تعارف خدیجہ مستور:
- آپ کا تعلق علمی اور ادبی گھرانے سے تھا
- آپ کے افسانوں اور ناولوں کی بنیاد زندگی اور فن ہے۔
- آپ کی تحریریں آپ کی شخصیت کے گہرے رنگ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
- آپ کو عہدِ زریں کے نصف ثانی کا فنکار کہا جاتا ہے۔
- آپ کے افسانوں اور ناول میں روایت کی پاسداری، زندگی کی صداقت، فن کی لطافت اور ذہنی رجحانات کی ترجمانی ہوتی ہے۔
- آپ کے ناول ’ آنگن ‘ کا موضوع ’ تحریک اور قیامِ پاکستان‘ ہے
- سبق کے اہم نکات:
- اس ناول کا موضوع ’’ تحریکِ قیامِ پاکستان‘‘ ہے
- اس میں یو پی ، ہندوستان کے ایک مسلمان گھرانے کے حالات بیان کئے ہیں۔
- اس ناول کا مرکزی کردار ’ عالیہ ‘ ہے۔
- عالیہ کے والد ایک انگریز افسر کو مارنے کے جرم میں قید ہو جاتے ہیں۔یہ اور اس کی والدہ چچا کے گھر آجاتے ہیں۔
- چچا کٹر کانگریسی ہیں ؛ جبکہ ان کا بیٹا جمیل مسلم لیگی ہے۔جس کی وجہ سے گھر میں کشیدگی کی فضا ہے۔گھر کی عورتیں اس صورتحال سے پریشان ہیں۔
- چچی بس یہ چاہتی ہیں کہ جلدی سے آزادی حاصل ہو جائے اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے۔
- بڑے چچا چاہتے ہیں کہ عالیہ کی شادی جمیل سے ہو جائے۔
- نجمہ پھوپھی ایک پڑھی لکھی اور خود سر عورت ہیں۔