ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

شعری اصلاحات اور ہیئت

تاریخ: July 7, 2026 مصنف: shakra زمرہ: قواعد

شعری اصطلاحات اور ہیئت    

مصرع  :  شعر کی ایک سطر  یا بحر مصرع کہلاتی ہے ۔ایک شعر میں دو مصرعے ہوتے ہیں ۔ پہلے مصرعے کو مصرعۂ اولیٰ اور دوسرے مصرعے کو مصرعۂ ثانی کہتے ہیں ۔

شعر :    موضوع اور مقفیٰ کلام کو  شعر کہتے ہیں ۔ یہ مقررہ اوزان اور بحروں میں لکھا جاتا ہے ۔یہ دو شعروں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ پہلے کو مصرعۂ اولیٰ اور دوسرے کو مصرعۂ ثانی کہتے ہیں ۔ اس میں ردیف قافیہ کی پابندی کی جاتی ہے ۔

بند / قطعہ :    دو اشعار یا چار مصرعوں کا مجموعہ بند کہلاتا ہے ۔جبکہ قطعہ میں اشعار کی تعداد متعین نہیں ہوتی ۔ بند میں  ایک پورا مفہوم ادا ہو جاتا ہے ۔ یہ ہر موضوع پر لکھے  جاسکتے ہیں ۔ نظم بھی بند کی صورت میں لکھی جا سکتی  ہے ۔

مسمّط :     مسمّط اس نظم کو کہتے ہیں جس میں اوّل چند اشعار ایک قافیے میں لکھے جائیں  ؛ اور اس کو ایک بند قرار  دیا جائے ۔ اس کے بعد ہر بند کے اشعار  جداگانہ قافیوں میں لکھے جائیں ۔

مسمّط  کی  ا قسا م   :   

مثلث :  مثلث اس نظم کو کہتے ہیں جس کا  ہر بند تین مصرعوں سے مرکب ہو ۔  پہلے بند کے تینوں مصرعے  اور باقی بند کا آخری مصرعہ ہم قافیہ ہوتا ہے ۔

مربع :   دو اشعار یا چار مصرعوں پر مشتمل مربع کہلاتا ہے ۔ اسے  بند  یا  قطعہ بھی کہتے ہیں  ۔  کچھ نظمیں ایسی بھی ہوتی ہیں  جن کا ہر بند چار مصرعوں  کا ہوتا ہے ۔

مخمس  :   ا یسی  نظم جس کے ہر بند  میں  پانچ  پانچ  مصرعے  ہو   اس  کو  مخمس  یا  خمسہ  بھی کہتے  ہیں ۔

مسدس :    ایسی نظم جس کے ہر بند میں   چھ چھ  مصرعے ہوں ۔اس میں چار مصرعے ایک قافیہ میں لکھے  جاتے ہیں ۔ اور دو مصرعے  الگ قافیے میں لکھے جاتے ہیں ۔  مرثیے عام طور  پر مسدس  ہی میں لکھے جاتے ہیں ۔

مسبع :     ایسی نظم  جس کے ہر بند میں سات مصرعے ہوں  ؛ اسے مسبع کہتے ہیں ۔

مثمن :   وہ نظم جس کے ہر بند میں  آٹھ آٹھ مصرعے ہوں ؛ اسے مثمن کہتے ہیں ۔

متسع :   یہ وہ نظم ہوتی ہے جس کے ہر بند میں نو نو مصرعے ہوتے ہیں ۔

معشر :  وہ نظم جس کے  ہر بند میں دس دس مصرعے ہوں ؛ اسے معشر کہتے ہیں ۔

ٹیپ کا مصرع یا شعر :  مخمس میں پانچواں مصرع  اور مسدس میں   تیسرا شعر  جس کا ردیف قافیہ باقی اشعار سے مختلف ہوتا ہے ؛ اسے ٹیپ کا  مصرع یا شعر کہتے ہیں ۔

ترجیع بند :   ایسی نظم جس میں ٹیپ کا مصرع یا شعر پوری نظم میں جوں کا توں دہرایا جائے ؛ اسے ترجیع بند کہتے ہیں ۔

ترکیب بند :   ایسی نظم جس میں ٹیپ کا مصرع یا شعر  ہر بند میں مختلف ہو ، اسے ترکیب بند کہتے ہیں ۔

( مرتب کنندہ : شاکرہ کاظمی )  

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *