تشبیہ :
تشبیہ کا لفظ ‘ شبہ’ سے نکلا ہے۔جس کے معنی ‘مماثل ہونا’ یعنی ملتا جلتا ہونا ہیں۔قواعد کی اصطلاح میں جب کسی شے کو کسی دوسری شے کی اچھی یا بری خصوصیت سے ملایا جائے، یعنی مثال دی جائے تو اُسے تشبیہ کہتے ہیں۔ تشبیہ کے پانچ ارکان ہوتے ہیں۔مثلاً
- یہ بچہ چاند کی طرح خوب صورت ہے۔
- مشبہ: بچہ
- مشبہ بہ: چاند
- حرفِ تشبیہ : کی طرح
- وجہ شبہ: خوب صورتی
- غرضِ تشبیہ : بچے کی خوبصورتی ظاہر کرنا
مشق : درست تشبیہ لکھ کر جملے مکمل کریں۔
- لالک جان کا حوصلہ……..کی طرح بلند تھا۔ (پہاڑوں ، محبت)
- ہماری فوج نے ……..کی طرح بہادری دکھائی۔ (پھولوں ، شیر )
- …….کی طرح ٹھنڈی زمین پر مورچے بنانا مشکل کام تھا۔ (آگ ، برف)
- رات کے اندھیرے میں چلتی گولیاں…….کی طرح سرخ نظر آرہی تھیں۔ (انگاروں ، روئی)
- آسمان پر بادل ……..کے گالوں کی طرح بکھرے ہوئے تھے۔ (روئی ، برف)