِ شام ہی ہُو کا عالم ہو جاتا ہے۔ | ہُو کا عالم | 21 |
| شہزاد بھائی سادہ لوح، نیک دل اور مرمجان مرنج آدمی ہیں۔ | مرنجان مرنج | 22 |
| ریحان غصے سے دانت پیستا ہوا کمرے سے باہر چلا گیا۔ | دانت پیسنا | 23 |
| تمہارے منہ میں خاک ، کیسی منحوس باتیں کر رہے ہو۔ | منہ میں خاک | 24 |
| تم تو پنجے جھاڑ کر میرے پیچھے پڑ گئے ہو۔ | پنجے جھاڑ کر۔۔ | 25 |
| الطاف فاطمہ کے افسانے حقیقت کے ترجمان ہیں۔ | ترجمان | 26 |
| میں پطرس بخاری کے مضامین بڑے ذوق و شوق سے پڑھتا ہوں۔ | ذوق و شوق | 27 |
| شہرت بھی آج کل غالبؔ کے قصیدے کی طرح کسی کو راس نہیں آتی۔ | شہرت | 28 |
| چراغ حسن حسرت کو الفاظ و تراکیب کے استعمال کا خاص ملکہ تھا۔ | خاص ملکہ | 29 |
| عشقِ رسولِ پاک ؐ ہمارے دلوں کو گُداز رکھتا ہے۔ | گُداز | 30 |
| اکثر لوگوں کا لباس کے انتخاب کا معاملہ نظر ثانی کا محتاج ہے۔ | نظر ثانی | 31 |
| برات کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔ | پُر تپاک | 32 |
| صدرِ جلسہ نے انتہائی مؤثر تقریر کی۔ | مؤثر | 33 |
| اولیاء اللہ یکسوئی اور استغراق سے مراقبہ اور خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ | استغراق | 34 |
| بشارت صاحب نے مہمانوں کی اچھی خاطر مدارت کی۔ | خاطر مدارت | 35 |
| مہنگائی کے خلاف لوگوں نے سڑک پر احتجاج کیا۔ | احتجاج | 37 |
| قائد اعظم دور اندیش آدمی تھے۔ | دور اندیش | 38 |
| حمید بہت ہونہار طالبعلم ہے۔ | ہونہار | 39 |
| دھوپ کی شدت سے مزدور ہانپنے لگے۔ | ہانپنا | 40 |
| میری امی کے بات کرنے کا انداز بہت دلکش ہے۔ | دلکش | 41 |
| ہماری زمیں کا پانچواں حصہ صحراؤں پر مشتمل ہے۔ | مشتمل | 42 |
| ایک اچھے شہری کا فرض ہے کہ وہ قانون کی پابندی کرے۔ | فرض | 43 |
| سرسید کا اندازِ تحریر سادہ اور فطری تھا۔ | فطری | 44 |
| 45 |