غزل 



نیا کاغذ نئی تحریر کر دے
میرے کاتب ! نئی تقدیر کردے
بہت دن ہوگئے سوئی نہیں ہوں
نئے اِک خواب کو تعبیر کر دے
اندھیرا دل کو دہلانے لگا ہے
تمنّا ؤ ں کو اَب تنویر کردے
درِ توبہ ابھی نہ بند کرنا
کہ پھر سے درگزر تقصیر کردے
الٰہی ! فیصلہ صادر بھی فرما
مرے رَب ! عدل کو تفسیر کردے
صدائیں دیتے دیتے تھک گئی ہوں
دعاؤں میں میری تاثیر کردے
میرا کچا گھروندہ بہہ نہ جائے
کہ بند اِک ضبط کا تعمیر کردے