ہدیۂ عقیدت بہ حضور سرورِ کونینٌ
چوکھٹ پہ اُنٌ کی سر کو جھکا دینا چاہئیے
پھر دعویِٰ فردوسِ بریں کرنا چاہئیے
نہ دَم بخود ہو نعرۂ بےباک پر جہاں
عشقِ نبی٘ میں حد سے گزر جانا چاہئیے
تقدیسِ مصطفیٰ٘ میں کسی دم نہ ہو کمی
ناموسِ مصطفیٰ٘ پہ تو مر جانا چاہئیے
روشن ہے کائنات رسولِ زمان٘ سے
بےشک ضیائے بدر کو لِجانا چاہئیے
محور ہے زندگی کا عشقِ رسولِ پاک٘
اُن کی بس ایک نظرِ کرم ہم کو چاہئیے
خالق کوخود بھی ناز ہےطیبہ کی خاک پر
رتبہ فلک سے اِس کا سِوا ہونا چاہئیے
محوِ ثنائے احمدِ مُرسل٘ ہوں میں سحؔر
صف بستہ کائنات کو ہو جانا چاہئیے