اسم کی اقسام(اسمِ ذات، اسمِ صفت)
اسم کی اقسام : 1۔ اسم ذات : وہ جو کسی وجود یا حقیقت کو ظاہر کرے۔ جیسے کاپی ، بچہ ، شہر ، انسان وغیرہ۔
2۔ اسم صفت: وہ اسم جو کسی اچھائی یا برائی کو ظاہر کرے ۔ جیسے بد تمیز لڑکا ، ذہین طالب علم وغیرہ
اسم ذات کی اقسام
1۔ اسم آلہ : وہ اسم نکر ہ جو کسی اوزار یا ہتھیار کو ظاہر کرے ۔ مثلاً تلوار ، چاقو ، چھری ، جھاڑو ، مسواک ، قینچی ، بیلن ، چھڑی وغیرہ
2۔ اسم ظرف : وہ اسم نکرہ جو کسی وقت ( ظرف زمان )یا جگہ ( ظرف مکان )کو ظاہر کریں ۔ جیسےآج کل ، دن رات ، ہفتہ ، سال ، مسجد ، امام بارگاہ ، باغ ، جنگل ،یہاں وہاں ، دھوبی گھاٹ وغیرہ۔
3۔ اسم صوت : وہ اسم جو کسی جان دار یا بے جان کی آواز کو ظاہر کرے ۔جیسے کوکو ، میاوں ، کائیں ، چوں چوں ، چھن چھن ، ٹن ٹن ، چھم چھم ، دھک دھک ، آچھیں ، ٹپ ٹپ ، غٹ غٹ ، ٹِک ٹِک وغیرہ
4۔ اسم مصغر : وہ اسم جو کسی چیز کے چھوٹے پن کو ظاہر کرے ۔ جیسے لٹیا ، صندوقچہ ، دیگچی ، پہاڑی ، ڈھولک ، کتابچہ مشکیزہ وغیرہ
5۔ اسم مکبر : وہ اسم نکرہ جو کسی چیز کے بڑے پن کو ظاہر کرے ۔ جیسے لوٹا ، صندوق ، پہاڑ ، ڈھول ، کتاب ، مشک وغیرہ ۔
اسم صفت کی اقسام
1۔ صفت ذاتی : ذاتی اچھائی برائی کو اسم صفت ذاتی کہتے ہیں ۔جیسے نیک ، شریر ، کالا ، رنگین ، شریف وغیرہ۔
( صفت ذاتی کے درجے: تفضیل نفسی ، تفضیل بعض ، تفضیل کل )
2۔ صفت نسبتی : وہ صفت جو کسی شخص یا چیز کا تعلق دوسرے شخص ، مقام یا چیز سے ظاہر کرے ۔ جیسے پاکستانی فوج ، ایرانی قالین ، عربی لباس ،ملتانی ٹوپی ، قصوری میتھی ، ترکی ٹوپی وغیرہ
3۔ صفت عددی : وہ صفت جس سے کسی چیز کی گنتی اس کے درجے یا رتبے کے لحاظ سے ہو ۔جیسے دوسرا ، پانچ ، کچھ ، بعض ،سب
( صفت عددی کی اقسام : عدد معین ، عدد غیر معین )
4۔ صفت مقداری : وہ صفت جو کسی چیز کی مقدار کو ظاہر کرے ۔مثلا ً اتنا ، جتنا ، بہت ، کتنا ، کچھ ، تھوڑا ، زیادہ ، آدھا وغیرہ ۔
( تیار کردہ : شاکرہ کاظمی )
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔٭