تعارفِ مصنف
- ڈاکٹر سید عبداللہ ضلع ہزارہ کے گاؤں منگلور میں پیدا ہوۓ۔
- آپ نے فارسی، عربی، جرمنی اورلائبریری سرٹیفیکیٹ کے امتحان پاس کئے۔
- آپ اورینٹل کالج میں صدر شعبہء اردو اور پرنسپل کے عہدے پر فائز رہے۔
- آپ نامور استاد، صحافی،نقاد، ادیب، عالم اور محسنِ اردو تھے۔
- ڈاکٹر سید عبداللہ اردو ادب میں تحقیق و تنقید کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔
- ان کا مطالعہ خاصا وسیع اور اندازِ بیان سادہ اور رواں ہے۔
- انہیں اردو سے بے پناہ لگاؤ تھا۔اپ آخری سانس تک اردو کے نفاذ کے لئے کوشاں رہے۔
- تصانیف: نقدِ میر، سر سید اور ان کے رفقاء، وجہی سے عبدالحق تک،مباحث، اشاراتِ تنقید وغیرہ
نئے الفاظ کے معنی
- کوشاں۔کوشش
- محرر۔ لکھنے والا
- حجت بازی۔ دلیل
- اقوامِ مشرق۔ علامہ اقبالؔ کی مثنوی
- رہبانیت۔ ترک کرنا، دنیاوی خواہشات کو چھوڑ کرویرانوں میں بسیرا کر لینا
- بربریت۔ ظلم و تشدد
- بے پر کی اُڑانا۔ افواہ پھیلانا
- نفاذ۔ لاگو کرنا
- بوجھ بجھارت۔ ایسی پیچیدہ بات جس کا سمجھنا مشکل ہو
- محکم۔ مضبوط
- مادہ پرستی۔مال و دلت کی محبت
- پارہ پارہ کرنا۔ ٹکڑے ٹکڑے کرنا
- حُب الوطنی۔ وطن سے محبت
- امر۔ کام
- تابع۔ ماتحت
- ذی فہم۔ سمجھ دار، عقل مند
- کم فہم۔کم عقل
- محرکات۔ وجوہات
- اساس۔ بنیاد
- خلل۔ رکاوٹ
- یک جہتی۔ اتفاق
- ملٹری ازم۔ فوجی طاقت
- منتشر ہونا۔ بکھر جانا
- یگانگت۔ ہم آہنگی
- معترف۔ اعتراف / ماننا
-
اہم سوالات کے جوابات
3۔ ڈاکٹر سید عبداللہ بڑے دلیل سے یہ بات واضح کرت ہیں کہ چونکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے ؛ اس لئے اس میں علاقہ پرستی اور فرقہ پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے تمام علاقائی، لسانی اور
نسلی تعصبات کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
4۔مصنف قومیت اور علاقائیت کو دو الگ چیزیں قرار دیتے ہیں۔کیونکہ جب قومیت کی بات ہوتی ہے تو علاقائیت خود بہ خود ختم ہوجاتی ہے۔علاقائیت قومیت کے لئے نقصان دہ ہے۔اگر علاقائیت کو قومیت پر ترجیح دی جائے گی تو اس سے فرقہ پرستی اور خود غرضی بڑھے گی۔پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے قومی سوچ کو اجاگر کرنا چاہیئے۔
خالی جگہ پُر کریں
- جن کے تصورات کو تعصبات پر محمول نہیں کرتا۔
- پاکستان کے لئے جدا قومیت کا جوسوال اُٹھایا جاتا ہے۔
- جس کی کسی نے پہچان کرادی۔
- پاکستانی قومیت بالکل واضح چیز ہے۔
- قوم کو ابھی خود بھی معلوم نہں کہ ہم قوم بھی ہیں یا نہیں۔
سبق کے اہم نکات
- پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا، اس میں فرقہ پرستی اور علاقہ پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہر محبِ وطن پاکستانی اس سے متفق ہے۔
- پاکستان کو مستحکم بنانے کے لئے علاقائی، لسانی، نسلی تعصبات ختم کرنے میں سب اپنا کردار ادا کریں۔
- قومیت اور علاقائیت دو الگ چیزیں ہیں۔
- جب قومیت کی بات ہوتی ہے تو علاقائیت خودبخود ختم ہو جاتی ہے۔
- علاقائیت قومیت کے لئے زہرِ قاتل ہے۔اس سے فرقہ پرستی اور خود غرضی کے جذبات کو فروغ ملتا ہے۔
- علاقائی سوچ سے بالا تر ہو کر قومی سوچ کو اجاگر کرنا چاہیئے۔تاکہ پاکستان مضبوط اور مستحکم مملکت بن کر ابھرے۔
-
معروضی سوالات
- سبق “پاکستانی قومیت کا مسئلہ’’ کے مصنف ڈاکٹر سید عبداللہ ہیں۔
- ڈاکٹر سید عبداللہ 1906 میں پیدا ہوئے۔
- ْ“ نقد میر’’ ڈاکٹر سید عبداللہ کی تحریر ہے۔
- سبق “پاکستانی قومیت کا مسئلہ’’ کتاب ‘“ مباحث’’ سے لیا گیا ہے۔
- علامہ اقبالؔ نے مغربی وطنیت کی مخالفت کی۔
- اسلام اور خدا کی زمین پر بادشاہت لازم و ملزوم ہیں۔
- پاکستانی قومیت کا پہلا عنصر اسلام ہے۔
معروضی سوالات
- پاکستانی قومیت کا دوسرا عنصر وطن ہے۔
- پس چہ باید کردہ اے’’اقوامِ مشرق’’ علامہ اقبالؔ کا کلام ہے۔
- پاکستانی وحدت کا اسلام کے بعد دوسرا بڑا وسیلہ اردو زبان ہے۔
- نہج کا مطلب طریقہ ہے۔
- پاکستان کے بعض خطوں کی لسانی تحریک دراصل نسلی تحریک ہے۔
- کوئی قوم صحیح معنوں میں قوم تب بنتی ہے جب اس کی جغرافیائی حدیں بھی موجود ہوں۔
سیدہ اُمِ شاکرہ کاظمی
لیکچرار اردو
فضائیہ انٹر کالج، ملیر