ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

قواعد۔زبان شناسی۔جمع الجمع۔جمع مکسر ۔ جمع سالم۔اسم جمع

تاریخ: August 31, 2026 مصنف: shakra زمرہ: درس و تدریس, صرف و نحو, قواعد

جمع سالم

واحد سے جمع بناتے وقت اگر واحد اسم کے حرفوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ ہو تو اُسے جمع سالم کہتے ہیں۔جیسے:

  • حاضر سے حاضرین
  • معلم سے معلمین
  • ناظر سے ناظرین
  • کاتب سے کاتبین
  • احسان سے احسانات
  • صالح سے صا لحین
  • اول سے اولون
  • مسلم سے    مسلمون
  • غافل سے ٖغا فلون

    جمع مکسر

    جمع مکسر وہ جمع ہے جس میں واحد سے جمع بناتے ہوئےواحد اسم کے حرفوں کی ترتیب بدل جاتی ہے۔جیسے:

    • کتاب سے کتب
    • سطر سے سطور
    • شیطان سے شیاطین
    • شعر سے  اشعار
    • امام سے آئمہ
    • اُم سے اُمہات
    • نبی سے انبیاء
    • عالم سے علماء
    • مسکین سے مساکین
    • قبیلہ سے قبائل

      جمع الجمع

      عربی کے بعض الفاظ ایسے بھی ہیں جن کی جمع بنا کر پھر جمع بنا لی جاتی ہے۔اِسے جمع الجمع کہتے ہیں۔جیسے:

      • اکبر سے اکابر  سے  اکابرین
      • عجیب سے عجائب  سے  عجائبات
      • خبر سے اخبار  سے  اخبارات
      • اسم سے اسماء  سے  اسامی
      • جوہر سے جوہر  سے  جواہرات
      • حادثہ سے حوادث  سے  حادثات
      • عجیب سے عجائب  سے  عجائبات
      • دوا سے ادویہ  سے  ادویات
      • رسم سے رسوم  سے  رسومات
      • رکن سے ارکان  سے  اراکین

        اسمِ جمع

        اسم ِ جمع وہ اسم ہے جو بناوٹ کے لحاظ سے واحد معلوم ہو لیکن معنی جمع کے دے۔جیسے:

        • انجمن بنڈل باڑھ
        • فوج بستہ جھنڈ 
        • لشکر بزم ڈار
        • ٹیم خوشہ گٹھڑ
        • مجلس گٹھ بالی
        • جرگہ دَل قطار
        • دستہ بھیڑ سلسلہ
        • گروہ گچھا گلّہ
        • گل دستہ مجمع عسکر
        • انبار طائفہ جوڑا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *