ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

الفاظ و تراکیب کو جملوں میں استعمال کرنا

تاریخ: May 5, 2026 مصنف: shakra زمرہ: قواعد

الفاظ و تراکیب کو جملوں میں استعمال کرنا

جملے الفاظ  
پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ مستقبل 1
معمول کے مطابق وہ صبح کی نماز کے بعد ورزش کرتا ہے۔ معمول 2
نوجوان نسل  پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اثاثہ 3
اسلام کی نظر میں ہر ادنیٰ و اعلیٰ برار ہیں۔ ادنیٰ و اعلیٰ 4
بے مصرف کاموں میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔ بےمصرف 5
سب کے سامنے اپنا جھوٹ پکڑا جانے پر وہ زمین میں گڑ گیا۔ زمین میں گڑ جانا 6
کاروبار  ڈوبنے کے بعد احمر پر آسمان ٹوٹ پڑا۔ آسمان ٹوٹ پڑنا 7
اسلم کو بات کرنے کا ڈھنگ ہے ڈھنگ 8
سلیم کی طوطا چشمی کے باوجود ندیم نے ضرورت پڑنے پر اس کی مدد کی۔ طوطا چشمی کرنا 9
رشید نے مکان خرید کر اپنی دیرینہ خواہش پوری کی۔ دیرینہ 10
یہ حقیقت ہے کہ محنت میں عظمت ہے۔ حقیقت 11
دنیا دل لگانے کی جگہ نہیں ہے۔ دل لگانا 12
رحمت نے گڑگڑا کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ گڑگڑاکر 13
ملک دشمن عناصر افواہیں پھیلا  کر انتشار  پیدا کر نا چاہتے ہیں۔ انتشار 14
بڑھاپے کے باعث  نور دین کے ہاتھوں میں رعشہ آگیا۔ رعشہ 15
ترقی لطیفۂ غیبی سے حاصل ہوتی ہے۔ لطیفۂ غیبی 16
دوسروں کے کاموں میں بےجا مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔ مداخلت 17
قتل کے واقعے کے بعد پورے محلے میں سنسنی پھیل گئی۔ سنسنی 18
خوف کی وجہ سے نعمان وحشتناک  طریقے سے چیخنے لگا۔ وحشتناک 19
بازار میں میری اچانک پرانے دوست سسے مد بھیڑ ہو گئی۔ مدبھیڑ 20
قبرستان والی سڑک پر سرِ شام ہی ہُو کا عالم ہو جاتا ہے۔ ہُو کا عالم 21
شہزاد بھائی سادہ لوح، نیک دل اور مرمجان مرنج   آدمی ہیں۔ مرنجان مرنج 22
ریحان غصے سے دانت پیستا ہوا کمرے سے باہر چلا گیا۔ دانت پیسنا 23
تمہارے منہ میں خاک  ، کیسی منحوس باتیں کر رہے ہو۔ منہ میں خاک 24
تم تو پنجے جھاڑ کر میرے پیچھے پڑ گئے ہو۔ پنجے جھاڑ کر۔۔ 25
الطاف فاطمہ کے افسانے حقیقت کے ترجمان ہیں۔ ترجمان 26
میں پطرس بخاری کے مضامین بڑے ذوق و شوق سے پڑھتا ہوں۔ ذوق و شوق 27
شہرت بھی آج کل غالبؔ کے قصیدے کی طرح کسی کو راس نہیں آتی۔ شہرت 28
چراغ حسن حسرت کو  الفاظ و تراکیب کے استعمال کا خاص ملکہ تھا۔ خاص ملکہ 29
عشقِ رسولِ پاک ؐ ہمارے دلوں کو گُداز رکھتا ہے۔ گُداز 30
اکثر لوگوں کا لباس کے انتخاب کا معاملہ نظر ثانی  کا محتاج ہے۔ نظر ثانی 31
برات کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔ پُر تپاک 32
صدرِ جلسہ نے انتہائی مؤثر تقریر کی۔ مؤثر 33
اولیاء اللہ یکسوئی اور استغراق سے مراقبہ اور خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ استغراق 34
بشارت صاحب نے مہمانوں کی اچھی خاطر مدارت کی۔ خاطر مدارت 35
مہنگائی کے خلاف لوگوں نے سڑک پر احتجاج کیا۔ احتجاج 37
قائد اعظم دور اندیش آدمی تھے۔ دور اندیش 38
حمید بہت ہونہار طالبعلم ہے۔ ہونہار 39
دھوپ کی شدت سے مزدور ہانپنے لگے۔ ہانپنا 40
میری امی کے بات کرنے کا انداز بہت دلکش ہے۔ دلکش 41
 ہماری زمیں کا پانچواں حصہ صحراؤں پر مشتمل ہے۔ مشتمل 42
ایک اچھے شہری کا فرض ہے کہ وہ قانون  کی پابندی کرے۔ فرض 43
سرسید  کا اندازِ تحریر سادہ اور فطری تھا۔ فطری 44
    45

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *