ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

پاکستانی قومیت کا مسئلہ: ڈاکٹر سید عبداللّٰہ۔( تعارف، جوابات، اہم نکات، معروضی )

تاریخ: September 1, 2026 مصنف: shakra زمرہ: اسباق۔مشقی سوالات, درس و تدریس, مصنفین کے تعارف

پاکستانی قومیت کا مسئلہ ۔ڈاکٹر سید عبدا للہ

تعارفِ مصنف

  • ڈاکٹر سید عبداللہ ضلع ہزارہ کے گاؤں منگلور میں پیدا ہوۓ۔
  • آپ نے فارسی، عربی، جرمنی اورلائبریری سرٹیفیکیٹ کے امتحان پاس کئے۔
  • آپ اورینٹل کالج میں صدر شعبہء اردو اور پرنسپل کے عہدے پر فائز رہے۔
  • آپ نامور ا ستاد، صحافی،نقاد، ادیب، عالم اور محسنِ اردو تھے۔
  • ڈاکٹر سید عبداللہ اردو ادب میں تحقیق و تنقید کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔
  • ان کا مطالعہ خاصا وسیع ا ور اندازِ بیان سادہ اور روا ں ہے۔
  • انہیں اردو سے بے پناہ لگاؤ تھا۔اپ آخری سانس تک اردو کے نفاذ کے لئے کوشاں رہے۔
  • تصانیف: نقدِ میر ، سر سید  ا و ر  ا ن  کے  رفقا ء ،  وجہی  سے  عبدالحق  تک ، مباحث ، ا شا ر ا تِ  تنقید  وغیرہ

اہم سوالات کے جوابات

3۔      ڈاکٹر سید عبداللہ بڑے دلیل سے یہ بات واضح کرت ہیں کہ چونکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے ؛ اس لئے اس میں علاقہ پرستی اور فرقہ پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے تمام علاقائی، لسانی اور نسلی تعصبات  کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

4۔     مصنف قومیت اور علاقائیت کو دو الگ چیزیں قرار دیتے ہیں۔کیونکہ جب قومیت کی بات ہوتی ہے تو علاقائیت خود بہ خود ختم ہوجاتی ہے۔علاقائیت قومیت کے لئے نقصان دہ ہے۔اگر علاقائیت کو قومیت پر ترجیح دی جائے گی تو اس سے فرقہ پرستی اور خود غرضی بڑھے گی۔پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے قومی سوچ کو اجاگر کرنا چاہیئے۔

خالی جگہ پُر کریں

  • ا ن کے تصورات کو  تعصبات  پر محمول نہیں کرتا ۔
  • پاکستان کے لئے جدا قومیت کا جوسوال اُٹھایا جاتا ہے ۔
  • پاکستانی قومیت بالکل واضح چیز ہے ۔
  • قوم کو ابھی خود بھی معلوم نہں کہ ہم قوم بھی ہیں یا نہیں ۔

سبق  کے  ا ہم نکا ت

  • پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا، اس میں فرقہ پرستی اور علاقہ پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہر محبِ وطن پاکستانی اس سے متفق ہے۔
  • پاکستان کو مستحکم بنانے کے لئے علاقائی، لسانی، نسلی تعصبات ختم کرنے میں سب اپنا کردار ادا کریں۔
  • قومیت اور علاقائیت دو الگ چیزیں ہیں۔
  • جب قومیت کی بات ہوتی ہے تو علاقائیت خودبخود ختم ہو جاتی ہے۔
  • علاقائیت قومیت کے لئے زہرِ قاتل ہے۔اس سے فرقہ پرستی اور خود غرضی کے جذبات کو فروغ ملتا ہے۔
  • علاقائی سوچ سے بالا تر ہو کر  قومی سوچ کو اجاگر کرنا چاہیئے۔تاکہ پاکستان  مضبوط اور مستحکم مملکت بن کر ابھرے۔

معروضی سوالات

  • سبق “پاکستانی قومیت کا مسئلہ’’ کے مصنف  ڈاکٹر سید عبدا للہ  ہیں ۔
  • ڈاکٹر سید عبدا للہ 1906  میں پیدا ہوئے ۔
  • ْ“ نقد میر’’ ڈاکٹر سید عبدا للہ کی تحریر ہے ۔
  • سبق “پاکستانی قومیت کا مسئلہ’’ کتاب “ مباحث’’ سے لیا گیا ہے ۔
  • علامہ اقبالؔ نے مغربی وطنیت  کی مخالفت کی ۔
  • اسلام اور خدا کی زمین پر بادشاہت  لازم و ملزوم ہیں ۔
  • پاکستانی قومیت کا پہلا عنصر ا سلا م  ہے ۔
  • پاکستانی قومیت  کا  دوسرا  عنصر  وطن  ہے ۔
  • پس چہ  با ید  کردہ  اے ’’اقوامِ  مشرق ’’   علا مہ  ا قبا لؔ  کا  کلا م  ہے ۔
  • پاکستانی وحدت  کا  اسلام  کے  بعد  دوسرا  بڑا  وسیلہ   اردو  زبان  ہے ۔
  • نہج کا  مطلب  طریقہ  ہے ۔
  • پاکستان کے بعض خطوں کی لسانی تحریک دراصل  نسلی تحریک  ہے ۔
  • کوئی قوم صحیح معنوں  میں  قوم  تب بنتی ہے جب  ا س  کی  جغرافیائی حدیں  بھی موجود ہوں ۔

( مرتب کنندہ : شاکرہ کاظمی )

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *