تعارف مصنف:
- ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صدیقی ۱۹۳۶ میں پیدا ہوئے۔
- مختلف اداروں سے استفادہ کیا اور پی ایچ ڈی تک پہنچے۔
- اُن کی تحریریں منجھی ہوئی اور مثبت انداز لئے ہوئے ہیں۔
- دلائل سے بات کرتے ہیں۔
- انگریزی الفاظ بھی کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔
- بیشتر مضامین معلوماتی ہیں۔
سبق کے اہم نکات
- سائنس تجربے اور مشاہدے سے حاصل ہونے والے علم کا نام ہے۔
- سائنس نے رفتہ رفتہ ترقی کی۔
- یہ مسلمان ہی تھے جن کے سائنسی کارناموں نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- یورپ نے سائنس اور حکمت مسلمانوں ہی سے سیکھی۔
- سائنس کی ترقی بدستور جاری ہے۔
- یہ ترقی آسانیاں تو پیدا کر سکتی ہے لیکن روحانی خوشی نہیں دے سکتی۔
- روحانی خوشی صرف اللہ پر ایمان اور اس کے احکام پر عمل کرنے سے حاصل ہو سکتی ہے۔
- قرآن اور سائنس جڑواں بہنیں ہیں۔
- قرآن کا مطالعہ کئے بغیر ہم سائنس میں ترقی نہیں کر سکتے۔