ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

ناول۔آنگنَ خدیجہ مستور

تاریخ: September 6, 2026 مصنف: shakra زمرہ: اسباق۔مشقی سوالات, درس و تدریس, مصنفین کے تعارف

تعارف خدیجہ مستور:

  • آپ کا تعلق علمی اور ادبی گھرانے سے تھا
  • آپ کے افسانوں اور ناولوں کی بنیاد زندگی اور فن ہے۔
  • آپ کی تحریریں آپ کی شخصیت کے گہرے رنگ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
  • آپ کو عہدِ زریں کے نصف ثانی کا فنکار کہا جاتا ہے۔
  • آپ کے افسانوں اور ناول میں روایت کی پاسداری، زندگی کی صداقت، فن کی لطافت اور ذہنی رجحانات کی ترجمانی ہوتی ہے۔
  • آپ کے ناول ’ آنگن ‘ کا موضوع ’ تحریک اور قیامِ پاکستان‘ ہے
  • سبق کے اہم نکات:
  • اس ناول کا موضوع ’’ تحریکِ قیامِ پاکستان‘‘ ہے
  • اس میں یو پی ، ہندوستان کے ایک مسلمان گھرانے کے حالات بیان کئے ہیں۔
  • اس ناول کا مرکزی کردار ’ عالیہ ‘ ہے۔
  • عالیہ کے والد ایک انگریز افسر کو مارنے کے جرم میں قید ہو جاتے ہیں۔یہ اور اس کی والدہ چچا کے گھر آجاتے ہیں۔
  • چچا کٹر کانگریسی ہیں ؛ جبکہ ان کا بیٹا جمیل مسلم لیگی ہے۔جس کی وجہ سے گھر میں کشیدگی کی فضا ہے۔گھر کی عورتیں اس صورتحال سے پریشان ہیں۔
  • چچی بس یہ چاہتی ہیں کہ جلدی سے آزادی حاصل ہو جائے اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے۔
  • بڑے چچا چاہتے ہیں کہ عالیہ کی شادی جمیل سے ہو جائے۔
  • نجمہ پھوپھی ایک پڑھی لکھی اور خود سر عورت ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *